ہندوستان
پولیس نے آئی ایس آئی کے حمایت یافتہ دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا، اسلحہ سمیت دوگرفتار
چنڈی گڑھ/جالندھر:پنجاب کو جرائم سے پاک ریاست بنانے کے لئے وزیر اعلی بھگونت مان کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، پنجاب پولیس نے کناڈا کے گینگسٹر لکھبیر سنگھ کے ذریعہ مشترکہ طور سے آپریٹڈ آئی ایس آئی کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ماڈیول کا پردہ فاش کیاہے۔
پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس گورو یادو نے جمعہ کو کہا کہ لانڈا اور پاکستان میں مقیم گینگسٹر ہروندر سنگھ رنڈا کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کے ساتھ متعلقہ طورسے، کناڈا میں مقیم لانڈا کو پاکستان میں مقیم مطلوب گینگسٹر ہرویندر سنگھ عرف رنڈا کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، جس نے ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا اور ان کے آئی ایس آئی کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔
لانڈا نے موہالی میں پنجاب پولیس انٹیلی جنس ہیڈ کوارٹر پر راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آرپی جی) دہشت گردانہ حملے کی سازش میں کلیدی کردار ادا کیاتھا اور امرتسر میں سب انسپکٹر دلباغ سنگھ کی کار کے نیچے ایک آئی ای ڈی بھی نصب کیاتھا۔گرفتار لوگوں کی شناخت فیروز پور کے جوگیوال گاؤں کے بلجیت سنگھ ملہی (25) اور فیروز پور کے بوہ گجراں کے گربخش سنگھ عرف گورا سندھو کے طور پر کی گئی ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ اے آئی جی کاؤنٹر انٹیلی جنس جالندھر نوجوت سنگھ محل کی ایک خفیہ قیادت والے آپریشن میں، پولیس ٹیموں نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گربخش سنگھ کے ذریعہ اس کے گاوں میں نشان زد مقام سے ایک جدید ترین اے کے-56 رائفلمیگزین، نو کارتوس اورگولیوں کے دو خول بھی برآمد کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بلجیت اٹلی کے ہرپریت سنگھ عرف ہیپی سانگھیرا کے ساتھ رابطے میں تھا اور بعد کی ہدایت پر بلجیت نے جولائی 2022 میں گاوں سوڈان میں پناہ گاہ کے قریب مکھو-
لوہیاں روڈ پر ایک مقررہ جگہ سے ہتھیارکی کھیپ اٹھائی تھی۔ بعد میں، انہوں نے ٹیسٹ فائر کرنے کے بعد اپنے گاوں میں گربخش کی ملکیت والے کھیتوں میں کھیپ کو چھپا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بلجیت کناڈا کے لکھبیرلانڈا اورارش دلا سمیت خونخوار گینگسٹر کے براہ راست رابطے میں تھا، انہوں نے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اورجلد ہی مزید ہتھیار برآمد ہونے کی امید ہے۔
ڈی جی پی نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرف سے وزیر اعلی بھگونت مان کی ہدایت پر غنڈوں کے خلاف جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک پنجاب گینگسٹر فری ریاست کے طور پر سامنے نہیں آتا۔
دریں اثنا ایس ایس اوسی امرتسر میں یواے (پی) ایکٹ کی دفعہ 10، 13,18 اور 20 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک ایف آئی آر نمبر 29، مورخہ 22.09.2022 کو درج کیا گیا ہے۔یو این آئی
ہندوستان
ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام میں زیادہ سے زیادہ انضمام، ڈیجیٹل کاری اور شفافیت پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے جمعرات کے روز یہاں ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کی 279ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج، بحریہ اور فضائیہ کے مالیاتی نظام کو زیادہ سے زیادہ مربوط کرنے نیز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے اعداد و شمار کو حقیقی وقت میں اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے کہا کہ روایت سے ہٹ کر بجٹ کا ‘سالانہ جائزہ’ لینے کے بجائے کسی بھی وقت جائزہ لینے پر توجہ دی جانی چاہیے۔ انہوں نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کو ملک کی دفاعی تیاریوں کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے اس کے تقریباً تین صدیوں کے تعاون کی ستائش کی۔
وزیرِ دفاع نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے ڈیجیٹل نیز مربوط اکاؤنٹنگ اور ادائیگی کے نظام ‘سکشم’ کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اسے ہندوستانی فوج کے مالیاتی معلومات کے نظام سے جوڑنے سے بجٹ، منظوری اور بلوں سے متعلق معلومات کا ڈیجیٹل تبادلہ ممکن ہوا ہے اور بلوں کا عمل مکمل طور پر بغیر کاغذ ہو گیا ہے۔
