تازہ ترین
کشمیر: سرسوں کے کھیت غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز
سری نگر،31 مارچ (یو این آئی) بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر کے مشہور و معروف سیاحتی مقامات پر مقامی و غیر مقامی سیاحوں کا تانتا بندھنے لگتا ہے تو وہیں زرد اور سبز پھولوں سے لہلہاتے سرسوں کے کھیت کھلیان بھی سیاحوں کی دلچپسی کا مرکز بن رہے۔
کھیتوں میں کھلے سرسوں کے پھلوں کے دلکش و دلفریب نظارے سیاحوں کو گاڑیوں سے اتر کر ان کھیتوں میں تصویریں کھینچنے اور ان نظاروں میں کچھ وقت صرف کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں اس وقت کھیتوں میں سرسوں کے پھول کھلے ہیں جس سے وادی کی قدرتی خوبصورتی و رعنائی دو بالا ہوئی ہے۔
شمالی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ جانے والے والے غیر مقامی سیاح جب راستے میں سرسوں کے کھتیوں کا ںظارہ دیکھتے ہیں تو وہ گاڑیوں سے اتر کر ان ںظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور کھیتوں میں جا کر فوٹو گرافی بھی کرتے ہیں۔
ٹنگمرگ سے تعلق رکھنے والے امتیاز احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں سے گذرنے کے دوران غیر مقامی سیاح خاص طور پر رک جاتے ہیں اور ان کھیتوں کی خوبصورتی سے بھی لطف اندوز ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھتے ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘سرسوں کے کھیت بھی اب یہاں سیاحتی مقامات کی طرح سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن رہے ہیں جو ایک اچھی بات ہے کیونکہ اس سے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملے گا’۔
محمد امین نامی ایک شہری نے بتایا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی تو مقامی لوگوں کو مسحور کرتی ہے غیر مقامی سیاحوں کی تو بات ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘نہ صرف غیر مقامی سیاح بلکہ مقامی لوگ بھی ان کھیتوں میں جا کر خوبصورت پھولوں کے بیچ فوٹو گرافی کرتے ہیں’۔
غیر مقامی سیاحوں کا بھی ماننا ہے کہ موسم بہار میں کشمیر کی سیر کے لئے ضرور آنا چاہئے تاکہ سرسوں کے پھولوں کے نظاروں سے بھی لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح نے کہا کہ سرسوں کے کھیتوں کی خوبصورتی دیکھ میں دمدنگ رہ گئی۔
انہوں نے کہا: ‘ میں نے ایسا خوبصورت نظارہ اب تک نہیں دیکھا تھا جی کرتا ہے کہ ان ہی کھیتوں میں دن رات بیٹھ جائوں’۔
دریں اثنا حکام کے مطابق وادی میں گذشتہ دو برسوں کے دوران سرسوں کی کاشت 30 ہزار ایکٹر اراضی سے 1.4 لاکھ ایکٹر اراضی تک پہنچ گئی ہے۔
متعلقہ محکمے کی کاوشوں کے نتیجے میں وادی میں اس اراضی پر بھی سرسوں کی فصل اگائی جا رہی ہے جو پہلے خالی پڑی رہتی تھی۔
کسانوں کے مطابق امسال سرسوں کی کافی اچھی فصل ہے جس سے ان کو کافی فائدہ ہونے کی توقع ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
