کھیل
ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کیا کلین سویپ
باسٹیئر، عامر جنگو (ناٹ آؤٹ 104)، کیسی کارٹی (95) اور گڈاکیش موتی (44 ناٹ آؤٹ اور ایک وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو چار وکٹ سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شکست دے دی۔ 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے عامر جنگو کو ’پلیئر آف دی میچ‘ اور شرفین ردرفورڈ کو ان کی عمدہ کارکردگی پر ’پلیئر آف دی سیریز‘ سے نوازا گیا۔
بنگلہ دیش کے 321 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ رہا اور 36 رن کے اسکور پر اس کے تین وکٹ گر گے۔ برینڈن کنگ (15)، ایلک ایتھنیز (سات) اور کپتان شی ہوپ (تین) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد 15ویں اوور میں ویسٹ انڈیز نے 86 کے اسکور پر شرفین ردرفورڈ (15) کی شکل میں چوتھا وکٹ گنوا دیا۔
بحران کے ایسے وقت میں عامر جنگو نے کیسی کارٹی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 132 رن کی شراکت ہوئی۔ اس شراکت داری نے ویسٹ انڈیز کی فتح کی بنیاد رکھی۔ 34ویں اوور میں رشاد حسین نے کیسی کارٹی کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ کیسی کارٹی نے 88 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 رن بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے روسٹن چیز (12) کو بھی رشاد حسین نے اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ بلے بازی کے لیے آئے گڈاکیش موتی نے عامر جنگو کا بخوبی ساتھ نبھایا۔ دونوں بلے بازوں نے ساتویں وکٹ کے لیے میچ وننگ پارٹنرشپ کی۔ عامر جنگو نے 83 گیندوں پر چھ چوکے اور چار چھکے لگاتے ہوئے (ناٹ آؤٹ 104) رن کی اننگز کھیلی۔ جبکہ گڈاکیش موتی نے 31 گیندوں میں تین چوکے اور تین چھکے لگا تے ہوئے ناٹ آؤٹ 44 رن بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں نے 45.5 اووروں میں چھ وکٹوں پر 325 رن بنائے اور میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے دو وکٹ حاصل کئے۔ تسکین احمد، نسیم احمد اور حسن محمود نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور صرف نو رن کے اسکور پر اس کے دو وکٹ گر گئے۔ تنجد حسن اور لٹن کمار داس کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ ان دونوں بلے بازوں کو الزاری جوزف نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد سومیا سرکار اور کپتان مہدی حسن معراج نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان تیسرے وکٹ کے لیے 136 رن کی شراکت داری ہوئی۔ 24ویں اوور میں گڈاکیش موتی نے سومیا سرکار (73) کو ایل بی ڈبلیو کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ 30ویں اوور میں شرفین ردرفورڈ نے مہدی حسن معراج (77) کو رن آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو چوتھا دھچکا دیا۔ عفیف حسین دھربو (15) کو شرفین ردرفورڈ نے آؤٹ کیا۔
اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے محمود اللہ اور ذاکر علی کی جوڑی نے اننگز کو سنبھالا اور تیزی سے رن بنائے۔ محمود اللہ نے 63 گیندوں میں سات چوکے اور چار چھکے لگاتے ہوئے (84 ناٹ آؤٹ) رن کی اننگز کھیلی۔ ذاکر علی نے 57 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رن (ناٹ آؤٹ) بنائے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 321 رن بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے دو وکٹ حاصل کئے۔ شرفین ردرفورڈ اور گڈاکیش موتی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو ا ین آئی۔ این یو۔
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
دنیا7 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
