کھیل
پدم شری ایوارڈ یافتہ سدھا سنگھ ، اندرا میراتھن جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ
نئی دہلی، ایتھلیٹ ایک ایسا کھیل ہے جہاں آپ کو جیتنے کے لیے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانا پڑتا ہے سخت محنت اور جدوجہد کرنا پڑتی ہے آج ہندوستانی خواتین کھیلوں کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور ملک کا نام بھی روشن کر رہی ہیں کئی دہائیوں قبل کھیلوں کی دنیا پر صرف مردوں کا غلبہ نظر آتا تھا کسی ملک کی خاتون کھلاڑی اگر کسی بڑے ایونٹ میں حصہ لے لیا کرتی تھی تو یہ بڑے فخر کی بات سمجھی جاتی تھی۔ ایسے دور میں ہندوستانی خواتین کے لیے گیمز میں حصہ لینا بڑی بات سمجھی جاتی تھی۔ آج بھی ہندوستان نے ایتھلیٹکس کے شعبے میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان کامیابیوں میں ہندستان کے لئے بڑا تعاون دینے والی رائے بریلی کی سدھا سنگھ بھی ہیں جنہیں رائے بریلی ایکسپریس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
سدھا سنگھ نے اپنے ایتھلیٹ کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا۔ ہندوستانی اولمپین ایتھلیٹس میں وہ 3000 میٹر اسٹیپل چیس میں ایشین چمپئن بھی رہ چکی ہیں۔سدھا سنگھ نے معمولی ٹریننگ حاصل نہیں کی۔ انہیں بچپن سے ہی دوڑنا کا جنون تھا۔ ٹریننگ کے دوران وہ ایکسپریس ٹرین کے ساتھ ساتھ دوڑ لگا یا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے انہوں نے 5 بار ممبئی میراتھن چیمپئن جیتی۔
رائے بریلی کے ایک عام گھرانے میں 25 جون 1986 کو پیدا ہونے والی سدھا سنگھ نے بہت چھوٹی عمر میں ہی ایک کھلاڑی کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ بچپن سے ہی کھیلوں کا شوق رکھنے والی سدھا نے رائے بریلی ضلع کے دیانند گرلز انٹر کالج سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ سدھا نے 2003 میں اسپورٹس کالج، لکھنؤ سے ایتھلیٹکس میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ایتھلیٹ سدھا سنگھ نے 14 برس کی عمر میں پہلا تمغہ جیتا اور اپنی کامیابی کی راہ میں کسی کوآگے آنے نہیں دیا۔
سدھا کے والد ہری نارائن سنگھ رائے بریلی کی آئی ٹی آئی فیکٹری میں کلرک تھے۔ سدھا سنگھ کے گھر میں ہمیشہ مالی بحران رہا۔ بچپن سے ہی والدین ان کی تعلیم اور مستقبل کی فکر میں تھے۔ لیکن انکے گھر والوں نے اپنی خواہشات کی قربانی دے کر ان کا بھر پور ساتھ دیا اور ہمیشہ ان کے ساتھ ڈھال بن کر کھڑے رہے۔ سدھا سنگھ کو بچپن سے ہی پڑھائی سے زیادہ کھیلوں میں دلچسپی تھی۔ گاؤں میں بچوں کے ساتھ ریس لگانا، پتھر پھینکنا اور درختوں سے چھلانگ لگانا سدھا کو پسند تھا۔ کبھی کبھی گھر میں سب پریشان ہو جاتے، پھر بھی وہ سدھا کے کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرتے۔ اسکو ل کے اوقات سے 10 منٹ پہلے گھر سےنکل جاتی تھیں اورخوب تیز دوڑ لگاتی تھیں۔ ان کی اس عادت نے سدھا کو بھی پتہ نہیں چلنے دیا کہ وہ جس پڑھائی سے بچنے کے لیے بھاگتی تھیں، اس بھاگنے نے انہیں کب ایتھلیٹ بنا دیا۔ سدھا کو دوڑنے کا ایک جنون تھا وہ سب کو پیچھے چھوڑنے کے مقصد سے دوڑتی تھیں۔ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں میڈل ملے یا نہ ملے۔ سدھا کو شروع سے پڑھائی میں دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے ایتھلیٹ بننے کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے۔
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
