تازہ ترین
وراٹ کوہلی اور روہت شرما پسندیدہ ہندوستانی بلے باز: آفریدی
ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز بتایا۔ ہندوستانی کپتان اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں قریب 23،000 رنز بنا چکے ہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حال ہی میں ٹویٹر پر شائقین کے لئے ایک سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جس میں انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز قرار دیا۔
اس سیشن میں آفریدی نے مداحوں کے بہت سارے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ ہندوستانی بیٹسمین کون ہے۔ اس کے علاوہ آفریدی نے دنیا کے بہترین بولر جیسے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور کون سے بیٹسمین کو بولنگ کرنا مشکل محسوس ہوا۔ شاہد آفریدی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔
شاہد آفریدی کورونا وائرس کے دور میں دیگر کرکٹرز کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زیادہ سرگرم تھے۔حال ہی میں ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران انہوں نے وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ ہندوستانی بلے باز بتایا۔ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو جدید دور کے بہترین بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ہندوستانی کپتان اب تک بین الاقوامی کرکٹ میں قریب 23،000 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ فی الحال کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اوسطاً 50 سے زیادہ کی اوسط رکھنے والے واحد بلے باز ہیں۔
انہوں نے اب تک 70 بین الاقوامی سنچریاں (ٹیسٹ میں 27 اور ون ڈے میں 43) سنچری بنائی ہیں۔دوسری طرف روہت شرما دنیا کے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچری اسکور کی ہیں۔
ون ڈے میں روہت شرما کا سب سے زیادہ اسکور 264 ناٹ آؤٹ ہے۔ روہت ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں چار سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔ 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں روہت شرما نے 5 سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔اسی وقت جب ایک مداح نے شاہد سے ان کے آل ٹائم بیٹسمین کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے ووین رچرڈز کا نام لیا۔ آفریدی نے کہا کہ برائن لارا اور اے بی ڈویلیئرز ایسے بلے باز تھے جن کو بولنگ کرنا سب سے مشکل رہا ہے۔فی الحال جب آفریدی سے دنیا کے بہترین بولر کے بارے میں پوچھا تو آسٹریلیا کے پیٹ کمنس کا نام لیا۔
جب پسندیدہ ہِٹر کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے آرون فنچ اور گلین میکسویل کا انتخاب کیا۔ اس سوال و جواب سیشن کے دوران آفریدی نے مہندر سنگھ دھونی کی تعریف بھی کی۔ جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ دھونی یا پونٹنگ؟ بہتر کپتان کون ہے اس پر انہوں نے دھونی کا انتخاب کیا اور کہا کہ میں دھونی کو پونٹنگ سے بالاتر کہوں گا، کیونکہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی ایک نئی ٹیم تشکیل دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیم میں شامل فاسٹ بالر شاہین شاہ اور نسیم شاہ میں بہترین بالر بننے کی صلاحیت ہے۔
فاسٹ بالر جنید خان سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید خان کو مزید مواقع ملنےچاہئیں۔ ایک مزید سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ موجودہ دور میں ان کے پسندیدہ آل راؤنڈر انگلینڈ کے کھلاڑی بین اسٹوکس ہیں۔ شاہد آفریدی نے عبدالقادر کو پسندیدہ اسپن بالر بھی قرار دیا۔(ای ٹی وی)
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
