کھیل
پیٹ کمنز کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو دو وکٹ سے شکست دی
میلبورن گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد جوش انگلس (49) اسٹیو اسمتھ (44) اور کپتان پیٹ کمنز (ناٹ آؤٹ 32) کی مدد سے آسٹریلیا نے پیر کو پہلے ون ڈے میں پاکستان کو 99 گیندیں باقی رہ کر دو وکٹ سے شکست دے دی۔
204 رن کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز اچھا نہیں رہا اور تیسرے ہی اوور میں میتھیو شارٹ (ایک) کی وکٹ گنوا بیٹھا۔ 28 کے اسکور پر جیک فریزر میک گرک (16) دوسری وکٹ کے لیے نسیم شاہ کا شکار بنے۔ اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور جوش انگلش نے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے تیزی سے رن بنائے۔ اسمتھ اور انگلش کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 85 رن کی شراکت ہوئی۔
حارث رؤف نے 17ویں اوور میں اسٹیو اسمتھ (44) کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ 20ویں اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے جوش انگلس کو آؤٹ کر کے آسٹریلیا کو چوتھا جھٹکا دیا۔ جوش انگلس نے 42 گیندوں پر 49 رن کی اننگز کھیلی جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ مارنس لیبوشن (16)، ایرون ہارڈی (10)، گلین میکسویل (0) اور شان ایبٹ (13) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی رہیں لیکن انہوں نے رن کی رفتار کو کم نہیں ہونے دیا۔ کپتان پیٹ کمنز ایک اینڈ پر جمے رہے اور ٹیم کو فتح دلاکرہی رہے۔ کمنز نے 31 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے رن (ناٹ آؤٹ 32) رن کی اننگز کھیلی۔ مچل اسٹارک (دو) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 33.3 اووروں میں آٹھ وکٹ پر 204 رن بنائے اور میچ دو وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل مچل اسٹارک (تین وکٹوں) اورگیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا نے پاکستان کو 203 کے اسکور پر سمیٹ دیا تھا۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز خراب رہا اور 24 کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ تیسرے اوور میں مچل اسٹارک نے صائم ایوب (ایک) کو بولڈ کرکے آسٹریلیا کو پہلی کامیابی دلائی۔ ان کا اگلا شکار عبداللہ شفیق (12) تھے۔ اس کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں نے تیسری وکٹ کے لیے 39 رن جوڑے۔ ایڈم زمپا نے بابر اعظم (37) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑا۔ اگلے ہی اوور میں پیٹ کمنز نے کامران غلام (پانچ) کو پویلین بھیج دیا۔ آغا سلمان (12)، عرفان خان (22) رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے سب سے زیادہ (44) رن کی اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی 24 اور حارث رؤف 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نسیم شاہ نے 40 رن کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے چار چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
پاکستانی بلے بازوں میں سے کوئی بھی آسٹریلیائی گیند بازوں کے سامنے زیادہ دیر تک نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم 46.4 اووروں میں 203 کے اسکور پر سمٹ گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ شان ایبٹ اور مارنس لیبوشن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1730
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
-
دنیا7 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا6 days agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
