تازہ ترین
ویڈیو: ناروے کی مسلہ کشمیر میں دلچسپی، ارو گورنر کا حریت لیڈران کو رابطے میں لانا
خبراردو:
ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے راج بھون اور حریت لیڈران کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے حریت لیڈران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں پر کہیں بھی کی جارہی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے بارے میں انہیں آگاہ کر سکتے ہیں ۔ وہ مجھے فون بھی کر سکتے ہیں یا کسی شخص کو میر ے پاس بھیج سکتے ہیں ۔ یہ وعدہ کرتے ہوئے کہ وہ ان کی شکایات کا ازالہ جلد کریں گےْ ۔ گورنر نے حریت لیڈران سے اپیل کی کہ وہ انہیں غیر نہ سمجھیں ، سوچ مختلف ہونے کے با وجود میں انکی عزت کرتا ہوں ۔’
وہیں انہوں نے یہ بات بھی صاف کر دی کہ حریت کے ساتھ کوئی بھی بات چیت ان کی طرف سے سیاسیے نہیں ہو گی ، کیوں کہ گورنر ہونے کی حیثیت سے ان کے پاس سیاسی بات چیت انکے ساتھ نہیں کی جا سکتی ۔ اسکے لئے مرکز کے پاس اختیارات ہیں۔
حال ہی میں کشمیر مسلے کو ۱۳ سے ۲۳ برس کی عمر کے بچوں کا مسلہ قرار دینے والے ریاستی گورنر نے گزشتہ سال اکتوبر میں کہا تھا کہ حریت بیت الخلا جانے کے لئے بھی پاکستان سے اجازت مانگتے ہیں۔ پلٹ وار کرتے ہوئے حریت نے کہا تھا کہ پاکستان اتنا ہی کشمیر مسلے کا شراکتدار ہے جتنا بھارت ۔ گورنر مرکز کی طرف سے اس مسیج کیساتھ آئے ہیں کہ وہ کشمیر مسلے کے حل میں دلچسپی نہیں رکھتی ۔
دوسری طرف مین سٹریم پارٹیاں بھی حریت کیساتھ بات چیت کی وکالت کر رہی ہیں ۔ این سی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے راج ناتھ سے اپیل کی کہ وہ حریت کو بات چیت کی دعوت دے ۔
جبکہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستان اور حریت کو کشمیر مسلے کے اہم فریق قرار دے کر کہا کہ ان سے بات چیت ہونی چاہیے ، وہیں انہوں نے عسکریت پسندوں کیساتھ بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند بھی اسی سر زمین کے ہیں اگرچہ اس وقت حالات ساز گار نہیں تاہم اگلے مرکز میں آنے والی حکومت کو ضرور عسکری کمانڈروں سے بات چیت کرنی چاہیے۔
پچھلے ہفتے بھارتی دورے پر آئی ناروے کی وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیر کا مسلہ بندوق سے حل نہیں کیا جاسکتا ، وہیں انہوں نے کہا کہ اگر پاک بھارت چاہیں تو وہ ثالثی کا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
لیکن بھارت ہر بار یہی کہتا آرہا ہے کہ کشمیر دو طرفہ مسلہ ہے اس میں تیسرے فریق کی کوئی گنجائش نہیں ۔
ناروے کی کشمیر مسلے میں دلچسپی پچھلے سال نومبر سے دیکھی گئی جب ناروے کے سابق وزیر اعظم میگنے بانڈوک نے وادی کا دورہ کر کے حریت لیڈران سے ملاقی ہوئے ، اسکے بعد انہوں نے پاک زیر انتظام کشمیر کا دورہ بھی کیا ۔
لیکن دسمبر میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ ان کا دورہ اور ملاقات کروانے کا ا سمیں کوئی ہاتھ نہیں تھا ، انہوں نے یہ بات بھی دوہرائی کہ بھارت کی اس مسلے میں تیسرے فریق کی کوئی گنجایش نہیں ۔جبکہ پچھلے سال جون میں ترکی صدر کی طرف سے ایسی ہی پیشکش کی گئی تھی جسے بھارت نے ٹھکرا دیا تھا ۔ بھارت کا پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے بھی شرط ہے کہ وہ جنگجو سرگرمیاں بندکرے ۔
اب لوک سبھا انتخابا ت کے بعد ہی با ت چیت کا کوئی نیا دروزہ کھل سکتا ہے ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
