تازہ ترین
وائی ٹونٹی مندوبین عالمی مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوششیں کریں : مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر
لہیہ،29اپریل(یو این آئی) مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لہیہ میں وائی ٹونٹی پری سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر اطلاعات و نشرعات کے مرکزی وزیر نے مندوبین پر زور دیا کہ وہ عالمی مسائل کے حل کی خاطر بھر پور کوششیں کریں۔
اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے لہیہ لداخ میں وائی ٹونٹی پری سمٹ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے وائی ٹونٹی کے مندوبین ، مہمانوں و مقامی نوجوانوں سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہاکہ اب تک 41 شہروں میں ایک سو جی ٹونٹی اجلاس منعقد ہوئے اور 110ممالک کے بارہ ہزار مندوبین جی ٹونٹی میں شرکت کر چکے ہیں۔
ان کے مطابق ہندوستان کی نو ریاستوں اور یوٹیز میں وائی ٹونٹی میٹنگز اور مشاورت کا اہتمام کیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوانوں کی ابتک کی سب سے بڑی شرکت کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔
اطلاعات و نشروعات کے مرکزی وزیر نے بتایا کہ جی ٹونٹی اجلاس کو کامیاب بنانے کی خاطر مرکزی حکومت نے زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ہیں۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے بین الاقوامی مندوبین پر زور دیا کہ وہ عالمی مسائل کے حل کی خاطر بھر پور کوششیں کریں۔
بین الاقوامی مندوبین نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ لداخ میں جی ٹونٹی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہاں پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
انہوں نے کہاکہ اجلاس کے دوران صحت ، نوجوان کے مستقبل ، ماحولیاتی تبدیلی کے علاوہ بہت سارے ایشوز پر گفت وشنید ہوئی۔
لداخ کے ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ بین الاقوامی مندوبین کو لداخ کے کلچر کے بارے میں پتہ چلا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی ڈیلی گیٹ بین الاقوامی سطح پر اب لداخ کی خوبصورتی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں گے اس سے بڑی خوشی ہمارے لئے اور کیا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لداخ کی انتظامیہ اور یہاں کے لوگوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کی خاطر دن رات ایک کیا ۔
دنیا
صدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق، گفتگو میں ترکیہ-انڈونیشیا تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی فورمز پر یکجہتی سے خوش ہیں اور اسے برقرار رکھنا ترکیہ اور انڈونیشیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ایردوان نے زور دیا کہ تجارت اور دفاعی صنعت بالخصوص کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اہم ہے اور اس سمت میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ترک صدر نے سبیانتو کو 9 تا 20 نومبر کو انطالیہ میں منعقدہ COP31 لیڈرز سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی توپخانے اور طیاروں کے حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
بیروت، لبنانی فوج کے ایک ذریعے نے اسپوتنک کو بتایا کہ اسرائیلی توپخانے اور طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور رہائشی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
ذرائع نے پیر کو بتایا، ’’اسرائیلی توپخانے نے یاطر کے مضافات، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، زوطر الشرقیہ، برعشیت، خیام، کفر تبنیت، میفدون، عیترون، حولا اور دیگر علاقوں کے مضافات پر شدید گولہ باری کی۔‘‘
ذریعے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے زبقین، خیام، میس الجبل، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، منصوریہ، کفر تبنیت اور قنطارہ کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
لبنان اور اسرائیل نے 26 جون کو واشنگٹن میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں مکمل جنگ بندی اور ملک کے جنوبی حصے پر لبنانی فوج کا کنٹرول بحال کرنے کی شق شامل ہے، تاہم اس کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا شرط ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں جاری رہے تھے۔
اس کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے تقریباً روزانہ جاری ہیں۔ اسرائیل نے ملک کے جنوبی حصے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
