تازہ ترین
پونچھ حملہ: فوجی گاڑی پر حملے کے لئے سٹیل کوٹڈ گولیاں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا: دلباغ سنگھ
جموں،28 اپریل (یو این آئی) جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ پونچھ کے بھاٹا دوریاں علاقے میں 21 اپریل کو فوجی گاڑی پر ہونے والے حملے میں سٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ نقصان کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حملے مقامی حمایت کے بغیر انجام نہیں دئے جاسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں جبکہ راجوری – پونچھ علاقے میں 9 سے 12 ملی ٹنٹ سرگرم ہوسکتے ہیں۔
موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز راجوری کے درہل علاقے میں تلاشی آپریشن کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘پونچھ میں ہوئے حملے جیسے حملے مقامی سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوتے ہیں ملی ٹنٹوں کو ایک جگہ پناہ دی گئی، ساز و سامان فراہم کیا گیا اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘حملہ آوروں نے علاقے کی اچھی طرح سے چھان بین کی تھی اور بارشوں کے باوجود فوجی گاڑی پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں گاڑی کی رفتار بھی صفر کے برابر ہوتی ہے اور گھات لگا کر حملہ کرنے کا بھی اچھا موقع ہے’۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ اس حملے میں تین سے پانچ ملی ٹنٹ ملوث ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پونچھ – راجوری علاقے میں نو سے بارہ ملی ٹنٹ سرگرم ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی گاڑی کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لئے سٹیل کوٹڈ گولیوں اور آئی ای ڈیز کا استعمال کیا گیا اور یہ حملہ جنگل کے قریب انجام دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ حملہ انجام دینے کے لئے قدرتی کمین گاہ کا استعمال کیا گیا۔
ایک سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہا کہ نثار احمد ساکن گرسائی پہلے ہی پولیس کے مشکوک لسٹ میں تھا۔انہوں نے کہا: ‘نثار سال1990 سے جنگجو اعانت کار کی حیثیت سے سرگرم تھا اس کو پہلے بھی پوچھ تاچھ کے لئے کئی بار اٹھایا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس بار بھی شواہد کی تصدیق کے بعد، اس کو پونچھ حملے میں جنگجوئوں کو منطقی اور دیگر سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا اور اس کے علاوہ نثار کی فیملی بھی جنگجوئوں کو سپورٹ فراہم کرنے میں ملوث پائی گئی’۔
دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہتھیار، گرینیڈ، نقدی رقم ڈرون کے ذریعے ڈالے گئے اور ہم اس جگہ کی نشاندہی کر رہے ہیں جہاں یہ ساز و سامان ڈالا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اب تک نصف درجن کے قریب گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں جن میں خاص طور پر وہ لوگ شامل ہیں جو حملہ آوروں کو ساز وسامان اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے میں ملوث ہیں۔
دنیا
صدر ایردوان کی نے انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو سے ٹیلیفونک بات چیت
انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے بیان کے مطابق، گفتگو میں ترکیہ-انڈونیشیا تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔
صدر ایردوان نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی فورمز پر یکجہتی سے خوش ہیں اور اسے برقرار رکھنا ترکیہ اور انڈونیشیا کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ایردوان نے زور دیا کہ تجارت اور دفاعی صنعت بالخصوص کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا اہم ہے اور اس سمت میں اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
ترک صدر نے سبیانتو کو 9 تا 20 نومبر کو انطالیہ میں منعقدہ COP31 لیڈرز سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی توپخانے اور طیاروں کے حملے، متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا
بیروت، لبنانی فوج کے ایک ذریعے نے اسپوتنک کو بتایا کہ اسرائیلی توپخانے اور طیاروں نے جنوبی لبنان کے مختلف قصبوں اور رہائشی علاقوں پر متعدد حملے کیے ہیں۔
ذرائع نے پیر کو بتایا، ’’اسرائیلی توپخانے نے یاطر کے مضافات، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، زوطر الشرقیہ، برعشیت، خیام، کفر تبنیت، میفدون، عیترون، حولا اور دیگر علاقوں کے مضافات پر شدید گولہ باری کی۔‘‘
ذریعے نے مزید بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے زبقین، خیام، میس الجبل، حاریس اور حدّاثہ کے درمیان واقع علاقے، منصوریہ، کفر تبنیت اور قنطارہ کے مضافات کو بھی نشانہ بنایا۔
لبنان اور اسرائیل نے 26 جون کو واشنگٹن میں ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں مکمل جنگ بندی اور ملک کے جنوبی حصے پر لبنانی فوج کا کنٹرول بحال کرنے کی شق شامل ہے، تاہم اس کے لیے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا شرط ہے۔ اس معاہدے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات 4 سے 6 اگست تک روم میں جاری رہے تھے۔
اس کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے تقریباً روزانہ جاری ہیں۔ اسرائیل نے ملک کے جنوبی حصے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھی ہوئی ہے، جہاں سے مقامی آبادی کی ایک بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہو چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
