تازہ ترین
وزیر اعظم مودی نے 370کی منسوخی کے بعد پوری دنیا تک یہ پیغام پہنچایا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے :شاہ
خبراردو:
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 370منسوخی سے وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے پوری دنیا یہ پیغام دیا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کی منسوخی سے جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آئے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کانگریس کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں ہی جموں و کشمیر کے لوگ مرکز سے نالاں تھے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق شملہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کانگریس کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ کانگریس مسلمانوں میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ این آر سی ملک کے مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے اور اس سلسلے میں مرکزی حکومت نے پہلے ہی پارلیمنٹ کے اندر بھی بیان دیا۔
دفعہ 370پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ”ایک دیش میں دو ودھان، دو پردھان اور دو نشان نہیں چلیں گے“بھاجپا نے یہ نعرہ سب پہلے دیا او راس پر عمل بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ 370کی منسوخی سے اب کشمیر بھارت میں پوری طرح سے ضم ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق وزیر اعظم مودی نے دنیاتک یہ پیغام پہنچایا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہاں پر حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں اور لو گ بھی حکومت کے فیصلے سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یو پی اے حکومت میں جموں وکشمیر کی سرحدیں محفوظ نہیں تھی جبکہ ملی ٹینسی کا ہر طرف سے دور دورہ تھا تاہم موجودہ مرکزی حکومت نے ملی ٹینسی کو پوری طرح سے ختم کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بی جے پی حکومت نے ملی ٹینٹوں نے اوڑی او رپلوامہ میں حملہ کیا جس دوران موجودہ حکومت نے اس کا جواب بھی دیا اور پاکستان میں گھس کر ملی ٹینٹ کیمپوں کو تبادہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پلوا مہ خود کش حملے کے دس روز کے بعد ہی موجودہ مرکزی حکومت نے پاکستان کو اس کا سخت جواب دیا اور گھٹنے ٹیکنے پر وہاں کی حکومت کو مجبور کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت ملی ٹینسی کے خلاف زیرو پالیسی پر کاربند ہے اور مستقبل میں بھی ملی ٹینٹوں کیمپوں کو تباہ کرنے کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ، اسرائیل کے بعد بھارت اب دنیا کا تیسرا ایسا ملک ہے جس نے کسی ملک کے حدود میں گھس کر وہاں پر ائر سٹرائیک کی۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نے این آر سی کی آڑ میں ملک میں افرا تفری کا ماحول قائم کیا ہے تاہم اُنہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ قانون کے ہاتھ لمبے ہوتے ہیں اور جوکوئی بھی تشدد کی کارروائیوں میں ملوث قرار پائے گا اُس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت نے کئی سطحوں پر کام کیا ہے۔ا نہوں نے کہاکہ پچھلے پانچ ماہ کے دوران وادی کشمیر میں ایک بھی گولی نہیں چلی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد حالات سدھر گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ 370ہی تھا جس سے عسکریت اور علیحدگی پسندوں کے حوصلے بلند تھے اب جبکہ یہ قانون ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا اب تشدد برپا کرنے والوں کے خلاف مرکزی قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
