کھیل
پاکستان کی خواتین کرکٹرز پاکستان کپ میں ایکشن میں نظر آئیں گی
پاکستان کی بہترین خواتین کرکٹرز پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گی، یہ ٹورنامنٹ 19 مئی سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو محدود اوورز کی کرکٹ کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔ خاص کر اس ایونٹ سے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں بھرپور مدد ملے گی جو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں منعقد ہوگا۔
پاکستان کپ 13 میچوں پر مشتمل ہوگا جو دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا، چار ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی جبکہ تین ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل ہونگی۔ یہ میچز ڈبل راؤنڈ رابن لیگ کے تحت کھیلے جائیں گے جس کا فائنل 4 جون کو ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ایشیا کپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی جس سے انہیں اپنا ٹیلنٹ دکھانے اور صورتحال کے مطابق اپنی مہارت دکھانے کا موقع مل سکے گا۔
ٹورنامنٹ میں شریک اسٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی، بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ہونگی جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سنچری بنانے والی واحد پاکستانی کھلاڑی بھی ہیں۔
چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنامائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی کپتانی میں میدان میں اترے گی۔
ان چار ٹیموں کے درمیان چھ ٹی ٹوئنٹی میچز 19 سے 21 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔
23 مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں پچاس اوورز پر مشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل آئیں گی۔
اس ٹورنامنٹ کا فائنل اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جسے پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر لائیو دکھایا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی کیا ہے۔ فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے اور رنر اپ کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
پلیئر آف دی میچ کے لیے 20 ہزار روپے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کے لیے 50 ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد ہماری باصلاحیت خواتین کرکٹرز کو اپنی مہارت دکھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے اس ٹورنامنٹ کو دو مرحلوں میں رکھا گیا ہے تاکہ دو مختلف فارمیٹس کے مختلف چیلنجز سے ان کھلاڑیوں کو تجربہ حاصل ہوسکے۔
تانیہ ملک کے مطابق ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ہماری ایمرجنگ ٹیم کو اے سی سی ویمنز ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسرے مرحلے میں تین ٹیمیں ون ڈے میں مدمقابل ہونگی اور انہیں امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اعلی معیار کے مقابلے دیکھنے میں آئیں گے۔
پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیمیں
بلاسٹرز: منیبہ علی (کپتان) علینہ شاہ، انعم امین، اسما امین، عائشہ بلال، عائشہ جاوید، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، فجر نوید، ارم جاوید، کائنات امتیاز، صبا نذیر، صائقہ ریاض، زیب النسا اور زونیرا۔
چیلنجرز: سعدیہ اقبال (کپتان)، آئمہ سلیم، امبر کائنات، عریشہ نور، فریحہ محمود، فاطمہ زہرہ، حورینہ سجاد، جویریہ خان، جویریہ رؤف، کائنات حفیظ، ماہم طارق، معصومہ زہرہ، نورین یعقوب، صائمہ ملک اور وردا یوسف۔
ڈائنامائٹس: سدرہ امین ( کپتان ) عالیہ ریاض، بسمہ معروف، فاطمہ شاہد، غلام مصطفی، ہمنہ بلال، خدیجہ چشتی، لائبہ ناصر، ماہم منظور، نشرہ سندھو، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سدرہ نواز، وحیدہ اختر اور یُسری عامر۔
اسٹرائیکرز: فاطمہ ثنا (کپتان) انوشہ ناصر، دعا ماجد، ایمن فاطمہ، فاطمہ خان، گل فیروزہ، گل رخ، لبنیٰ بہرام، نجیہا علوی، نتالیہ پرویز، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ، طوبیٰ حسن، ام ہانی۔
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
