پاکستان
والدہ محترمہ بنام وزیراعظم
ساتواں آسماں
خلد آشیان
4اگست2020ء
فخرِ پاکستان و فخرِ اسلام بیٹے!
دعائیں اور پیار۔ دنیائے لامکاں میں تمہاری خبریں دل کو خوش کرتی رہتی ہیں۔ تم نے میرے نام پر شوکت خانم اسپتال بنا کر مجھے زمین و آسمان دونوں جگہ پر عزت دی ہے اور اپنا مقام بھی بلند کیا ہے۔ تم جب سے وزیراعظم بنے ہو، پاکستان اور دنیائے فانی سے آنے والے لوگ مجھے تمہاری اطلاعات پہنچاتے رہتے ہیں۔
ابھی کل ہی احسن رشید آئے ہوئے تھے اور کہہ رہے تھے کہ عالمِ اسلام میں عمران خان واحد شخصیت ہے جو مشرق اور مغرب کا ملاپ کرا سکتا ہے۔ وہ یہ بھی کہہ رہے تھے کہ عمران نے جس طرح کرکٹ میں چار دانگ عالم میں ڈنکا بجادیا تھا، ویسے ہی یہ عالمی سیاست میں ملک کا نام روشن کرے گا۔ احسن رشید نے بتایا کہ اسٹاک مارکیٹ بہت بہتر ہو گئی ہے۔
معجزاتی طور پر کورونا نے پاکستان کی جان چھوڑنا شروع کردی ہے۔ بیرون ملک سے کاٹن انڈسٹری کو دھڑا دھڑ آرڈر مل رہے ہیں۔ تعمیراتی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے غرضیکہ دو برس بعد پہلی بار معاشی پہیے میں حرکت شروع ہوئی ہے۔ میں نے یہ باتیں سنیں تو دل بہت خوش ہوا اور تمہیں بھی میں ان کامیابیوں پر مبارکباد دیتی ہوں۔
پیارے عمران!
تمہیں علم ہے کہ میں صرف لاڈ پیار کرنے والی ماں نہیں ہوں، حقیقت پسند بھی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ تمہاری غلطیوں کی اصلاح بھی ہو۔ کل ہی میں نے اپنی ایک راز دار کو شریفی محلے اور بھٹو منزل بھیجا تھا کہ وہ سن گن لے کہ وہاں کیا سوچا جا رہا ہے۔ حیران کن خبر یہ ملی کہ ان دونوں سیاسی حریفوں کے ہاں خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ قہقہے اور مسکراہٹیں بکھر رہی ہیں۔ میں نے اپنی راز دار سے پوچھا کہ وہاں تو سوگ ہونا چاہئے تھا۔
ان کا احتساب ہو رہا ہے، گرفتاریوں اور مقدمات کا سامنا ہے، ایسے میں وہاں خوشیاں کیوں منائی جا رہی ہیں؟ میری راز دار نے اندر کی خبر یہ بتائی کہ یہ دونوں خاندان خوش ہیں کہ عمران خان نے دو سال سے کوئی سیاست نہیں کی۔ عمران اکلوتا بیٹا ہے، نہ ہی کوئی بہن سیاست میں ہے اور نہ ہی بیٹے سیاست میں آئیں گے۔ سیاسی وارث کوئی نہیں ہے۔ اب یہ 70سال کا ہونے کو ہے اگر اگلے الیکشن تک حکومت چلتی ہے تو یہ 73,72سال کا ہو جائے گا، نسبی وراثت ن میں ہے، پیپلز پارٹی میں ہے، تحریک انصاف میںنہ اس کا امکان ہے اور نہ اس کی پالیسی ہے۔ نونی اور پیپلی سوچ تو خیر مریضانہ ہے، اصل بات اصولوں کی وراثت کی ہے۔
اصل وراثت ہے کہ آپ حکومت، سیاست اور معاشرے پر اپنا کیا اثر چھوڑ کر جائو گے۔ مجھے علم ہے کہ تمہیں اپنی ساکھ، عزت اور وقار کی ہمیشہ پرواہ رہی ہے لیکن دو برسوں میں ایسی کوئی وراثت پیدا نہیں کی، ایسی ساکھ نہیں بنائی کہ لوگ تمہیں اور تمہارے خاندان کو یاد رکھیں۔
میرے اکلوتے بیٹے!
