تازہ ترین
نرملا سیتا رمن: 49 سال کے بعد بجٹ پیش کرنے والی دوسری خاتون
خبراردو: نرملا سیتارمن نے 49 سال کے بعد بجٹ پیش کرنے والی ملک کی دوسری خاتون وزیرخزانہ ہونے کافخر حاصل کیا ہے۔
سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کیا۔ پچھلے حکومت میں، ارون جیٹلی وزیر مالیات تھے ، لیکن ان کے بیمار ہونے اور کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کرنے کے باعث اس بار سیتارمن کو وزیر خزانہ جیسے اہم وزارت کا چارج دیا گیا۔
سیتارمن بجٹ پیش کرنے کے لئے پہلی مکمل خاتون وزیر خزانہ بن گئی۔ قبل ازیں، سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بجٹ پیش کرنے کی پہلی خاتون تھیں لیکن اس وقت ان کے پاس وزیر اعظم کے عہدے کے ساتھ وزیر مالیات کا اضافی چارج تھا۔ گاندھی نے 28 فروری 1970کو وزیر مالیات کے طور پر پہلا بجٹ پیش کیا تھا۔
سال 2000 سے پہلے، عام بجٹ فروری کے آخری کاروباری دن میں شام میں پانچ بجے پیش کیا جاتا تھا ۔ سال 2001 میں، اٹل بہاری واجپئی کے وزیر اعظم کے عہد کے دوران، بجٹ کا وقت بدل گیا تھا اور اسے پہلی بار دن میں 11 بجے پیش کیا گیا ۔ یہ بجٹ وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پیش کیا تھا۔
آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر مالیات آر کے شن مکھم چیٹی 1947..1949 تھے۔ سابق وزیر اعظم مرارجی دیسائی ملک میں سب سے طویل مدت تک وزیر مالیات رہے۔ وہ سب سے پہلے 1959 سے 1964 ، پھر 1967 سے 1970 تک وزیر مالیات کے عہدے پررہے ۔ اس کے بعد، وہ 1977 سے 1979 بھی وہ اس عہدے پر رہے۔ سب سے زیادہ بجٹ پیش کرنے کا فخر بھی صرف مرارجی دیسائی کو ہے۔ انہوں نے کل دس بجٹ پیش کیے، جن میں سے آٹھ مکمل اور دو عبوری بجٹ تھے۔
سیتارمن نے بدلی روایت ، کپڑے میں لپیٹ کر لائی بجٹ
بھارت کی مکمل خاتون ویزر مالیات نرملا سیتارمن نے جمعہ کو نریندر مودی حکومت کے دوسری مدت کا پہلا بجٹ پیش کرنے کے دوران برسوں کی پرانی روایت کو تبدیل کردیا۔ وزیر خزانہ لوک سبھا میں بجٹ پیش کرنے کے لئے جب اپنی وزارت سے باہر آئیں تو ان کے ہاتھ میں اس موقع پرسابقہ وزراء خزانہ کےہاتھوں میں نظر آنے والا سرخ رنگ بریف کیس نہیں بلکہ اسی رنگ کا اشوک نشان والا مخملی کپڑے کا ایک پیکیٹ تھا جس میں بجٹ میں رکھا ہوا تھا۔
چیف اقتصادی مشیر سبرامنیم نے بریف کیس کی جگہ سرخ رنگ کے کپڑےمیں بجٹ لانے کی وجہ بتایا ۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہندوستانی روایت ہے اور مغرب کی غلامی سے نکلنے کی ایک علامت ہے ۔ یہ بجٹ نہیں بہی کھاتہ ہے‘‘۔ آزاد ہندوستان کا پہلا عام بجٹ 26 نومبر 1947 کو اس وقت کے وزیر مالیات آر کے شن مکھم چیٹی نے پیش کیا تھا۔ اس وقت بجٹ کو چمڑے کے بیگ میں رکھ کر لایا گیا تھا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
