تازہ ترین
کورونا وائر س کی قہر سامانیاں جاری
دنیا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری رہنے کے جمعرات کو وادی کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلاء سرینگر کے مریض کی موت ہوگئی جبکہ معصوم بہن،بھائی کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔مریض کی موت ہونے کیساتھ ہی جے وی سی اسپتال بمنہ سرینگر میں 14نیم طبی عملے کو آئسو لیشن میں رکھا گیا۔ادھر رعناواری اسپتال کے نیم طبی عملے نے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُنہیں کووڈ۔
19مہلک وبا سے نمٹنے کیلئے ضروری میڈیکل کٹس فراہم نہیں کئے جاتے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کشمیر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں پہلی موت ہوئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ 65سالہ مہلوک شخص،ڈلگیٹ سرینگر میں واقع امراض چھاتی اسپتال (سی ڈی اسپتال) میں زیر علاج تھا۔سیول لائنز کے حیدر پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والا مہلوک شخص تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ تھا اور انہوں نے انڈونیشیا اور ملائشیا میں ہونے والے تبلییغی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق وہاں سے مہلوک شخص واپسی پر نئی دہلی، اترپردیش اور جموں میں ٹھہرا تھا۔یاد رہے کہ شمالی ضلع بانڈی پورہ میں جن 4 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ بدھ کے روز مثبت آئے تھے، ان کے مہلوک شخص کے ساتھ قریبی روابطے تھے اور پانچوں نے ایک ساتھ مذہبی اجتماعات میں شرکت کی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ’کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی موت جمعرات کی صبح واقع ہوئی، ان کو دل کا دورہ پڑا اور ہماری سخت کوششوں کے باوجود وہ دم توڑ گئے، وہ شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور موٹاپے کا بھی شکار تھا‘۔
ادھرجموں وکشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے وادی میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹوئیٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں کہا’بری خبر! کورونا وائرس سے پہلی موت، حیدر پورہ سرینگر سے تعلق رکھنے والا65 سالہ شہری چل بسا۔ اس کے رابطے میں آنے والے 4 لوگوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ بدھ کے روز مثبت پائے گئے‘۔ جموں وکشمیر میں اب کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 10 ہے جن میں سے تین کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ صحتیاب ہو چکے ہیں۔سرینگر سے اُس وقت ایک افسوسناک خبر سامنے آگئی جب 7سالہ اور8 ماہ عمر کے معصوم بھائی،بہن کے جان لیوا ء کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگئے۔معلوم ہوا ہے کہ نٹی پورہ سے تعلق رکھنے والے شہری کے قریبی رشتہ دار ہیں،کو کورونا پازیٹیو ہیں۔مذکورہ شہری حال میں سعودی عرب سے کشمیر آئے تھے۔سرکاری ترجمان نے روہت کنسل نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ’سرینگر میں مزید دو ٹیسٹ مثبت آئے،7سالہ اور8ماہ کے بھائی بہن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے اور دونوں کا تعلق سرینگر سے ہیں۔
یہ اُس شہری کے پوتا،پوتی ہیں،جس کا کورونا ٹیسٹ24مارچ کو مثبت آیا تھا۔اس طرح جموں وکشمیر میں 11ایکٹیوپازیٹیو کیسز ہیں۔دونوں معصوم مریض اس وقت رعناواری اسپتال میں زیر علاج ہیں۔مذکورہ شہری عمر ہ کرنے کے بعد16مارچ کو کشمیر وارد ہوئے تھے۔ادھر مذکورہ مریض کی موت ہونے کیساتھ ہی جے وی سی اسپتال بمنہ سرینگر میں 14نیم طبی عملے کو آئسو لیشن میں رکھا گیا۔پرنسپل جے وی سی کا کہنا ہے کہ احتیاطی اقدامات کے تحت مذکورہ 14پیرا میڈیکل اسٹاف ممبران کو آئسو لیشن میں رکھا گیا،کیونکہ جس مریض کی آج صبح موت ہوئی، دوران علاج ان کا اسکے ساتھ براہ راست رابطہ ہوا تھا۔اس دوران رعناواری اسپتال سرینگر میں تعینات نیم طبی عملے نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اُنہیں معقول اور مناسب میڈیکل کٹس فراہم نہیں کئے جاتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ وہ عالمی وبا جو نہ صرف خطرناک ہے بلکہ جان لیوا بھی ہے،سے فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں،ایسے میں اُنہیں معقول اور منا سب میڈیکل کٹس فراہم کئے جانے چاہئے۔
ہندوستان
ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کر رہی ہے مودی حکومت: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف ملکارجن کھرگے نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومت سے سوال کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کی آواز دبائی جا رہی ہے اور ملک کو ‘خاموش جمہوریت’ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
مسٹر کھرگے نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ نوجوانوں، طلبہ، وکلا، صحافیوں، سماجی کارکنوں، کسان تنظیموں کے رہنماؤں، یوٹیوبرز اور کنٹینٹ کریئیٹرز سمیت حکومت سے سوال کرنے والے تمام لوگوں کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی بزدلی آج پوری طرح سامنے آ گئی ہے۔ حراست، گرفتاریاں، جیل، لاٹھیاں اور پیلٹ بھی ہندوستان کے لوگوں کو روک نہیں سکتے۔ آزادی کی جدوجہد کے وقت سے ہی نوجوان ملک کی تقدیر طے کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔”
کانگریس صدر نے کہا کہ ان کی پارٹی متحد اپوزیشن کے ساتھ مل کر اس آمریت پر مبنی حکومت کے خلاف پوری طاقت سے لڑتی رہے گی۔ ہندوستان کی آزادی کے لیے خون بہانے والی کانگریس جمہوریت، آئین اور ہر ہندوستانی کے بنیادی حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
