پاکستان
شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ میں بیان کبھی نہ ختم ہونے والی داستان:بھارت
بھارت نے کشمیر پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحد ہ میں دئے گئے بیان کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونی والی داستان سے تعبیر کیا۔ اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے۔کشمیر نیوز سروس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کی فرسٹ سکریٹری ودیشا میترا نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خطاب کو بھارت کے اندرونی معاملات کے بارے میں کبھی نہ ختم ہونے والی داستان بتایاہے۔بھارت نے منگل کو پاکستان کے اس موقف کو مسترد کردیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ میں سے ایک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے کہا کہ اسلام آباد کو دہشت گردی سے نمٹنے پر توجہ دینی چاہئے۔پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران مسئلہ کشمیر کا تذکرہ کیا تھا۔اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کی کامیابیوں کو سراہا لیکن اس میں ’ناکامیوں اور کوتاہیوں‘کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات ادارے کے سب سے واضح اور دیرینہ تنازعہ ہیں، جموں و کشمیر کے عوام اب بھی اقوام متحدہ کے ذریعہ ان سے اپنے حق خود ارادیت کے وعدے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر سلامتی کونسل میں بین الاقوامی تعاون انتہائی کم ہے۔ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) رابطہ گروپ سے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف سخت بیانات معمول بن رہے ہیں، جس میں فوجی کارروائی کی دھمکی بھی شامل ہے۔ایک میڈیارپورٹ کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس، جس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں زیر بحث آئیں گی، کی سائیڈ لائنز پر او آئی سی کے کانٹکٹ (رابطہ) گروپ کا اجلاس ہوا۔او آئی سی کے اجلاس میں سعودی عرب، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، اقوام متحدہ کے سفیر برائے او آئی سی آبزرور میشن کے سربراہ اگشین مہدیف نے اجلاس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کی نمائندگی کی۔سوموار کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد ہوا جس میں عالمی امور پر بات چیت ہوئی، اقوام متحدہ نے اپنی 75ویں سالگرہ کے موقع پر رواں سال سیکڑوں پروگرامات کا اہتمام کیا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے بشتر ایونٹس کا انعقاد ورچوئل طریقے سے ہو گا۔او آئی سی کے اجلاس کے دوران رابطہ گروپ کے اراکین نے جموں و کشمیر میں حالیہ پیش رفت پر بات چیت کی، جس میں کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورت حال اور ایل او سی پر جاری کشیدگی بھی شامل تھی۔
پاکستان
بلوچستان میں خوفناک حادثہ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق
کوئٹہ،بلوچستان کے ضلع ژوب میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں بس گہری کھائی میں گرنے سے 39 مسافر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے نمائندے رفیق ژوب مطابق حادثہ شیرانی کے علاقے دانہ سر میں اس وقت پیش آیا، جب موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث بس کے بریک فیل ہو گئے، جس کے نتیجے میں بس گہری کھائی میں جا گری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ضلع انتظامیہ اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
حادثہ اتنا سنگین تھا کہ بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بس کے حصوں کو کاٹ کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا پڑا۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال پہنچایا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ڈی سی ژوب حضرت ولی کاکڑ کے مطابق حادثے میں 16 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ باقی افراد نے امدادی سرگرمیوں اور اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
پاکستان کے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے، 29 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد، پاکستان نے افغانستان کے مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے اور زمینی کارروائیاں کی ہیں۔
حکام کے مطابق یہ کارروائیاں پاکستان کی سرحد کے اندر ہونے والے مہلک حملوں کے جواب میں کی گئی ہیں۔ کاروائیوں کے نتیجے میں 29 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ “پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں تین اہداف کو انتہائی درست فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے”۔ تارڑ کے مطابق یہ فضائی حملے ایک وسیع آپریشن کا حصہ تھے جس میں پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی کارروائیاں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا ہےکہ اس آپریشن کا ہدف جماعت الاحرار تھا جسے عموماً تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیا جاتا ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا ہےکہ رات کے وقت کی جانے والی یہ کارروائی کراچی میں ہفتے کے روز ہونے والے اور تین نیم فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کا سبب بننے والےحملے کے جواب میں کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے سرحدی صوبوں میں حالیہ پُرتشدد واقعات بھی اس کارروائی کا سبب بنے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس نے حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے اتوار کے روز پاکستان۔افغانستان سرحد پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر زمینی آپریشن کیا جس کے بعد دہشت گردوں کی پناہ گاہوں پر “انتہائی درست حملے” کیے گئے، جن میں 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ پاکستان نے رواں مہینے کے آغاز میں کئے گئے حملے سمیت حالیہ مہینوں میں افغانستان کے اندر متعدد فضائی حملے کیے ہیں۔ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سرحد اکتوبر میں تشدد میں اضافے کے بعد سے بڑی حد تک بند ہےاور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
پاکستان
جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا
اسلام آباد،جمعہ کو امریکہ اور ایران میں ’’اسلام آباد معاہدے‘‘ کی میزبانی پاکستان کرے گا پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں اور تیسری عالمی جنگ کے بادل چھٹ گئے، پاکستان جمعہ 19 جون 2026، کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں امریکہ اور ایران کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدے کی دستخطی تقریب کی میزبانی کرے گا وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا جنگ کی تاریک رات کے بعد امن کا سورج طلوع ہو گیا، عظیم کامیابی پر مؤرخ پاکستان کا نام سنہرے حروف سے لکھے گا۔
شہباز شریف نے پیر کے روز کہا ہم بالآخر آنے والے جمعہ کو جنیوا میں امن معاہدے پر دستخط ہوتے دیکھنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان طویل اور گہری مذاکراتی کوششوں کے بعد ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان 8 اپریل کو جنگ بندی کرانے میں کامیابی کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اور اب فریقین کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت الیکٹرانک طور پر دستخط بھی ہو گئے ہیں، اور امریکہ نے آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی بھی ختم کر دی ہے جس کے سبب ایرانی تیل بردار بحری جہاز گزرنا شروع ہو گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا9 hours agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر8 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا13 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا9 hours agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا13 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا12 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا12 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
