تازہ ترین
وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کا 12واں دن
وادی کشمیر میں نئے کیسوں کی تصدیق کیساتھ ہی جہاں عوامی اضطراب میں مزید اضافہ ہوا،وہیں سوموار کو مسلسل12ویں روز بھی لاک ڈاؤن سختی کیسا تھ لاگو رہا۔اس دوران سرکاری ہدایات اور احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں بھی شدت لائی گئی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق وادی کشمیر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے 12ویں دن بھی ہو کا عالم رہا۔دار الحکومت سرینگر لالچوک،سول لائنز کے علاوہ شہرخاص میں سڑکوں اورچوراہوں پرخاردار تاریں نصب کی گئی تھیں۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا۔ بازارنہیں کھلے اور لوگوں کی آمد و رفت معطل رہی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکموں کوتمام ضروری سہولیات فراہم رکھنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے مذکورہ علاقوں میں رہنے والے مقامی اور غیر مقامی مزدورں کو ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
جموں میں پابندیوں کی وجہ سے دیہات اور قصبوں میں عوامی مسائل بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔پورے صوبہ کی سڑکیں سنسان ہیں جبکہ کچھ مقامات پر لوگ پیدل سفر بھی کرتے ہیں۔متعدد دیہات میں جہاں غذائی اجناس کی قلت کی شکایت موصول ہونا شروع ہو چکی ہیں وہیں دستیاب ضروری اشیا کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور زائدقیمتیں وصول کی جارہی ہیں۔ جموں شہر کیساتھ خطہ چناب،پیر پنچال اور دیگر اضلاع میں جہاں معیاری سبزیوں اور میوہ جات کی شدید قلت ہے، وہاں ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔سامبا،کٹھوعہ اور ادہم پور اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔لاک ڈاؤن کے سبب کشتواڑ ضلع میں دودھ،سبزی و کھانے پینے کی دیگر اشیا کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ دوکانداروں نے بھی عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے۔
وادی میں کرونا کرفیو کے دوران لازمی خدمات فراہم کرنے والے محکمہ بجلی کے عارضی ملازمین نے مہلک وائرس سے بچاؤ کیلئے ضروری ساز و سامان سے لیس کرنے اور انہیں خصوصی شناختی کارڈ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔اس دوران خطرناک اور جان لیوا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جموں و کشمیر میں 12 روز سے لاگو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے 600 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا ہے یا ان کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ گرفتار کیے گیے افراد میں دو پیش امام بھی شامل ہیں، جنہوں نے نماز جمعہ پڑھانے کی کوشش کی تھی۔جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ دفعہ144کے تحت امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک 337ایف آئی آر کا اندراج کرکے627افراد کوگرفتارکیا گیا ہے اور650سے زائد گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے لوگوں سے صورتِ حال کی شدت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرنے کی اپیل دہرائی۔
وادی کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں سے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دوسرے اداروں کے اہلکاروں کی طرف سے گھروں سے باہر آنے والوں کی تذلیل کرنے اور انہیں مارنے پیٹنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اس طرح کے چند واقعات کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے اس سلوک کی وجہ سے پولیس کو سوشل میڈیا پر شدید نکتہ چینی کا ہدف بنایا جا رہا ہے۔ہفتے کو حکومت کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ جاری لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے سڑکوں پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے’ناقابل قبول رویے‘کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ’ہم آپ کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ناقابل قبول رویے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔ادھر سرینگرکے ڈلگیٹ علاقے میں واقع سی ڈی اور رعناواری علاقے میں جواہر لال نہرو میموریل اسپتال میں قرنطینہ میں رکھے گئے افراد نے ناکافی طبی سہولیات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے خلاف مظاہرہ بھی کیا۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