تم جالندھری پٹھانوں اور میانوالی کے نیازی خاندان کے سب سے نامور فرزند ہو۔ تمہارے ننھیال برکی خاندان میں بڑے بڑے افسر اور کرکٹر پیدا ہوئے ہیں لیکن نہ کوئی کرکٹر تمہارے جیسا مقام حاصل کر سکا اور نہ کوئی اور صدر یا وزیراعظم جیسے عہدہ جلیلہ پر پہنچ سکا۔
اب تم پر یہ ذمہ داری ہے کہ تم اصولوں اور پالیسیوں کا ایسا ورثہ چھوڑو کہ آنے والی نسلیں تمہیں یاد رکھیں۔ احتساب بہت اچھی چیز ہوتی ہے مگر پوری تاریخ دیکھ لو جس کسی نے بھی صرف مخالفوں کا احتساب کیا تاریخ نے اسے منصف حکمران کا خطاب نہیں دیا۔
پوری تاریخ میں خلفائے راشدین کے بعد جو بھی اچھے ادوار رہے ہیں ان میں عوام کو ریلیف دیا گیا، لوگ چین کی نیند سوئے۔ وزیراعظم صرف ایک پارٹی کا نہیں پوری قوم کا حکمران ہوتا ہے اسے صرف اپنے حامیوں کا نہیں بلکہ مخالفوں کا بھی خیال رکھنا ہوتا ہے۔ میثاقِ مدینہ میں یہودی بھی شامل تھے اور مدینہ کی ریاست غیرمسلموں کو بھی انصاف فراہم کرتی تھی۔ تم ہمیشہ ریاست مدینہ کی مثالیں دیتے ہو، اپنے طرزِ عمل اور سلوک میں توازن پیدا کرتے ہوئے مخالفوں کے لئے بھی اپنے دل کو کھلا کرو۔
پیارے بیٹے!!
تم بڑے سمجھدار ہو، عقل مند ہو مگر یاد رکھو پاکستان میں اقتدار آتے اور جاتے دیر نہیں لگتی یہاں کئی وزیر اور وزیراعظم اپنے آنے اور جانے کی کہانیاں سناتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے کہ انہیں کتنی چھوٹی چھوٹی باتوں پر رخصت کر دیا گیا۔
محمد علی بوگرہ اور حسین شہید سہروردی تو ابھی تک حیران ہیں کہ انہیں وزارتِ عظمیٰ کا تاج پہنایا کیوں اور پھر اُتروایا کیوںگیا؟ یہ دونوں اب بھی شیخ مجیب الرحمٰن سے متحدہ پاکستان کے حق میں بحث مباحثہ کرتے رہتے ہیں۔ بنگالی محلے سے گزریں تو اب بھی کئی گھروں پر پاکستان کے جھنڈے لہرا رہے ہوتے ہیں۔
ہاں تو خیر بات ہو رہی تھی اقتدار کے آنے اور جانے کی۔ یہاں کے سب لوگوں کا خیال ہے کہ اگر آج الیکشن ہو جائیں تو پنجاب میں نونی سویپ کر جائیں گے جبکہ سندھ میں پپلیے پھر جیت جائیں گے۔ پختونخوا میں بھی تمہاری جماعت کی حالت اتنی مضبوط نہیں رہی۔ کیا یہ سب تمہارے علم میں نہیں۔ تحریک انصاف کے سوچنے اور سمجھنے والے لوگ پریشان ہیں کہ ہمارا سیاسی ورثہ کیا ہوگا؟
دنیا سے جو بھی آ رہا ہے وہ کہتا ہے کہ تمہارے بیٹے کی ٹیم ٹھیک نہیں، خاص کر پنجاب کا ذکر کیا جاتا ہے۔ مجھے علم ہے کہ تمہاری کوئی کمزوری نہیں ہے، تم نے تو خالہ زاد بھائی ماجد خان کو ٹیم سے فارغ کر دیا تھا حالانکہ ان کے ہم پر بڑے احسانات تھے۔ تم نے اکرام اللہ کے بھتیجوں حفیظ اللہ نیازی اور انعام اللہ نیازی کو فارغ کرنے میں بھی دیر نہیں لگائی ایسے میں تمہاری کیا مجبوری بن گئی ہے کہ تم نے اپنا سارا ورثہ، ساری سیاست اور اپنا سارا وزن ایک ہی شخص کے پلڑے میں ڈال دیا ہے۔
یاد رکھو انسان ہر بات میں ٹھیک نہیں ہوتا۔ تم نے منصور اختر کے بارے میں بھی ایسے ہی ضد کی تھی اس پر کتنا زور لگایا تھا مگر اس نے نہ چلنا تھا نہ وہ چلا۔ اب بھی اپنی ٹیم پر نظر ثانی کرو، سیاسی اور سماجی اصلاحات لائو۔ انصاف کو سستا اور میرٹ کو لاگو کرو۔ شوگر، گندم، ادویات اور دیگر مافیاز سے عوام کو چھٹکارا دلائو۔
تمہاری والدہ
شوکت خانم
(بشکریہ جیو نیوز)
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
