تازہ ترین
ویڈیو: پاکستان نے پائلٹ ابھی نندن کو رہا کیوں کیا؟
پاکستان کے وزیر اعظم نے پا رلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی پائلٹ کی رہائی اعلان کر دیا اور کہا کہ ہم اسے جذبہ خیر سگالی کے تحت کل رہا کیا کر رہیں ہیں ۔
اور جمعہ کو رات ۹ بجے کے قریب واہگہ بارڈر کے راستے ابھی نندن کو بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔
پاکستان اس جذبہ خیر سگالی قرار دے رہا ہے ،۔ وہیں بھارت یہ مانتا ہے کہ اس کے سخت رخ پاکستان مجبور ہو گیا ۔
بھارتی نائب ائر مارشل کا ماننا ہے کہ پاکستان نے ابھی نندن کو کسی خیر سگالی جذبے کے تحت نہیں بلکہ جنیوا کنونشن کے تحت رہا کیا ہے .
بھارت نے رہائی اعلان سے پہلے کہا تھا کہ پائلٹ پر ڈیل کی کوئی بات نہیں ہو گی ، ہم اس کی واپسی بغیر کسی شرط کے جلد از جلد چاہتے ہیں ۔ ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔
جبکہ عمران خان کے اعلان کے کچھ منٹوں بعد وزیر اعظم مودی نے ایک تقریب میں کہا کہ ابھی ابھی ایک پائلٹ پروجیکٹ ہو گیا ہے ، یعنی اس بیان کو بھی پائلٹ رہائی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ۔ امیت شاہ نے کہا کہ کم وقت میں پائلٹ کیلئے واپسی کا ماحول تیار کرنا یہ ہمارے لئے سفارتی فتح ہے ۔
جبکہ بھارتی میڈیا اسے بھارت کی بڑی جیت قرار دے رہا ہے۔
وہیں پاکستان کے وزیر شیخ رشید نے کہا کہ اگر انہیں پائلٹ واپس کرنے کے بعد بھی بھارت نے حملہ کیا تو کیا ہو گا ۔
لیکن اب یہاں پر سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان نے اپنی مرضی پر پائلٹ کو رہا کیا یا پھر بھارت کے دباؤ کی وجہ سے پائلٹ کو رہائی ملی ۔
دراصل عمران خان کے رہائی اعلان کے محض ایک گھنٹے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے جلدی اچھی خبر ملنے والی ہے ۔
جبکہ دنیا کے طاقتور ترین ممالک دوونوں ممالک کے مابین کشیدگی کو کم کرنے کیلئے رابطے میں دیکھائی دئے ۔ وہیں متحدہ عرب امارات جو کہ بھارت کا اتحادی بھی مانا جاتا ہے کے پرنس کراؤن شیخ محمد بن زید نے مودی سے ٹیلیفونک بات بھی کی تھی ۔ اور ڈائیلاگ کرنے پر زور دیا ۔
وہیں تیسرا ہے سعودی عرب ہے جس کے کروان پرنس محمد بن سلمان نے بھارت اور پاکستان کا حال ہی میں دورہ بھی کیا ، اور اب آج ایک بار پھر سعودی وزیر خاجہ عبدالعل جبیر ایم بی ایس کا اہم پیغام پاکستان کو دینے آئے ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت میں سعودی مشیر نے جمعرات کو مودی سے ملاقات کی تھی ۔
اداھر بھارت کی سیاسی پارٹیوں کا ریکشن کیا رہا ، کانگریس نے کہا ہمیں راحت ملی کہ پاکستانی حکومت نے ہمارے پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا ۔
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا عمرن خان آپ کی جذبہ خیر سگالی نے اربوں لوگوں کیلئے خوشی کا سامان پیدا کیا ہے
صحافی راجدیپ سر دیسائی نے لکھا شائد ہم بھارتیوں کو یہ پسندنہ آئے لیکن اخلاقی سطح پر عمران خان کی جیت ہے ۔ریاست سے عمر عبداللہ نے لکھا کہ چلو امریکہ نے پائلٹ کی رہائی کو یقینی بنا کر ہندوستان کو کشیدگی ختم کرنے پر راضی کیا ۔وہیں انہوں نے لکھا کہ مجھے خوشی ہوئی کہ ابھی نند ن واپس گھر لوٹیں گے میں خوش ہوں عمران خان نے ان کی رہائی کا اعلان کیا ۔
محبوبہ مفتی نے ابھی نندن کی رہائی کو عظیم فیصلہ قرار دے کر کہا کہ میری نظر میں یہ مفاہمت کی ایک اعلامیت ہے ۔
حریت کانفرنس کے چیر مین عمر فاروق نے لکھا۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے پائلٹ کی رہائی کا خوش آئند فیصلہ امید ہے بہتر احساس پیدا ہو اور جنگ کے بادل چھٹ جائے اور مسلہ کشمیر پر امن حل کی طر ف بڑھے ۔
فاروق عبداللہ نے پاکستان کے اس قدم کو ’’ میچور سٹپ ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اب بال بھارت کے کورٹ میں آگئی ہے ۔
اور اب دیکھنے والی بات ہو گی کہ بھارت کا اگلا قدم کیا ہو گا ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
