تازہ ترین
کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ بدستور جاری ،مزید11اموات ،تعداد206ہوگئی
وادی کشمیر میں ہلاکتوں کی تعداد188تک پہنچ گئی،جموں میں اموات18
خبراردو:-
سرینگر:جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی قہر انگیزی جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں مزید11افراد اسپتالوں میں علاج کے دوران زندگی کی جنگ ہار گئے ۔ ان ہلاکتوں کیساتھ ہی یہاں مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر206ہوگئی ۔
وادی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر188جبکہ جموں میں 18اموات ہوئیں ۔ کشمیر نیوز سروس کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں منگلوار اور بدھ کی درمیانی رات کو اسپتالوں میں زیر علاج 11افراد کی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں میں سوپور کی60سالہ خاتون ،لڈورہ سے تعلق رکھنے والے85سالہ شہری ،ہتھ لنگو سوپور کے 60سالہ شہری ،لعل بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والے55 سالہ شہری ،الہیٰ باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے 70سالہ شہری ،نیو کالونی پلوامہ کے77سالہ شہری اور کھریوان اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 65سالہ شہری شامل ہیں ۔
سرینگر کے مضافات میں واقع شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس ( سکمز) کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ پروفیسر فاروق جان نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 3کا تعلق بارہمولہ 2تعلق سرینگر اوریک تعلق پلوامہ سے ہے ۔ اموات کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ سوپور بارہمولہ 60سالہ شہری کو13جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا اور وہ صبح4بجے انتقال کرگیا ،مذکورہ مریض نمو نیا اور دیگر امراض میں مبتلاء تھا ۔
85سالہ لڈورا سے تعلق رکھنے والے شہری کو جی ایم سی بارہمولہ سے یہاں منتقل کیا گیا تھا ۔ مذکورہ مریض نمونیا ،ہاءپر ٹینشن ،سی وی ڈی اور سی او پی ڈی امراض میں مبتلا تھا اور صبح 6بجکر30منٹ پر انتقال کرگیا ۔ انہوں نے کہا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا ۔ ان کا کہناتھا کہ ہتھ لنگنو سوپور کا شہری صبح7بجے انتقال کرگیا ۔ پروفیسر جان نے مزید کہا کہ لعل بازار کا شہری52سالہ شہری 13جولائی کو اسپتال میں داخل ہواتھا اور رات 2انتقال کرگیا ۔ انہو ں نے کہا کہ الہیٰ باغ سرینگر کا 70سالہ شہری رات12بجے انتقال کر گیا ۔ مریض کو5جولائی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا کہ اور وہ مختلف امراض میں مبتلاء تھا ۔ پروفیسر جان کے مطابق 77سالہ شہری نیو کا لونی پلوامہ رات ساڑھے12بجے انتقال کر گیا ۔ ان کا کہناتھا کہ مریض11جولائی کو اسپتال میں داخل ہوا تھا ۔
ادھر 65سالہ شہری جی ایم سی اننت ناگ میں انتقال کر گیا ۔ ایم ایس ڈاکٹر ماجد مہراب نے بتایا کہ مریض 4جولائی کو اسپتال داخل ہوا تھا اور گزشتہ رات انتقال کرگیا ۔ بعد ازاں مزید2افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملیں ۔ سکمز کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر جی ایچ ایتو نے بتا ا کہ سعدہ کدل سرینگر کا 60سالہ شہری سکمز میں صبح8بجکر30منٹ انتقال کرگیا ۔ انہوں نے کہا کہ 14جولائی کو مریض کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ مریض کو کورونا ٹیسٹ کیا گیا جسکی رپورٹ مثبت آئی ۔ اس دوران راٹھسنہ بڈگام سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شہری کی کووڈ ۔ 19سے موت ہوئی ۔ اس کی تصدیق ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے کی ۔ اس طرح جموں وکشمیر میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 204ہوگئی جن میں 186کا تعلق وادی کشمیر سے ہے جبکہ18کووڈ ۔ 19اموات جموں میں ہوئیں ۔ اس دوران مزید2مریض دم توڑ بیٹھے ۔ سرینگر میں 50،بارہمولہ41، کولگام میں 22،شوپیان میں 17،اننت ناگ میں 16،بڈگام میں 15،جموں میں 11، کپوارہ میں 11،پلوامہ میں 7، گاندر بل4،بانڈی پورہ میں 3،ڈوڈہ میں 2،پونچھ ،ادھمپور ،راجوری اور کٹھوعہ میں ایک ایک موت ہوئی ۔
جموں و کشمیر
دہلی میں مودی کے حامی کشمیری نوجوان پر حملے کے خلاف سری نگر میں احتجاج
سری نگر، نئی دہلی کے کناٹ پلیس میں کانگریس کے احتجاج کے دوران سری نگر کے رہائشی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ حملے کے خلاف جمعہ کو کشمیری نوجوانوں کے ایک گروپ نے سری نگر میں احتجاج کیا اور اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی نوجوان ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے اور کانگریس کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے شہر کے مرکزی علاقے کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کے حامی فہیم نذیر شاہ پر مبینہ طور پر جمعرات کو اس وقت حملہ کیا گیا، جب وہ ایک پلے کارڈ لے کر کانگریس کے احتجاجی مقام پر پہنچے۔ پلے کارڈ پر ”وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے معافی مانگو” درج تھا۔ وہاں انہوں نے نعرے بھی لگائے۔ اس واقعے کے بعد، بالخصوص بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔
