تازہ ترین
ویڈیو: کلگام کا لارو لہو لہو ،مکمل رپورٹ
خبراردو:
فورسز اور جنگجوئوں کے مابین جھڑپ:
جنوبی کشمیر کا کولگام ضلع اُس وقت اُبل پڑا جب یہاں فوج، سی آر پی ایف اورایس او جی کی مشترکہ پارٹی نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کی بنا پر علاقہ لاروکا محاصرہ عمل میں لاتے ہوئے جنگجوؤں کو بڑے پیمانے پر ڈھونڈنے کے لیے تلاشی آپریشن شروع کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح فورسز کی مشترکہ جمعیت نے قصبہ سے 6کلومیٹر کی دوری پر واقع لارو نامی گاؤں کی طرف پیش قدمی کرتے ہوئے یہاں چھپے بیٹھے جنگجوؤں کو ڈھونڈ نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ تلاشی آپریشن سے قبل فورسز اہلکاروں نے علی الصبح ہی لارو سمیت آس پاس کے گاؤں کو مکمل طور پر اپنی تحویل میں لیتے ہوئے کسی بھی شخص کو اپنے گھروں سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوچکی تھی کہ لارو نامی گاؤں میں 2سے 3جنگجوؤں ایک مکان میں چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد ہی فورسز کی مشترکہ جمعیت نے یہاں تلاشی آپریشن شروع کردیا۔۔

اسی دوران تلاشی پارٹی گاؤں کے اندر داخل ہوگئی اور کئی رہائشی مکانات کی تلاشی عمل میں لانے کے بعد جونہی فورسز اہلکار مشتبہ مکان کے پاس پہنچے تو یہاں مکان کے اندر سے جنگجوؤں نے جدید ہتھیاروں سے فورسز پر شدید فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی یہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا تلاشی پارٹی نے بھی جنگجوؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا بھر پور جواب دیتے ہوئے مکان کے ارد گرد گھیراؤ تنگ کردیا۔ انہوں نے بتایا جنگجوؤں کی ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں فورسز کا ایک اہلکار گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے علاج و معالجے کی خاطر فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران فوج نے مکان کے اندر چھپے بیٹھے جنگجوؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مکان کے ارد گرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے اسے زمین بوس کیا۔ انہوں نے بتایا جھڑپ کے اختتام پر فورسز اہلکاروں نے جونہی ملبے کی تلاشی لینی شروع کردی تو یہاں 3جنگجوؤں کی لاشیں برآمد کی گئیں۔جنہیں فورسز اپنے ساتھ لے گئے ، جن کی شناخت شاہد الاسلام تانترے ، نازل مکرو اور زبیر لون کے بطور ہوئی ہے ۔تینوں جنگجوؤں کا تعلق جیش محمد گروپ سے ہے

جھڑپ کے بعد :
صبح دس بجے جھڑپ کے اختتام کے فوراً بعد آس پاس کے علاقوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جائے جھڑپ کی جانب روانہ ہوگئی جن میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ اور لگ بھگ ساڑھے گیارہ بجے جونہی لوگوں نے مکان کو لگی آگ کو بجھانے کوشش کی تو اسی دوران ملبے کے نیچے کچھ بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شدید زخمی ہوگئے جس کے ساتھ ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور ہر سو خون کی ندیاں بہتی دیکھی گئیں۔ اس موقعے پر لوگوں نے یہاں درجنوں زخمی نوجوانوں کو کولگام، اننت ناگ اور سرینگر کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا ۔ جن میں سے 3پہلے ہی فوت ہوئے تھے۔4کو سرینگر منتقل کردیا گیا، جن میں سے بعد میں مزید 3زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھے۔جو شہری موقعہ پر ہی جاں بحق ہوئے ان میں طالب مقبول ولد محمد مقبول لاوے ساکن لارو،مقیم حفیظ بٹ ولد حفیظ اللہ بٹ ساکن لارواور ارشاد احمد پڈر ولد سنا اللہ ساکن شرت کولگام شامل ہیں جبکہ سرینگر میں اذیر احمد ڈار ولد مشتاق احمد ساکن محلہ ریشی پورہ کولگام ٹائون،منصور احمد ڈار ولد بشیر احمد ساکن بو گنڈ اور عبید احمد شاہ ولد غلام محمد ساکن ماکن پورہ شامل ہیں۔زخمیوں کو پہلے پرائمری ہیلتھ سنٹر یاری پورہ، بوگام اور کیموہ لیا گیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں پچاس سے زائد زخمی بھی ہوئے .


