جموں و کشمیر
کروڑوں کی جائیداد بنانے والے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ سے وابستہ دو افسران بالآخر اے سی بی کے ہتھے چڑھ گئے
سری نگر جموں وکشمیر اینٹی کورپشن بیورو نے جمعہ کے روز مبینہ طور پر آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے مقدموں کی تحقیقات کے سلسلے میں سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے دو افسروں کے احاطوں پر چھاپے مارے۔
اینٹی کرپشن بیورو کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل عبدل وحید شاہ نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اے سی بی کو اطلاع موصول ہوئی کہ سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ کے دو افسروں نے نہ صرف آمدنی سے زیادہ جائیداد بنائی ہے بلکہ وہ عالیشان زندگی گزار رہے ہیں۔
اے سی بی کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل نے بتایا کہ اس ضمن میں بد عنوانی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ زیر نمبر 1/2025کے تحت پولیس اسٹیشن اے سی بی سری نگر میں درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ظہور ڈار کے پاس غالب آباد شالہ ٹینگ سری نگر میں ایک شاندار کثیر منزلہ مکان ، ایک کار ، شریک حیات کے ذاتی بینک اکاونٹس میں مشکوک ٹرانزکشن ، بے نامی جائیدادوں کا حصول اور فکسڈ ڈپازٹ(ایف ڈی آر ) کی صورت میں بھاری اثاثے موجود ہیں۔
ان کے مطابق اس طرح سے سرکاری ملازم ظہور ڈار ساکن ٹاکنواری سری نگر حال غالب آباد شالہ ٹینگ نے بد عنوانی کے مختلف طریقوں میں ملوث ہو کر غیر قانونی طریقے سے جائیداد بنائی ہے جو کہ انسداد بد عنوانی 1988کے ذمرے میں آتا ہے۔
اے آئی جی نے بتایا کہ عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد جمعے کی صبح سات مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے۔
دریں اثنا اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اے سی بی نے آمدنی سے جائیداد رکھنے کی پادائش میں اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف فائنانشل آفیسر سجاد یوسف بٹ اور ایگزیکٹیو انجینئر ظہور احمد ڈار کے خلاف باضابط طورپر مقدمہ درج کیا ہے۔
بیان کے مطابق اے سی بی نے خفیہ طریقے سے دونوں افسران کے خلاف تحقیقات شروع کی جس دوران اس بات کی تصدیق ہوئی کہ دونوں نے کروڑوں روپیہ مالیت کی جدائیداد بنائی ہے۔
اے سی بی کے مطابق سجاد یوسف بٹ نامی آفیسر نے رام باغ سری نگر میں کمرشل جائیداد بنائی ہے اور اس کے پاس متعدد بینک کھاتے بھی ہیں۔
ان کے مطابق سجاد یوسف بٹ ولد محمد یوسف بٹ ساکن نملہ بل پانپور حال دولت آباد خانیار سری نگر جو کہ اس وقت سمارٹ سٹی پروجیکٹ میں بطور چیف فائنانشل آفیسر تعینات ہیں نے اپنی کرسی کا ناجا ئز استعمال کرکے غیر قانونی املاک بنائی ہے۔
ظہور احمد ڈار نامی دوسرے افسر نے بھی غالب آباد شالہ ٹینگ لین نمبر پانچ میں عالیشان مکان بنایا ہے اوراس کے پاس ایک سڈن کار ، مشتبہ بینک ٹرانزکشن اور متعدد بینک کھاتے بھی ہیں۔
ان کے مطابق ظہور احمد ڈار ولد عبدالرزاق ڈار ساکن ٹاکن واری پورہ سری نگر حال غالب آباد لین نمبر پانچ شالہ ٹینگ سری نگر جو کہ اس وقت اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں ایگزیکٹیو انجینئر کے طورپر تعینات ہیں نے بد عنوانی کی ہے۔
اینٹی کرپشن نے معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے جبکہ دونوں آفیسران سے منسلک سات مقامات پر چھاپے ماری جاری ہیں۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی- ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر7 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
