تازہ ترین
وادی میں ابھی بھی 275جنگجو سرگرم:ڈی جی پی دلباغ سنگھ
خبراردو: ڈائریکٹرجنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ وادی میں ابھی بھی 275جنگجو سرگرم ہیں۔ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے سرمائی راجدھانی جموں میں سوموارکی شام منعقدہ ایک افطارپارٹی کے حاشیہ پرنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے واضح کیاکہ ابھی کشمیروادی میں ملی ٹنسی مکمل طورپرختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ابھی بھی وادی میںلگ بھگ 275مقامی اورغیرملکی ملی ٹنٹ سرگرم ہیں .
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ وادی میں ابھی بھی 275جنگجو سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر وادی میں ملی ٹنسی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ابھی بھی وادی میں لگ بھگ 275مقامی و غیر ملکی جنگجو سرگرم ہے۔ وادی کشمیر سے ملی ٹینسی کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے تمام سیکورٹی فورسز، فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ طورجنگجومخالف آپریشنز انجام دیئے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی مشترکہ اور اجتماعی کاوشوں کے اچھے نتائج بر آمد ہو رہے ہیں۔ذاکر موسیٰ کی ہلاکت کو جنگجو تنظیموں کے لئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ مطلوب ملی ٹینٹ ذاکر موسیٰ، جو کئی ملی ٹینٹ تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھا اور نوجوانوں کو انتہا پسند بنانے میں بھی ملوث تھا، کو گزشتہ ہفتے مارا گیا اور اس کی ہلاکت ملی ٹینٹ تنظیموں کےلئے بڑا دھچکا ہے۔ڈائریکٹرجنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہاکہ ذاکرموسیٰ کی ہلاکت کےساتھ ہی باقی جنگجو تنظیموں کا شکنجہ بھی کس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشنز میں مزید شدت لائی جائیگی ۔جموں وکشمیرپولیس کے سربراہ نے کہا کہ وادی میں275 ملی ٹینٹ سرگرم ہیں ۔
تاہم انہوں نے کہاکہ اب سرگرم جنگجوﺅں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے کیونکہ جنگجوگروپوں میں نئی بھرتی میں کافی کمی آئی ہے۔دلباغ سنگھ کاکہناتھاکہ سال2018میں300 سے زیادہ جنگجوکشمیرمیں سرگرم تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹ تنظیموں میں نوجوانوں کی طرف سے شمولیت اختیار کرنے کے رُجحان میں بھی نمایاں کمی واقعہ ہوئی ہے۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ امسال اب تک صرف40 نوجوانوں نے مختلف تنظیموں میں شمولیت اختیار کی ہے اور30 ایسے نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے ایسا نہیں کرنے دیا اور اُنہیں اپنے اہل خانہ کے سپرد کیا۔
دنیا
حوثیوں کا دعویٰ، سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن پر 106 حملے کیے
بیروت، شمالی یمن میں حکمراں انصار اللہ تحریک، جسے حوثی بھی کہا جاتا ہے، نے سعودی عرب پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے زیر قبضہ علاقوں میں 106 فضائی حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اتوار کو ٹیلی گرام پر لکھا، ’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور الجوف، تعز، عمران، حجہ اور صعدہ صوبوں میں شہری اہداف پر 106 فضائی اور میزائل حملے کیے۔‘‘
سریع نے مزید کہا کہ ایف-15 اور ٹائفون جنگی طیاروں نے یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل اتوار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت کی مسلح افواج نے ان علاقوں کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کے لیے فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
روس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
واشنگٹن، روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں روسی توانائی کمپنی لوکوئل سے متعلق اربوں ڈالر کے ممکنہ تیل معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی ہے، جس سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دو سینئر مذاکرات کاروں سے وابستہ کاروباری شخصیات کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ تجویز 5 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان ملاقات میں پیش کی گئی۔ مجوزہ معاہدے کے تحت لوکوئل روس سے باہر تیل کے شعبے کے اثاثے، جن میں تیل کے کنویں، ریفائنریاں اور پٹرول پمپس شامل ہیں، خرید سکتی ہے۔ ان میں نیو جرسی کے پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ سودے میں مشرق وسطیٰ کے دو کاروباری گروپ اور امریکی سرمایہ کار و ٹرمپ کے عطیہ دہندہ ٹوڈ بوہلی بھی شامل ہیں۔ ان گروپوں کے ماضی میں وٹکوف اور کشنر کے ساتھ کاروباری روابط رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ وٹکوف یا کشنر کو ذاتی طور پر اس سودے سے مالی فائدہ ہوگا، تاہم مذاکرات میں شامل فریقوں سے ان کے کاروباری روابط نے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔
وٹکوف امریکی خصوصی ایلچی ہیں، جبکہ کشنر ٹرمپ کے داماد اور سابق سینئر وائٹ ہاؤس مشیر ہیں۔ دونوں نے روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجوزہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے اس بڑے سودے کو شامل کرنا مستقبل میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے وسیع اقتصادی اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
جموں، بی جے پی کے قومی دفتر انچارج، راجیہ سبھا رکن اور گجرات کے انچارج ترون چگ نے ہفتہ کو عمر عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ریاستی حیثیت کے مسئلے کو اپنے خودمختاری کے ایجنڈے کے پردے کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور بنیادی حکمرانی میں اپنی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
چگ، جو اس سے قبل جموں و کشمیر بی جے پی کے انچارج بھی رہ چکے ہیں، نے یہاں کہا کہ ریاستی حیثیت سے متعلق مجوزہ قرارداد ایک سیاسی چال ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے ایوان میں پہلے ہی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی حکومت اپنی ناکام حکمرانی اور انتخابات کے دوران کیے گئے نامکمل وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس مسئلے کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’عمر عبداللہ کو غیر متعلقہ مسائل پر بات کرنا بند کرکے اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہیے۔ عوام روزگار، ترقی اور ان سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں قوم پرستی کے تحفظ اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے مسلسل خود کو مضبوط کر رہی ہے اور نئے لوگ مسلسل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے برعکس، انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ایک یک طرفہ ایجنڈا اختیار کر لیا ہے اور ترقی و عوام کے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے دور ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں نظر آنے والی پیش رفت وزیر اعظم مودی کے وژن اور مودی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا7 days agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی کے اشوک کول نے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
ہندوستان1 week agoڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
دنیا1 week agoعراقچی نے ایرانیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو چھپانے پر امریکہ اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا
-
ہندوستان1 week agoسونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
-
دنیا7 days agoیوکرین میں روسی حملوں میں آٹھ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
-
دنیا6 days agoامریکہ گرین لینڈ میں نایاب معدنیات کی کان کنی کر سکتا ہے: روبیو
