تازہ ترین
کورونا کے نئے معاملوں میں ہندوستان دنیا میں سب سے آگے:ڈبلیو ایچ او
ہندوستان کورونا وائرس کا نیا مرکز
خبراردو:-
سرینگر:ہندوستان کورونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا ہے جبکہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہندوستان میں کورونا وائرس انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
کے این ایس مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے تقریبا پانچ لاکھ نئے معاملے سامنے آنے سے دنیا میں کورونا انفیکشن کی تعداد میں ایک فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے سے جنوب۔مشرقی ایشیا میں انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ’ہندوستان میں گزشتہ سات دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے تقریبا پانچ لاکھ نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
ہندوستان میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں سات دنوں کے اندر نو فیصد کا اضافہ ہوا ہے“۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ دنیا میں کووڈ۔19 کی وجہ سے ہونے والی اموات میں تین فیصد کی کمی آئی ہے۔ جبکہ اس دوران پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں اٹھارہ لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔
امریکہ میں یہ وبا مسلسل بڑھتی جارہی ہے حالانکہ امریکہ کے کچھ علاقوں میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں تھوڑی کمی ہوئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق پیرو، میکسیکو، کولمبیا اور ارجنٹینا جیسے لاطینی امریکی ممالک ہیں جہاں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ یوروپ میں گزشتہ ہفتے کے دوران اسپین، روس، فرانس اور یوکرین جیسے ممالک میں کورونا انفیکشن کے سب سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ اٹلی میں بھی کورونا کے نئے معاملوں میں 85 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وہیں گھانا، کینیا، گیبن اور مڈگاسکر جیسے ہاٹ اسپاٹ کے علاقوں میں کورونا کے نئے معاملوں میں کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ عراق، ایران، مراکش، سعودی عرب اور کویت جیسے ممالک میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے11 مارچ کو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کو وبا اعلان کیاتھا۔ امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پوری دنیا میں کورونا انفیکشن کے2.57 کروڑ سے زیادہ معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا سے8.57 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