دفاعی شعبے میں خود انحصاری اور دوست ممالک کے درمیان تکنیکی تعاون ضروری: راج ناتھ
نئی دہلی، وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے جدید جنگ میں ٹیکنالوجی، درست کارروائی اور تیزی سے فیصلے کرنے کی صلاحیت کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے دفاعی شعبے میں خود انحصاری کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے ہفتے کے روز جودھپور ایئر فورس اسٹیشن پر ‘ترنگ شکتی-2026’ مشق کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انڈین ایئر فورس کی میزبانی میں 26 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری اس کثیر ملکی مشق میں آسٹریلیا، بنگلہ دیش، فرانس، جرمنی، سری لنکا، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کی فضائیہ شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ 32 ممالک نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ ڈرون، مصنوعی ذہانت ، الیکٹرانک وارفیئر اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار جدید جنگ کی نوعیت کو بدل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو اپنے ہتھیار اور ضروری دفاعی ٹیکنالوجی خود تیار کرنے میں اہل ہونا چاہیے۔ تیجس لڑاکا طیارے، پرچنڈ ہیلی کاپٹر اور آکاش ایئر ڈیفنس سسٹم جیسے دیسی نظام اس سمت میں پیش رفت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ ‘ترنگ شکتی’ جیسی مشقوں سے مختلف ممالک کی فضائی افواج کو ایک ساتھ کام کرنے، اپنے تجربات شیئر کرنے اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے اس مشق سے حاصل ہونے والے تجربات کو ایئر فورس کی تربیت، حکمتِ عملی اور مستقبل کی صلاحیتوں میں شامل کرنے پر زور دیا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
مودی نے جمہوریت کو آمریت میں بدل دیا ہے: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیرِ اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کو آمریت میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو پوری طرح کچل دیا گیا ہے اور مسٹر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت اپنے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کے لیے مظاہرین پر تشدد کر رہی ہے اور انہیں حراست میں لے رہی ہے۔
محترمہ واڈرا نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر کہا کہ پہلے 254 ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ہاتھا پائی کر کے انہیں پوری طرح غیر قانونی طریقے سے حراست میں لیا گیا اور ان کے بنیادی آئینی حقوق کی پامالی کی گئی۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے دیگر مظاہرین کے ساتھ بھی ایسا ہی ظالمانہ رویہ اپنایا گیا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ راجدھانی دہلی کا گھیراؤ کر کے اسے چاروں طرف سے بیریکیڈ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، ٹرینوں کی آمدورفت روکی گئی ہے، میٹرو کو ٹھپ کر دیا گیا ہے، انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں بنا دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آئینی حق کے تحت پرامن احتجاج کر رہے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ مار پیٹ کر کے انہیں حراست میں لیا گیا۔
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ اگر اس بات کا کوئی اور ثبوت نہیں چاہیے کہ الیکشن کمیشن کی سازباز سے انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے اور حکومت اپنی پول کھلنے اور جوابدہی مانگے جانے سے ڈری ہوئی ہے، تو پھر اور کیا ثبوت چاہیے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں اب جمہوریت کا نام و نشان نہیں رہ گیا ہے، بلکہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امت شاہ کی قیادت میں کھلی آمریت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو کمزور کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے اور اس میں ملی بھگت کرنے والے تمام لوگ ملک اور قوم کے ساتھ غداری کر رہے ہیں۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر پولیس نے بین ریاستی منشیات نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، آٹھ افراد گرفتار
-
دنیا1 week agoروس پر براہِ راست حملے کی صورت میں ہر قسم کے ہتھیار استعمال کرنےکا معاملہ ایجنڈے پر ہو گا :پوتن
-
جموں و کشمیر1 week agoگاندھی کے عدم تشدد اور سودیشی کے نظریات آج بھی اہم ہیں: جموں کے ڈویژنل کمشنر
-
ہندوستان1 week agoوندے بھارت نے چِناب پل اور کیبل اسٹڈ انجی پل کو 100 کلومیٹر کی رفتار سے عبور کیا
-
دنیا1 week agoخمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
-
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میراتھن اتحاد اور نوجوانوں کے متبادل خواہشات کا پیغام دیتی ہے: ایل جی سنہا
-
دنیا1 week agoمعاہدہ نہ ہونے پر وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی ممکن: ٹرمپ
-
ہندوستان1 week agoکھرگے- راہل نے گاندھی اور شاستری کو یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا
-
دنیا1 week agoایران امریکہ سے مذاکرات کی کوشش جاری رکھے گا: پیزشکیان
-
دنیا1 week agoامریکہ، ایران جنگ بندی معاہدے کی راہ میں بداعتمادی اور گہرے اختلافات حائل
-
دنیا1 week agoفلائی دبئی طیارے کے کاک پٹ حملے میں ایران کا تعلق ثابت ہوا تو ’بہت سخت‘ کارروائی ہوگی: ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