اظہار افسوس:
اس دوران ریاستی گورنر کے مشیر کے وجے کمار اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے عام شہریوں کی ہلاکت پر صدمے اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مارے گئے عام شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے عام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نہ جائے جھڑپ کی باریک بینی سے تلاشی مکمل کی جاتی ہے تب تک لوگ پیش قدمی نہ کریں۔
عام شہریوں کی پے در پے ہلاکتوں پر مشترکہ مزاحمتی قیادت نے آج عوام سے مکمل احتجاجی ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ہزیشکیان نے پوتن کو ایران اور امریکہ کے مابین نئی مذاکراتی تجاویز سے آگاہی کرائی
تہران، صدرِ ایران مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ نے جنگ ختم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے نئی تجاویز کا تبادلہ کیا ہے۔
ایرانی صدر نے ترکمانستان میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن سے دوطرفہ اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کے لیے ملاقات کی۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق یہ ملاقات کامن ویلتھ آف انڈیپنڈنٹ سٹیٹس (سی آئی ایس) سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور توانائی، زراعت، نقل و حمل اور تجارت سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مشترکہ منصوبوں کی تکمیل اور حتمی منظوری میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اور دونوں ممالک کے قومی مفادات اور علاقائی استحکام کے مطابق جامع تعاون کو وسیع کرنے کے عزم کی تکرار کی۔
ایرانی طلبا کی خبر رساں ایجنسی اسنا کے مطابق پزشکیان نے کہا کہ جنگ کے باوجود ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے کنارہ کش نہیں ہوگا۔
“ہم بات چیت کر رہے ہیں، مگر جب بھی ہم امریکہ سے بات کرتے ہیں، وہ دوبارہ حملہ کر دیتے ہیں۔ تاہم ہم مذاکراتی میز اور گفت و شنید سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔”
پزشکیان نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن نے دو طرفہ طور پر نئی تجاویز پیش کی ہیں۔
“ہم نے ان تجاویز میں اپنی ترامیم کی ہیں۔ جب یہ حتمی ہو جائیں گی تو ہمیں موجودہ ثالثوں کے ذریعے بیٹھ کر انہیں یکجا کرنا ہوگا۔”
پزشکیان نے علاقائی امور اور اقوامِ متحدہ میں روس کے موقف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماسکو نے یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف مدد کی۔انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ تہران اور ماسکو کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی “تیزی اورمظبوطی کے ساتھ” آگے بڑھے گی، اور کہا کہ موجودہ حالات تعاون کو گہرا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، بشرطیکہ ایرانی عوام کے حقوق بین الاقوامی قانون کے تحت محفوظ رہیں۔
دونوں رہنماؤں کی آخری ذاتی ملاقات یکم ستمبر کو کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر ہوئی تھی، جہاں انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور امریکہ-ایران جنگ پر بات کی تھی۔
اس ملاقات کے دوران پوتن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کو “غیر مستحکم اور بہت نازک” قرار دیا اور تہران کی حمایت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
مزید یہ کہ پزشکیان اور پوتن نے تاکہ ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے بدھ کو فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی حمایت میں ماسکو کی آمادگی ظاہر کی۔
پوتن سی آئی ایس سربراہی اجلاس اور بحیرہ کیسپین کے ماحولیاتی اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچے تھے۔
توقع ہے کہ سی آئی ایس اجلاس رکن ممالک کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
بحیرہ کیسپین ماحولیاتی اجلاس میں پانچ ساحلی ممالک – آذربائیجان، ایران، قازقستان، روس اور ترکمانستان – کے رہنما یکجا ہوئے ہیں ، اجلاس کے ایجنڈے میں خطے میں ماحولیاتی تعاون شامل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
مودی حکومت کی پالیسیوں نے معاشی لبرلائزیشن کو برباد کر دیا: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حکومت نے عام لوگوں کے مفادات کو نظر انداز کر کے صارفین کے لیے متعدد اختیارات کی مسابقت کو ختم کر دیا ہے اور منتخب سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جس سے معاشی لبرلائزیشن کی بنیاد برباد ہو گئی ہے۔
مسٹر کھرگے نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا کہ مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کا مقصد معیشت کا کنٹرول اپنے چہیتے سرمایہ دار دوستوں کے ہاتھوں میں سونپنا ہے، تاکہ بدلے میں منافع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ برقرار رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسابقت کو ختم کر کے اجارہ داری اور دو کمپنیوں کے غلبے والے نظام کو نافذ کر کے بی جے پی کے خزانے کو بھرنے کا کام کیا گیا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا کہ ٹیلی کام کے شعبے میں 2014 سے پہلے 13 کمپنیاں تھیں، جبکہ اب صرف تین بڑی نجی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔ اسی طرح اندرونِ ملک ہوا بازی کے شعبے میں 2014 سے پہلے سات کمپنیوں کے مقابلے اب صرف دو بڑی کمپنیاں رہ گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی، سیمنٹ اور فوڈ ڈیلیوری ایپس سمیت مختلف شعبوں میں حکومت کی ترجیح مسابقت کو ختم کرنا رہی ہے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ کانگریس معاشی لبرلائزیشن کی بانی ہے، جبکہ بی جے پی پر اپنے منافع کے لیے ‘معاشی دہشت گردی’ نافذ کرنے کا الزام لگایا۔
مسٹر کھرگے نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں سے مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور دیگر چھوٹے و درمیانے درجے کی صنعتوں کو نقصان پہنچا ہے نیز ملک کے نوجوانوں کو شدید بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا6 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoجاوید ڈار نے اسمبلی میں سی اے جی کی رپورٹیں پیش کیں
-
دنیا1 week agoامریکی فوج کے انخلا کے بعد عراق کو نئی سکیورٹی صورتحال میں توازن کے چیلنج کا سامنا
-
ہندوستان1 week agoبیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر کا عمر پر ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے کو ’سبوتاژ‘ کرنے کا الزام، جموں و کشمیر اسمبلی کا اجلاس ’بدقسمت‘ قرار
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
