تازہ ترین
چرار شریف جھڑپ اختتام پذیر – مقامی جنگجو نوجوان جاں بحق، فوجی اہلکار زخمی
وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں سوموار کی شام کو جنگجوؤں اور فورسز کے مابین شروع ہوئی جھڑپ جیش محمد نامی عسکری تنظیم سے وابستہ ایک مقامی جنگجو نوجوان کے جاں بحق اور ایک فوجی اہلکار کے زخمی ہونے پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ جھڑپ کے دوران ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران جاں بحق کئے گئے جنگجو کے اُن ساتھیوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائیاں جاری ہیں،جو جھڑپ کے دوران فرار ہوئے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے نوہارڑ چرار شریف علاقے میں سوموار کی شام کو جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد بڈگام پولیس،فوجکی53آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا۔ذرائع نے بتایا کہ تلاشی کارروائی کے دوران سوموار شب کو ہی علاقے میں موجود جنگجوؤں اورفوج و فورسز کے مابین آمنا سامنا ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں موجود جنگجوؤں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جسکے ساتھ ہی جھڑپ کا سلسلہ شروع ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں 53آر آر سے وابستہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا،جسے 92بیس فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔رات دیر گئے یہ آپریشن منگلوار کی صبح تک ملتوی کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران رات بھر علاقہ فورسز محاصرے میں رہا اور جنگجوؤں کے فرار ہونے کے سبھی راستے سیل کئے۔ذرائع کے مطابق منگلوار کی صبح روشنی کی پہلی کرن زمین پر پڑنے کیساتھ ہی یہ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا،جس دوران جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اس جھڑپ میں جیش محمد سے وابستہ ایک جنگجو جاں بحق ہوا۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ چرار شریف تصادم میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ہے۔
ادھر انتظامیہ نے مسلح تصادم کے پیش نظر پورے ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ خدمات منقطع کر دی گئیں جس کی وجہ سے طلبہ اور پیشہ ور افراد کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایس ایس پی بڈگام امود ناگپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام یہ جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نوہال چرار شریف علاقے میں جنگجوؤں کی موجودگی کی ایک خفیہ اور مصدقہ اطلاع ملنے پر کارڈن اینڈ سرچ آپریشن عمل میں لایا گیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں موجود جنگجوؤں نے اندھادھند فا ئرنگ کی اور گرینیڈ بھی داغے۔ان کا کہناتھا کہ جوابی کارروائی میں ایک جنگجو مارا گیا جسکی تحویل سے ہتھیار اور گولی بارود ضبط کیا گیا جبکہ جاں بحق جنگجو کی نعش بھی جائے جھڑپ سے برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں جاں بحق ہونے والے جنگجو کا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے ہے۔
انہوں نے فورسز کے لئے اس آپریشن کو کامیاب ترین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے جنگجو کے کئی ساتھی اب بھی علاقے میں سر گرم ہیں،جنہیں عنقریب دھر لیا جائیگا۔جھڑپ میں ایک رہائشی مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ادھر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جھڑپ میں جاں بحق ہوا واحد جنگجو کے دیگر کئی ساتھی فورسز محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے،جنکی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔پولیس کا ردِ عمل:پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نو ہارڑ چرارشریف میں پولیس،53آر آر اور سی آر پی ایف نے مشترکہ تلاشی آپریشن کی کارروائی عمل میں لائی،جس دوران علاقے میں موجود جنگجوؤں نے فورسز پارٹی پر فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے قبل ہی جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی گئی لیکن اُنہوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور فائرنگ کیساتھ ساتھ گرینیڈ بھی داغے جسکے نتیجے میں جھڑپ شروع ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں 53آر آر کا ایک اہلکار زخمی ہوا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ معرکہ آرائی کے دوران ایک جنگجو بھی مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق جنگجو کی شناخت آصف شاہ ساکنہ سانبورہ پلوامہ کے بطور ہوئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق جنگجو کا تعلق جیش محمد سے تھا۔پولیس نے بتایا کہ جائے جھڑپ سء ہتھیار کے علاوہ نا قابل اعتراض مواد ضبط کیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ چرارشریف میں ایک کیس بھی درج کیا گیا۔
