تازہ ترین
پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر کل جماعتی اجلاس کا انعقاد ناگزیر: رویندر رینا
جموں،11مارچ(یو این آئی)جموں وکشمیر بھارتیہ جنتاپارٹی کے صدر رویندر رینا نے پراپرٹی ٹیکس کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر سے آل پارٹی میٹنگ طلب بلانی چاہے، جس میں سبھی سیاسی تنظیموں کے لیڈران، چیمبر آف کامرس، تاجر برادری اور بار ایسو سی ایشن شامل ہیں کو دعوت دی جانی چاہئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جائیداد ٹیکس کے معاملے پر لوگوں میں خدشات پائے جارہے ہیں جس کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے اوریہ کہ سرکاری مشینری کو بھی اس حوالے سے عوام میں بیداری مہم چلانی چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جائیداد ٹیکس کے معاملے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو لوگوں کے خدشات دور کرنے چاہئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2012میں عمر عبداللہ کی سرکار نے کابینہ میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے حوالے سے میٹنگ طلب کی جبکہ سال 2017میں محبوبہ مفتی کی سربراہی میں حکومت نے اسمبلی میں بل بھی پاس کی ۔
رویندر رینا کا مزید کہنا تھا کہ پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے پیچھے کون سی مجبوریاں ہیں ایل جی انتظامیہ کو اس حوالے سے سبھی باتیں پبلک ڈومین میں رکھنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ہر ریاست اور یونین ٹریٹری میں جائیداد ٹیکس لاگو ہے اور یہاں پر اس کو لاگو کرنا کوئی نئی بات نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہروں کی ترقی کی خاطر پراپرٹی ٹیکس کا اطلاق ناگزیر تھا ۔
بی جے پی یوٹی صدر نے کہاکہ جیسا کہ ایل جی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایک ہزار سیکوئر فٹ مکان پر یہ ٹیکس لاگو نہیں یعنی شہری علاقوں میں چالیس فیصد آبادی کو اس ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہروں میں تعمیر وترقی کے حوالے سے ایل جی منوج سنہا کی مداخلت کے بعد ہی نیتی آیوگ فنڈس واگزار کررہا ہے لہذا پراپرٹی ٹیکس سے جو پیسے جمع ہونگے اُن کو شہروں کی ترقی کی خاطر ہی خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ پیسے دہلی نہیں جائیں بلکہ میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشنز ان پیسوں کو تعمیر وترقی کے کاموں پر خرچ کریں گے۔
رویندر رینا نے کہاکہ ایل جی منوج سنہا کو اس حوالے سے عوام کے سامنے آکر خدشات دور کرنے چاہئے اور اس معاملے کو پبلک ڈومین میں رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ میری رائے ہے کہ ایل جی منوج سنہا جائیداد ٹیکس پر آل پارٹی میٹنگ طلب کرئے اور اس میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ساتھ بار ایسو سی ایشن ، چمبر آف کامرس اور تاجر برادری سے وابستہ نمائندوں کو مدعو کیا جانا چاہئے تاکہ سبھی خدشات کو دور کیا جاسکے۔
ایپ ٹیک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر یوٹی کے نوجوان اس کمپنی سے بدل ہو گئے ہیں کیونکہ جس طرح سے سب انسپکٹر اور فائنانس اکاونٹ اسسٹنٹ امتحانات کے پیپر لیک کئے گئے امیدواروں میں ڈر کا ماحول ہے کئی دوبارہ ایسا نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ امیدوار اس وقت احتجاج پر ہیں اور ہم بھی اس بات کے قائل ہے کہ بھرتی میں ایمانداری سے کام لیا جانا چاہئے۔رویندر رینا نے کہاکہ جے کے ایس ایس بی کے چیرمین راجیش شرما نے گزشتہ روز ہی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ امتحانات ایمانداری سے لئے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کے دل میں جو پریشانی ہے اُس کو دو ر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ چوری، جعلسازی کرنے والے آفیسران کو گھسیٹ گھسیٹ کر جیلوں میں بند کیاجانا چاہئے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
