تازہ ترین
نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر ٹی ایس وزیر کے قتل کا کلیدی ملزم مختصر تصادم کے بعد گرفتار: پولیس
جموں 13 دسمبر(یو این آئی) جموں وکشمیر پولیس نے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کے قتل کے کلیدی ملزم کو جموں میں ایک مختصر تصادم کے بعد گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کلیدی ملزم ہرپیت سنگھ عرف امیت رانا ٹی ایس وزیر کے قتل کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلو ب تھا۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن اسمبلی کا گزشتہ سال نئی دہلی میں سنسنی خیز طریقے سے قتل کیا گیا تھا۔
جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں رینج مکیش سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں گاندھی نگر علاقے میں ایک تاجر راکیش اگروال کے گھر پر نقب زنی کا واقع رونما ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کرکے کئی ٹیمیں تشکیل دیں۔واضح رہے کہ راکیش اگروال کے گھر پر دس بندوق برداروں نے ڈکیتی کی واردات کو انجام دیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ اور ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ شاستری نگر جموں میں نقب زنوں نے چوری کی اس واردات کو انجام دینے کی خاطر منصوبہ بنایا تھا۔
اُن کے مطابق پولیس نے مزید شواہد کے بعد گزشتہ روز ہرجندر سنگھ ولد جسویر سنگھ ساکن بڈینہ جالندھر پنجاب کو حراست میں لیا۔
اے ڈی جی پی کے مطابق تحقیقات کے دوران مزید پتہ چلا کہ چوری کی اس واردات کو انجام دینے میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ملزم امیت رانا ساکن دہلی ہے اور اُس نے جموں میں بہت سارے لوگوں کو لوٹا ہے۔انہوں نے کہاکہ ماربل مارکیٹ جموں میں ملزم کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد ایس ایس پی کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور جوں ہی پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی تو وہاں پر امیت رانا نے پولیس پر فائرنگ شروع کی تاہم پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا کر امیت رانا کو زندہ گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ کلیدی ملزم نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا کہ معروف تاجر راکیش اگروال کے گھر میں نقب لگانے کا منصوبہ اُسی نے بنایا تاکہ وہاں پر ناگر سنگھ کو بھلا کر اُس کا قتل کیا جا سکے لیکن ایسا نہ ہو سکا جس کے بعد گھر سے نقدی لوٹ لی۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ مذکورہ ملزم سے متعدد دفعہ پوچھ تاچھ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اُس نے جعلی آدھار کارڈ بنایا اور اُس کی اصلی شناخت ہرپیت سنگھ خالصہ ساکن ڈگینا جموں ہے ۔
پولیس کویہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص سردار تر لوچھن سنگھ کے قتل کا بھی کلیدی ملزم ہے اور دہلی پولیس نے اُس کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا ہے۔
اُن کے مطابق پنجاب اور دہلی کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران رانا کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا اور اُن کے قبضے سے دو پستول، نقدی پانچھ لاکھ روپیہ اور پولیس کی وردیاں بھی ضبط کی گئیں۔
پولیس نے مزید گرفتار ملزمان کی شناخت ہرپیت سنگھ عرف امیت رانا ولد پرمجیت سنگھ ساکن ہنومان روڈ نئی دہلی حال ڈگینا جموں، منجیت سنگھ ولد سریندر سنگھ ساکن ہوشیار پور پنجاب، ہرجندر سنگھ ولد جسویر سنگھ ساکن بدیانہ جالندھر ، راجا سنگھ عرف راجا ولد گرودیو سنگھ ساکن پنوا ہوشیار پور پنجاب اور پنٹو سنگھ ولد شری کرشن لال ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔
اے ڈی جی پی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ مجر م جن میں سے نو پنچاب کے ساکن ہیں گاندھی نگر جموں میں تاجر چودھری ناگر سنگھ کو قتل کرنے کی نیت سے آئے ہوئے تھے لیکن بعد میں قتل کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد گھر سے دس سے 15لاکھ روپیہ نقدی رقم لے کر فرار ہو گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ 67س الہ ترلوچن سنگھ وزیر کی لاش گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں موتی نگر دہلی کے ایک فلیٹ میں پُراسرار حالت میں برآمد کی گئی ۔
دہلی پولیس نے اس کیس میں دو ملزمان کو حراست میں لیا تاہم ہرپیت سنگھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا6 days agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