ہندوستان
جنتر منتر پر احتجاج سے پہلے کیجریوال ، سنجے سنگھ سمیت کئی ‘عآپ’ رہنما حراست میں
نئی دہلی، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتے کے روز جنتر منتر پر احتجاج کرنے جا رہے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال سمیت پارٹی کے کئی رہنماؤں کو دہلی پولیس نے حراست میں لے لیا۔
حراست میں لیے گئے رہنماؤں میں ‘عآپ’ کے راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ، دہلی کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج اور ایم ایل اے درگیش پاٹھک بھی شامل ہیں۔ ‘عآپ’ کے ایم ایل اے کلدیپ کمار نے آج دہلی پولیس کی کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ اروند کیجریوال اور ‘عآپ’ کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ کو پولیس مودی حکومت کے حکم پر حراست میں لے کر جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے کے لیے احتجاج کرنے پہنچ رہی تھی اور اسی دوران پولیس نے رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔
انہوں نے کہا، “یاد رکھنا، مودی جی، گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔” انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔
‘عآپ’ کے قومی میڈیا انچارج انوراگ ڈھانڈا نے کہا، “پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے کیجریوال اور ہم سب کو دہلی پولیس بس میں گھما رہی ہے۔ ان کو پتہ ہی نہیں کہ جانا کہاں ہے یا پھر دہلی کے کسی تھانے میں کیجریوال جی کو لے جانے کی ہمت نہیں ہو رہی؟”
مسٹر سنجے سنگھ نے کہا، “پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے دہلی پولیس یہاں سے وہاں گھوم رہی ہے۔ اروند کیجریوال کو کس تھانے میں لے جانا ہے، دہلی پولیس کو نہیں پتہ؟ عجیب مذاق چل رہا ہے۔”
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کر رہی ہے مودی حکومت: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت سے سوال کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کی آواز دبائی جا رہی ہے اور ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ نوجوانوں، طلبہ، وکلا، صحافیوں، سماجی کارکنوں، کسان تنظیموں کے رہنماؤں، یوٹیوبرز اور کنٹینٹ کریئیٹرز سمیت حکومت سے سوال کرنے والے تمام لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بزدلی آج پوری طرح سامنے آ گئی ہے۔ حراست، گرفتاریاں، جیل، لاٹھیاں اور پیلٹ بھی ہندوستان کے لوگوں کو روک نہیں سکتے۔ آزادی کی جدوجہد کے وقت سے ہی نوجوان ملک کی تقدیر طے کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔”
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس آمریت پر مبنی حکومت کے خلاف پوری طاقت سے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کی آزادی کے لیے خون بہانے والی کانگریس جمہوریت، آئین اور ہر ہندوستانی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، درست کارروائی اور تیزی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ہفتے کے روز جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پر ‘ترنگ شکتی-2026’ مشق کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انڈین ایئر فورس کی میزبانی میں 26 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری اس کثیر ملکی مشق میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، جرمنی، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی فضائیہ شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ 32 ممالک نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ڈرون، مصنوعی ذہانت ، الیکٹرانک وارفیئر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار جدید جنگ کی نوعیت کو بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے ہتھیار اور ضروری دفاعی ٹیکنالوجی خود تیار کرنے میں اہل ہونا چاہیے۔ تیجس لڑاکا طیارے، پرچنڈ ہیلی کاپٹر اور آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم جیسے دیسی نظام اس سمت میں پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ‘ترنگ شکتی’ جیسی مشقوں سے مختلف ممالک کی فضائی افواج کو ایک ساتھ کام کرنے، اپنے تجربات شیئر کرنے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے اس مشق سے حاصل ہونے والے تجربات کو ایئر فورس کی تربیت، حکمتِ عملی اور مستقبل کی صلاحیتوں میں شامل کرنے پر زور دیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
-
کھیل1 week agoڈوگرا اور مظفر نے جموں و کشمیر کی اننگز کو سنبھالا
-
ہندوستان7 days agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
کھیل1 week agoپاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی کرکٹ کا طلائی تمغہ جیتا
