جموں و کشمیر
وزیراعلیٰ نے کیا گولہ باری سے متاثرہ اوڑی قصبہ اوردیگر کئی ملحقہ علاقوں کا دورہ
تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو میں مدد کی یقین دہانی
پہلے متاثرین کی بحالی اورپھربنکر تعمیرکرنے پر مرکز سے بات کی جائیگی :عمرعبداللہ
اوڑی،بارہمولہ :جے کے این ایس: منگل کو کرناہ کپوارہ میں گولہ باری سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے بعدبدھ کوجموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اوڑی بارہمولہ کادورہ کرکے لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ لوگوں کے گھروں کی تعمیر نو کےلئے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ’میرے لوگوں کا درد بہت ذاتی ہے‘۔انہوںنے اپنے دورے کے دوران گولہ باری کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والی خاتوننرگس بیگم کے لواحقین سے ملاقات کرکے اُن سے تعزیت کی۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سلام آباد، لگامہ، بانڈی اور گنگل سمیت اوڑی کے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ان کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی،ممبراسمبلی اوڑی سجاد اوری،ڈی سی بارہمولہ اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ،جموں وکشمیرکے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، لوگوں کو ہونے والے نقصانات کا پہلے ہاتھ سے حساب کتاب حاصل کر رہے ہیں اور ان کا درد بانٹ رہے ہیں۔
عمرعبداللہ نے اوڑی میں گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ کو حکومت کی طرف سے مدد فراہم کریں تاکہ آپ کے گھر دوبارہ تعمیر کیے جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اوڑی کے لوگوں نے کئی بار درد سہا ہے لیکن ہر بار ہمت اور لچک کے ساتھ اٹھے ہیں۔عمر عبداللہ نے نام لئے بغیر پاکستان کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے جو گولہ باری ہوئی، اس سے راجوری، اوڑی، پونچھ سمیت سبھی علاقوں میں جانی مالی نقصان ہوا اور ایسا لگ رہا تھا کہ گولہ باری جان بوجھ کر رہائشی علاقوں میں کی گئی تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو۔انہوں نے سرحدی علاقوں میں ہوئے نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت فوری طور پر متاثرین کے لیے امداد کے حوالہ سے کام کر رہی ہے تاہم مرکزی سرکار ان علاقوں میں کیا امداد فراہم کرے گی اس کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ سرحدی علاقوں کے رہائشی نجی بنکرز کی مانگ کر رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہاکہ جہاں بھی ہم گئے، سبھی علاقوں کے باشندے زیر زمین بنکرز کی مانگ کر رہے ہیں۔سرحدی علاقوں میں مرکزی سرکار کی مدد سے جلد از جلد زیر زمین بنکرز کی تعمیر شروع کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ لائن آف کنٹرول یا انٹرنیشنل بارڈر کے قریب رہائش پذیر زیادہ تر لوگ نجی زیر زمین بنکرز کا مطالبہ کر رہے ہیں، کیونکہ کیمونٹی بنکرز ناکافی ہیں اور اس طرح کی صورتحال میں جانی نقصان سے بچنے کے لیے زیر زمین بنکرز کی تعمیر ناگزیر ہے۔عمرعبداللہ نے ایک ایکس پوسٹ میں کہاکہ اوڑی کے گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جن میں سلام آباد، لگامہ، بانڈی اور گنگل شامل ہیں۔ اس سرزمین نے2005 کے زلزلے کے اثرات سے لے کر سرحد پار گولہ باری کے درد تک بہت کچھ برداشت کیا ہے۔ پھر بھی، یہاںکے لوگ ہر بار اپنے دلوں میں ہمت اور روح میں لچک کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ایک پہلے پوسٹ میں،عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں اور کشمیر کے لوگوں کا دردگہرا ذاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت تمام متاثرین کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،اوریہ کہ متاثرین کی مدد،حفاظت ،بحالی اور بازآبادکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عمرعبداللہ نے لکھاکہ پچھلے کچھ دنوں میں، میں نے اپنے لوگوں کے بے پناہ درد، نقصان اور ناقابلِ تصور ہمت کا مشاہدہ کیا ہے۔ یہ دورے خوشیاں بانٹنے اور ترقی کی بات کرنے کےلئے ہونے چاہیے تھے، تعزیت کے لیے نہیں۔ میرے لوگوں کا درد گہرا ذاتی ہے۔وزیراعلیٰ نے سرحدی علاقوںمیں بنکروںکی مانگ کے حوالے سے کہاکہ پہلے متاثرین کو راحت پہنچائی جائے گی اور اسکے بعد اضافی بنکروںکی تعمیرکا معاملہ مرکزکی نوٹس میں لایاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ مرکز کیساتھ بات کرکے ایک منصوبے کے تحت بنکروں کی تعمیرکاانتظام کیاجائے گا۔
جموں و کشمیر
ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
