تازہ ترین
کشمیر اب ہڑتالوں، اسکول بند رہنے اور علاحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کی سر زمین نہیں رہی: منوج سنہا
سری نگر، 23 مئی (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر اب ہڑتالوں، اسکول بند رہنے اور علاحدگی پسندوں کی سرگرمیوں کی سر زمین نہیں رہی۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ایجنسیاں ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوگئیں ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے لوگ فی الوقت حقیقی جمہوریت سے مستفید ہو رہے ہیں اور ایسا گذشتہ 7 دہائیوں میں پہلی بار ہو رہا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سہہ درجہ پنچایتی راج کو پہلی بار قائم کیا گیا ہے جس سے حکومت بنیادی سطح تک پہنچ گئی ہے اور لوگ جموں و کشمیر کے پر امن ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
مسٹر سنہا نے کہا کہ کشمیر اب ہڑتالوں، اسکول بند رہنے اور علاحد گی پسندوں کی سرگرمیوں کی سرزمین نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: ‘کشمیر میں اب ہر گذرتے دن کے ساتھ تجارت ترقی کی منزلیں طے کر رہی ہے، دکان ہر روز کھلے رہتے ہیں کیونکہ ہڑتال اب یہاں قصہ پارینہ بن کے رہ گئے ہیں، بچے سکول اور کالج جا رہے ہیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ نوجوان اعلیٰ تعلیم میں اپنے مستقبل سنوار رہے ہیں اور علاحد گی پسندوں کی سرگرمیوں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ ہوا ہے’۔
انہوں نے کہا: ‘جہاں تک ٹریرزم کے ماحولیاتی نظام کا تعلق ہے تو سیکورٹی گرڈ اس کو ختم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوا ہے’۔
سری نگر کو جی ٹونٹی اجلاس کے لئے چننے پر وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس ایونٹ سے جموں و کشمیر کے شعبہ سیاحت بشمول ایکو ٹورزم، فلم ٹورزم اور گرین ٹورزم کو دوام ملے گا۔
انہوں نے کہا: ‘مجھے امید ہے کہ بیرونی ممالک کے نمائندے جو اس جی ٹونٹی ایوںٹ میں حصہ لے رہے ہیں، کچھ بیرونی ممالک کی طرف سے جموں وکشمیر پر عائد منفی ٹراول ایڈوائزری کو ختم کرنے میں مدد کریں گے’۔
انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان ممالک جنہوں نے جموں کشمیر پر ٹراول ایڈوائزری عائد کی ہے، کے کچھ ممالک اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔
20 ملین سیاحوں کی متوقع آمد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں منوج سنہا کا کہنا تھا: ‘ہم ٹورسٹ انفراسٹرکچر کو تیز بنیادوں پر اپ گریڈ کر رہے ہیں اور آنے والے دو برسوں میں یہاں عالمی معیار کے ہوٹل تعمیر ہوں گے اور ہم جموں اور سری نگر میں فائیو اسٹار ہوٹلوں کی تعمیر کے لئے زمین کی نیلامی کر رہے ہیں’۔
سری نگر میں ٹرانسپورٹ نظام کے سدھار کے بارے میہں انہوں نے کہا کہ ماہ اگست سے سری نگر اور جموں میں ای- بس سروسز شروع ہوں گی۔
فضائی کرایے میں اضافے کے متعلق انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اس معاملے سے باخبر ہے اور اس معاملے کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔
جموں و کشمیر میں آزادی پریس کے بارے میں منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں 4 سو اخبار شائع ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں پریس کو مکمل آزادی حاصل ہے صرف تین صحافی حراست میں ہیں اور انٹی ٹرر ایجنسیاں کیس کی تحقیقات کر رہی ہیں’۔
پاکستان کے سری نگر میں جی ٹونٹی اجلاس پر اعتراض کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘پاکستان کو اپنے ا ملک میں روٹی کا مسئلہ حل کرنا چاہئے’۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
