تازہ ترین
چاڈورہ شبانہ تصادم :’’جنگجوصفوں میں بھرتی کرانے میں ہلال احمد کا اہم رول‘‘: پولیس
خبراردو:
رتنی پورہ پلوامہ میں خونین تصادم آرائی کے 24گھنٹوں بعد ہی وسطی کشمیر کے گوپالپورہ چاڈورہ نامی علاقے میں بدھوار کو فوج اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی ہوئی جس کے نتیجے میں 2مقامی جنگجوؤں کو جاں بحق کردیا گیا۔ معلوم ہوا کہ بدھوار کی علی الصبح فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے جنگجوؤں کی نقل وحرکت سے متعلق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد گوپالپورہ چاڈورہ نامی علاقے کا کڑا محاصرہ عمل میں لاتے ہوئے یہاں چپے چپے پر فورسز اہلکاروں کو تعینات کردیا۔
معلوم ہوا کہ فوج نے دوران شب ہی گوپالپورہ کے اندرونی راستوں پرفورسز اہلکاروں کو الرٹ کردیا اور یہاں غیر آبادی والے رقبے میں چاک و چوبند دستوں کو تعینات کردیا۔ اس دوران فورسز نے علاقے کے تمام راستوں پر سخت سیکورٹی کا نفاذ یقینی بناتے ہوئے یہاں جگہ جگہ موبائل بنکروں کو تعینات کردیا۔ معلوم ہوا کہ فوج نے تمام ممکنہ فرار راستوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے جنگجوؤں کی نقل و حرکت کو ناممکن بنایا۔ پولیس نے جھڑپ سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ فوج، سی آر پی ایف اور ایس و جی کی مشترکہ پارٹی نے گوپالپورہ چاڈورہ کا دوران شب ہی محاصرہ عمل میں لاتے ہوئے یہاں جنگجوؤں کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔ انہو ں نے بتایا کہ فورسز کو علاقے میں جنگجوؤں کی نقل و حرکت سے متعلق مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد ہی علاقے میں آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تلاشی پارٹی نے جونہی گوپالپورہ میں جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر پیش قدمی کی تو مشتبہ مقام کے پاس پہنچ کر یہاں موجود جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے جنگجوؤں کے ارد گرد گھیراؤ مزید تنگ کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ چند وقفے تک یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی شناخت ہلال احمد وانی ولد محمد اکرم وانی ساکن یاری پورہ کولگام اور شعیب محمد لون عرف مرسی ولد مرحوم ارشد حسین ساکن بمرٹھ کولگام کے بطور ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران مارے گئے جنگجو حزب المجاہدین سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کی تحویل سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ جھڑپ میں مارے گئے جنگجوؤں سے متعلق قانون کی کئی دفعات کے تحت کیس رجسٹر کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں مارے گئے جنگجو پولیس وفورسز اورعام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔پولیس نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران مارا گیا جنگجو ہلال احمد وانی ساکن یاری پورہ کولگام پولیس کو کافی عرصے سے مطلوب تھا اور وہ کئی کیسوں میں ملوث تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہلال احمد سال 2015میں جنگجوؤں کی صفوں میں شامل ہوا جس کے بعد انہوں نے جنوبی اور وسطی کشمیر میں نوجوانوں کو جنگجوؤں کی صفوں میں بھرتی کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران پولیس نے دونوں مارے گئے جنگجوؤں کی نعشوں کو قانونی لوازمات مکمل ہونے کے بعد لواحقین کے حوالے کردئے۔اس موقعے پر پولیس نے عوام سے تاکید کی کہ وہ جائے جھڑپ کے ارد گرد جانے سے پرہیز کرے کیوں کہ یہاں ممکنہ بارودی مواد موجود ہونے کی صورت میں انسانی جانیں تلف ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب تک نہ جائے جھڑپ کو مکمل طور پر صاف و پاک کردیا جاتا ہے عوام پولیس کے ساتھ مکمل طور پر تعاون کا مظاہرہ کریں۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoمتحدہ عرب امارات کا فلائی دبئی کے طیارے میں کاک پٹ چاقو زنی کی تحقیقات کا حکم
-
ہندوستان1 week agoڈیفنس اکاونٹس کے شعبے کے مالیاتی نظام کو زیادہ ڈیجیٹل اور شفاف بنانے کی ضرورت: راج ناتھ