انہوں نے سال 26-2025 میں بجٹ کے 100 فیصد اخراجات پر شعبے اور تینوں افواج کی مشترکہ کوششوں کی ستائش کی۔ پنشن سے متعلق شکایتوں کے ازالے کے لیے بات چیت پر مبنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) نظام تیار کرنے کی تجویز دیتے ہوئے انہوں نے شکایتوں اور عدالتی معاملات کے جلد تصفیے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع میں زندگی وقف کرنے والوں کے جائز بقایا جات اور سروس حقوق کے معاملات میں نظام مضبوط، غیر جانبدار، حساس اور ذمہ دار ہونا چاہیے۔
مسٹر سنگھ نے مکمل طور پر خودکار محصولات کی خریداری کے نظام ‘سمپورن’ کو جلد نافذ کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے دفاعی مالیاتی معلومات کے نظاموں کے انضمام، دفاعی اخراجات کی نگرانی اور وزارتِ دفاع میں فنڈز کے سنگل اکاؤنٹ کے نظام سے جڑی تین اہم پہل قدمیوں کا بھی آغاز کیا۔
ان میں ‘سکشم’ کو ہندوستانی فوج کے مالیاتی معلومات کے نظام سے جوڑنا، وزارتِ دفاع میں فنڈز کے سنگل اکاؤنٹ کا نظام اور دفاع کے لیے نیا قومی کمپائلیشن سسٹم شامل ہیں۔ نئے کمپائلیشن سسٹم سے بجٹ اور اخراجات کی مزید دقیق نگرانی نیز وزارتِ مالیات، وزارتِ دفاع اور متعلقہ حکام کے لیے تفصیلی رپورٹنگ میں مدد ملے گی۔
تقریب میں ڈیفنس منسٹرز ایکسیلنس ایوارڈز-2026) بھی دیے گئے۔ یہ ایوارڈز دفاعی مالیاتی انتظام میں سدھار، جدت، اہلیت اور شفافیت کے لیے دیے گئے۔ انہوں نے ڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کی تین مطبوعات کا بھی اجراکیا۔ ان میں دفاعی اخراجات پر جامع اعداد و شمار کے کتابچہ-2026، رکشا لیکھا بھارتی اور مارکیٹ انٹیلی جنس رپورٹ 25-2026 شامل ہیں۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
راہل نے آن لائن فارم-6 میں تبدیلی پر الیکشن کمیشن، ٹی سی ایس سے پوچھے سوالات
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے نئے ووٹرز کے لیے آن لائن فارم-6 میں کی گئی تبدیلی پر الیکشن کمیشن اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس) سے ضروری سوالات پوچھے ہیں۔
راہل نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر کہا، “آن لائن فارم-6 میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی کی گئی، جیسا کہ الیکشن کمیشن کے اپنے کمشنروں نے درج کیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں کس نے ٹی سی ایس کو یہ تبدیلی کرنے کا حکم دیا؟ ٹی سی ایس میں کس نے اسے منظوری دی اور کیا ان پر ایسا کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا تھا؟”
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمشنر سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے فارم-6 میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر) سے متعلق اضافی اعلان کو شامل کیے جانے پر اعتراض درج کرایا تھا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر مہنگا ہوا
نئی دہلی، تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی کمپنیوں نے جمعرات سے کمرشیل ایل پی جی ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، حالانکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دہلی میں ریستوران، ہوٹل وغیرہ میں استعمال ہونے والا 19 کلوگرام کا ایل پی جی سلنڈر آج سے 2810 روپے کا ہوگیا ہے۔ ستمبر میں اس کی قیمت 2747.50 روپے تھی۔ اس طرح یہاں 62.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
ممبئی میں تجارتی ایل پی جی سلنڈر 63.50 روپے مہنگا ہوکر اب 2764.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ چنئی میں اب یہ 66.50 روپے بڑھ کر 2983 روپے اور کولکاتا میں 70 روپے بڑھ کر 2954 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح دوسرے شہروں میں بھی نقل و حمل کی لاگت وغیرہ کے حساب سے قیمتوں میں تقریباً اسی تناسب سے اضافہ ہوا ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے، جب کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کے دام بڑھے ہیں۔ اس سے پہلے ستمبر میں دہلی میں 9.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
گھریلو ایل پ جی سلینڈروں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دہلی میں اس کی قیمت 942 روپے، کولکاتا میں 968 روپے، ممبئی میں 941.50 روپے اور چنئی میں 957.50 روپے پر برقرار ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
-
ہندوستان7 days agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
جموں و کشمیر1 week agoعمر نے کتابوں پر پابندی کے معاملے پر سوال اٹھائے، میر واعظ نے ان کے نام اور وجوہات عوام کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کیا
-
دنیا7 days agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
ہندوستان1 week agoترقی پذیر ممالک کو فیصلہ ساز اداروں میں جگہ دی جانی چاہیے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