سری نگر میں احتجاج کرنے والوں نے سوال کیا کہ سیاسی خیالات کا اظہار کرنے پر فہیم شاہ کو نشانہ کیوں بنایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو تشدد کے خوف کے بغیر اپنی رائے ظاہر کرنے کا حق حاصل ہے۔
ایک احتجاجی نے سوال کیاکہ ”کیا ان کا قصور یہ تھا کہ وہ کشمیری یا مسلمان ہیں، یا انہوں نے وزیراعظم کی حمایت میں بینر اٹھایا تھا؟” انہوں نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کا احترام کیا جائے اور وہ جہاں بھی جائیں، ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ایک دوسرے احتجاجی نے کہا کہ فہیم شاہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں انصاف دلانے کے مطالبے کے لیے یہ مظاہرہ منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ اور دہلی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس واقعے کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان
اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 نشستوں پر بلا مقابلہ انتخاب، بی جے پی کے 8 اور سماجوادی پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب
لکھنؤ، اتر پردیش میں راجیہ سبھا کی تمام 10 سیٹوں پر بلامقابلہ انتخاب ہو گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے دو امیدواروں کو منتخب قرار دیا گیا ہے۔ ووٹنگ کی ضرورت نہیں تھی کیوں کہ تمام نشستوں پر امیدواروں کی تعداد نشستوں کی تعداد کے برابر تھی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ آفیسر نے تمام 10 امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔
بعد ازاں اسمبلی میں منتخب اراکین اسمبلی کو سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔ بی جے پی کے منتخب امیدواروں میں ودیا ساگر سونکر، پرینکا سنگھ راوت، گوپی کرشنا پانڈے، دھرمپال سنگھ، رادھاکانت اوجھا، پرکاش پال، رام پرتاپ سنگھ چوہان اور شروتی گنگوار شامل ہیں، جب کہ سماج وادی پارٹی کے پروفیسر رام گوپال یادو اور دھن راج پریمل ناتھوپوانی راجپوت سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔ چوں کہ ان راجیہ سبھا سیٹوں کے لیے کوئی اور امیدوار مقابلہ نہیں کر رہا تھا، اس لیے الیکشن بغیر ووٹ کے ختم ہو گیا۔ الیکشن کے بعد اتر پردیش سے بی جے پی کے آٹھ اور سماج وادی پارٹی کے دو نمائندے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے۔
یو این آئی۔ این یو۔ م الف
فن و ادب
ریکھا کی ادکاری ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب
ممبئی،
ریکھا محض ایک اداکارہ نہیں بلکہ ہندی سنیما کی تاریخ کا ایک یادگار باب ہیں۔ ان کی اداکاری، شخصیت اور فن آنے والی نسلوں کے لیے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کا فلمی سفر اس حقیقت کی گواہی دیتا ہے کہ اصل عظمت صرف شہرت حاصل کرنے میں نہیں، بلکہ اپنے فن کے ذریعے وقت کی حدود سے آگے نکل جانے میں ہے۔
ریکھا کی زندگی کامیابی، جدوجہد، تنہائی، شہرت اور خود کو نئے انداز میں پیش کرنے کی ایک طویل داستان ہے۔ انہوں نے بچپن کی مشکلات سے نکل کر ہندوستانی فلمی دنیا میں وہ مقام حاصل کیا جس تک پہنچنا ہر فنکار کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔
‘خوب صورت’ کی زندہ دل منجو ہو، ‘امراو جان’ کی غم زدہ شاعرہ، ‘گھر’ کی دکھ سہنے والی عورت یا ‘خون بھری مانگ’ کی مضبوط کردار والی ہیروئن، ریکھا نے ہر کردار میں اپنی الگ شناخت قائم کی۔
بالی وڈ کی امراؤ جان، قاتل نگاہیں اور نمکین رنگت والی مشہور اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کو مدراس کے ایک گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ اُن کا حقیقی نام بھانو ریکھا گنیشن ہے۔ان کے والد جیمنی گنیشن اور ان کی ماں تیلگو اداکارہ پشپ دیوی نے باقاعدہ شادی نہیں کی تھی۔ بچپن سے ہی تیلگو فلموں سے اپنا فلمی سفر شروع کرنے والی ریکھا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی۔
ریکھا نے محض گیارہ سال کی عمر میں تیلگو فلم میں اداکاری سے اپنےکیرئیر کاآغاز کیا، 1969 میں ہندی فلم ‘دو شکاری’ کی ہیروئن کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں اور جلد ہی فلمی دنیا پر راج کرنے لگیں۔
سال 1976 میں انہوں نے پہلی بار امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ‘دو انجانے’ میں کام کیا اور فلم کو امر کردیا۔ اس کے بعد یہ جوڑی نٹور لال، خون پسینہ، مقدر کا سکندر اور بہت سی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئی ۔
1978 میں فلم ‘مقدرکا سکندر’ نے ریکھا کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا اورانہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
جاری یو این آئی۔ ایم جے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا7 days agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
