تازہ ترین
ڈالر کی منتقلی کے سلسلے میں چین پر پابندی کے امکانات
چینی ذرائع کے مطابق امریکی حکومت سوئفٹ نظام کے تحت چینی صنعتی اداروں اور کاروباروی افراد پر تجارتی پابندی لگا سکتی ہے۔
امریکہ نے ڈالر کی ادائیگی کے نظام سوئفٹ تک چین کی رسائی کو کم کرنے یا مکمل طور پر منقطع کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ جس کے بعد بیجنگ میں واشنگٹن کے ساتھ معاشی اور تجارتی تعلقات کے سلسلے میں بے چینی کا احساس پیدا ہوگیا ہے۔
بتادیں کہ سوسائٹی فار ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فائنانشل ٹیلی کمیونیکیشن (سوئفٹ) ایک ایسا نیٹ ورک ہے؛ جو دنیا بھر کے بینکوں کے ذریعہ مالی لین دین کے بارے میں معلومات بھیجنے اور وصول کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
سوئفٹ مالیاتی ادائیگی کا ایسا نیٹ ورک ہے۔ جو افراد اور کاروباری اداروں کو الیکٹرانک ادائیگی کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ سوئفٹ اپنے ہر رکن ادارے کو ایک انفرادی شناختی کوڈ (پی آئی ڈی) تفویض کرکے کام کرتا ہے۔
جس میں نہ صرف بینک کا نام بلکہ ملک، شہر اور بینک شاخ کی تفصیلات ہوتی ہیں۔یہ نظام انفراسٹرکچر کے معاملات میں سے ایک ہے جو بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری میں امریکی ڈالر کے کردار کو واضح کرتا ہے۔عالمی سطح پر وائٹ ہاؤس امریکی بینکوں کو بعض افراد، اداروں اور ممالک کے ساتھ معاملات پر کارروائی روکنے کا حکم دے سکتا ہے۔ جس میں خاص طور پر چین شامل ہے۔
اس طرح انھیں امریکی ڈالر کی ادائیگی کے نظام تک رسائی سے روکا جا سکتا ہے۔چینی ذرائع کے مطابق امریکی حکومت نے اس نظام کے تحت چینی صنعتی اداروں اور کاروباروی افراد پر پابندی لگا سکتا ہے۔اگرچہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) سنکیانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق سخت رویہ اپنائی ہوئی ہے، لیکن عالمی سطح پر کاروباری معاملات میں سوئفٹ کے سلسلے میں چین پر پابندی اور بھی تشویشناک محسوس کی جارہی ہے۔
کچھ سیاسی مفکرین جو سی سی پی کے حامی ہیں، کا خیال ہے کہ امریکہ چین کے حوالے سے سخت فیصلے نہیں کرے گا کیونکہ چین کے ایران اور شمالی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، وہ ان ممالک کے ساتھ اپنے روابط خراب نہیں کرنا چاہتا ہے۔اس اقدام سے امریکہ اور عالمی معیشت کو خطرہ لاحق ہوگا۔تاہم چین کے لئے خطرہ حقیقی ہے کیونکہ اگر تعلقات بدستور خراب ہوتے رہے تو امریکہ اور پابندیاں بڑھا سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے اقدام کا اس وقت آغاز ہوا، جب امریکہ نے چین کی مسلم اقلیت پر مبنی ایغور نسل کی آبادی والے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے سلسلے میں چینی حکام اور اداروں پر پابندیوں کا اعلان کیا۔ اس کے بعد چین نے ہانگ کانگ کی خودمختاری کو بھی ختم کیا اور ‘ایک ملک ۔ دو نظام’ کو نافذ کردیا۔
(ای ٹی وی)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
