ہندوستان
نام نہاد سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کے مسائل پر نہیں ،بلکہ ان کے ووٹوں کے لئے فکرمندہیں:ڈاکٹر ایوب سرجن
پرتاپ گڑھ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ اس وقت اترپردیش میں ضمنی و مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں انتخاب ہے ،جہاں نام نہاد سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایسی جذباتی بساط بچھائی ہے کہ مسلم ووٹر اس میں پھنس کر اپنے وجود کو کے اختتام پر آمادہ ہیں ۔حقیقت میں نام نہاد سیکولر پارٹیوں کی پالیسی بی جے پی آر ایس ایس سے مختلف نہیں ہیں ،نام نہاد سیکولر پارٹیاں صرف اپنے مفاد کے لئے ان کے جذباتی ایشو کو سامنے لاکر صرف ان کے ووٹ حاصل کرنے تک محدود ہیں ،جبکہ وہ کبھی مسلم مسائل پر سنجیدہ نہیں رہتی ،جب یہ اقتدار میں ہوتی ہیں تو خصوصی طور سے سماج وادی پارٹی یادو طبقے ،وہ بی ایس پی دلت کے ایک خصوصی طبقے اور کانگریس اکثریت کے خصوصی طبقے کو مستفید کرتی ہے ۔انہوں نے موجودہ انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاں کہ مسلم سماج جب تک اپنی قیادت کو ترجیح نہیں دیں گے ،ان کے مسائل کا تصفیہ ہونے والا نہیں ہے ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مسلم سماج جن سیکولر پارٹیوں کو آزادی کے بعد سے آج تک ووٹ کرتا آرہا ہے وہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں ان کے ساتھ بے حسی کا سلوک ضرور کرتی ہیں ،جہاں تک ان کی ترقی کی بات ہے ،وہ ان کے نعروں تک محدود ہیں ،ہاں جب انتخاب کا وقت آتا ہے تو ان پارٹیوں کو مسلمان نظر آتے ہیں ،اور ان کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے وہ اپنے مبینہ مسلم لیڈران کا استعمال کر انہیں گمراہ کرنے کا کام کرتے ہیں ۔نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے مسلم لیڈران صرف پارٹی کی پالیسی تک محدود ہیں ،اور اپنے مفاد کے لئے مسلمانوں کو دھوکہ دینے کا کام کرتے ہیں ۔جہاں بی جے پی مسلم دشمنی پر مبنی بیانات پر سوار ہوکر جس طریقے سے وہ اکثریت کو گمراہ کر ان کا ووٹ حاصل کر رہے ہیں ،وہیں اسی راہ پر نام نہاد سیکولر پارٹیاں بھی گامزن ہیں ،وہ بھی مسلمانوں کو بی جے پی و آر ایس ایس کا خوف دلا کر اپنے مفاد تک محدود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم سماج ایک سیکولر نقطہ نظر کے درمیان فرق کرنے میں ناکام ہوکر شکوک و شبہات تصدیق کرتے ہیں ۔ جبکہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں کا ایجنڈہ مسلمانوں کے تئیں زبانی ہمدردی کے سوا کچھ نہیں ہے ،یہ پارٹیاں مسلم مسائل پر لب کشائی تک کرنا مناسب نہیں سمجھتی ہیں ۔ ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ مسلمانوں کے سامنے ایک متبادل ہے کہ وہ اپنی کامیابی کے لئے اپنی قیادت کو ترجیح دیں ،یا پھر اپنے تاریک مستقبل کے لئے ماضی کی طرح نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو ووٹ دے کر اپنی ناکامی کی راہ ہموار بنائیں ۔جب تک مسلم سماج نام نہاد سیکولر پارٹیوں کے جال میں پھنسا رہے گا ،اس کے حالات تبدیل ہونے والے نہیں ہیں ،اس لئے بی جے پی کا خوف چھوڑ کر اپنی قیادت کو ترجیح دینی ہوگی ،اسی میں بھلائی ہے ۔
یواین آئی ع ک
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
بیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بیلا کلسٹر کچی آبادیوں کے ووٹر لسٹ سے 729 میں سے 728 ووٹروں کا نام ہٹانا ووٹ چوری کا واضح ثبوت ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی شہریت کے تمام دستاویزات اور ثبوت ہونے کے باوجود یہ لوگ دفاتر اور عہدیداروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں، زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی شہری سے ووٹ کا حق صرف اس لیے چھین لیا جا سکتا ہے کہ وہ غریب یا بے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک شخص، ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ووٹ کو بھی حذف کرنا محض ایک فعل نہیں بلکہ ووٹ چوری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 728 ووٹوں کے حذف ہونے پر افسوس کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے اور اسی ڈھٹائی کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ووٹ کو بھی حذف نہیں ہونے دیں گے” اور ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
ہندوستان
شیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
نئی دہلی، گھریلو شیئر بازاروں میں بدھ کو مسلسل تیسرے دن گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس تقریباً پورے دن سبز نشان میں رہنے کے بعد آخر میں 49 پوائنٹس نیچے بند ہوا سینسیکس 88 پوائنٹس گر کر 72,441.15 پوائنٹس پر کھلا، لیکن کچھ ہی دیر میں سبز نشان میں پہنچ گیا۔ تاہم آخری گھنٹے میں ہوئی فروخت سے یہ 48.78 پوائنٹس (0.07 فیصد) کے نقصان کے ساتھ 72,480.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی-50 انڈیکس میں سینسیکس کے مقابلے میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ 95.75 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد نیچے 22,620.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس کا اس سال 30 مارچ کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
وسیع تر بازار میں ملا جلا رخ رہا۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 0.01 فیصد پھسل گیا۔ اسمال کیپ-100 انڈیکس 0.27 فیصد کی برتری میں رہا۔ سیکٹر پر مبنی انڈیکسوں میں نفٹی ہیلتھ 2.57 فیصد، نفٹی فارما 1.84 فیصد اور نفٹی میٹل 1.50 فیصد ٹوٹ گیا۔ پائیدار صارف مصنوعات کے گروپ میں 1.35 فیصد اور ایف ایم سی جی میں 0.63 فیصد کی گراوٹ رہی۔
میڈیا گروپ کا انڈیکس 2.74 فیصد، ریئلٹی گروپ کا 1.62 فیصد اور کیمیکل گروپ کا 1.19 فیصد چڑھا۔ بینکنگ، آئی ٹی اور آئل اینڈ گیس گروپ بھی سبز نشان میں رہے۔
سینسیکس میں ایٹرنل کا شیئر سب سے زیادہ سوا دو فیصد ٹوٹا۔ سن فارما اور ٹائٹن میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔ اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنینس، انفوسس اور بھارتی ایئرٹیل کے شیئرز ایک سے دو فیصد تک پھسل گئے۔ ٹرینٹ، بجاج فن سروس، این ٹی پی سی، آئی ٹی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی نقصان میں رہے۔
کوٹک مہندرا بینک کا شیئر پونے تین فیصد اوپر رہا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈیگو میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ ایکسس بینک اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئرز ایک سے ڈیڑھ فیصد کی برتری میں رہے۔ ٹیک مہندرا، ہندوستان یونیلیور، بی ای ایل، ٹی سی ایس، ماروتی سوزوکی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز بھی سبز نشان میں رہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا7 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا6 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