سری نگر، لداخ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر میں یہاں 55,582 سیاح پہنچے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد 34,610 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 60.60 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق، یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 کے دوران لداخ آنے والے سیاحوں کی تعداد 4,60,667 رہی، جبکہ پورے سال 2025 میں یہاں 3,35,872 سیاح آئے تھے۔ اس طرح 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں ہی سیاحوں کی آمد گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 37.16 فیصد زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ثقافتی تجربات، مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قدرتی ورثے کے باعث لداخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی آمد میں اس نمایاں اضافے کا سہرا بہتر رابطہ سہولتوں اور مختلف تقریبات کے فروغ کو دیا۔ ان تقریبات میں لداخ بائیک ویک، لداخ میراتھن اور لداخ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع للیئم پھولوں کے کھیتوں اور ہندوستان کی پہلی بلند پہاڑی جنگلی حیات کی سفاری جیسی نئی اور منفرد اقدامات نے بھی لداخ کی کشش میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ سال اور رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار کا تقابل بھی سیاحت میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران لداخ میں 2,78,599 سیاح آئے تھے، جبکہ اسی مدت میں 2026 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4,60,667 ہوگئی۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں 65.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی اور غیر ملکی، دونوں زمروں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں لداخ آنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 4,20,927 رہی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 39,740 تھی۔ اس کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت کے دوران 3,03,838 ملکی اور 32,034 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے تھے۔ اس طرح ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 38.54 فیصد اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 24.06 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال
جموں، جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا پیر کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
ہربنس سنگھ نے 1996 سے 2002 تک اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہربنس سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے آنجہانی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
ہربنس سنگھ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی خاتون فالوور سمیت تین افراد منشیات اور پستول کے ساتھ گرفتار
جموں، جموں ضلع میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پولیس نے ایک خاتون فالوور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن اور پستول برآمد کیے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں اندرا نگر کے قریب بالول ناکہ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک اسکوٹی کو روکا، جسے شمیم بیگم چلا رہی تھیں۔ وہ ڈک بنگلو، مرالیان کی رہائشی ہیں۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد ہوا۔ شمیم بیگم جموں و کشمیر پولیس میں فالوور کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں پولیس کسی بھی شخص کے عہدے یا وابستگی سے قطع نظر قانون پر غیر جانب دارانہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔
دریں اثنا، گاندھی نگر علاقے کے دگیانہ صنعتی علاقے میں گشت کے دوران دو دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی ایک ٹیم ہائی وے روڈ کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس نے دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں پکڑ لیا گیا۔
تلاشی کے دوران سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی گاؤں کے رہائشی ونسھ شرما کے قبضے سے ایک پستول، جیب میں رکھنے والی ڈیجیٹل ترازو مشین اور تقریباً 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اسی طرح سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی ٹانڈہ کے رہائشی یوگیشور سنگھ کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول (دیسی کٹا) اور تقریباً 13 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے، جبکہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت بھی کی جاسکے۔
جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
دنیا1 week agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
ہندوستان1 week agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
دنیا1 week agoروس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
-
جموں و کشمیر1 week agoماضی کی حصولیابیوں سے استفادہ کرتے ہوئے پائیدار زراعت کے لیے اختراع کریں: لیفٹیننٹ گورنر کی نوجوانوں سے اپیل
