تازہ ترین
کھیل کھیل میں بچوں سے کروائیں ورزش اور خود بھی صحتمند رہیں
آج کل بچے موبائل فون، ویڈیو گیم، انٹرنیٹ وغیرہ میں اس قدر الجھتے رہتے ہیں کہ آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز اور ایکسرسائز سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر والدین بچوں کو کھیل کھیل میں ایکسرسائز سکھائیں اور کروائیںتو نہ صرف بچے دماغی اور جسمانی طور پر مضبوط ہوں گے بلکہ آپ میں بھی چستی آئے گی
اِن دنوں بچے موبائل فون، ویڈیو گیم، انٹرنیٹ وغیرہ میں اس قدر الجھتے رہتے ہیں کہ آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز اور ایکسرسائز سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں اگر والدین بچوں کو کھیل کھیل میں ایکسرسائز سکھائیں اور کروائیں، اس سے دگنا فائدہ ہوگا۔ جہاں بچے دماغ اور جسمانی طور سے مضبوط ہوں گے وہیں والدین بھی چست رہیں گے۔
کھیل بھی، صحت بھی
ز جب بچہ ۲؍ سال کا ہوتا ہے تبھی سے اسے ہلکی پھلکی ورزش کھیل کھیل میں کروا سکتی ہیں۔
ز بچے کے ساتھ بال سے کیچ کیچ کھیلیں۔ اس سے آنکھوں کی ایکسرسائز ہوگی۔
ز اس عمر میں سب سے زیادہ توجہ ’مومنٹ اسکیل‘ اور ’باڈی کنٹرول‘ پر ہونا چاہئے۔
ز بچے کو فری رننگ، گیند پکڑنا، دوڑنا، ایروبک جیسے کھیل سکھائیں۔ اس طرح کے کھیل سے بچوں کی ہڈّی مضبوط ہوتی ہے۔
ز بچے کے ساتھ ہر روز ٹہلیں، پیدل چلیں اور گھومیں۔ اس سے دوران ِ خون بہتر رہتا ہے۔
ز اگر بچے کی عمر ۱۲؍ سال سے زیادہ ہے، تو اسے سائیکلنگ، ٹینس، سوئمنگ، اسکیٹنگ جیسے کھیل کھیلنے کے لئے ترغیب دیں۔
ز کلائمبنگ (اونچائی پر چڑھنا) والے کھیل سے بچے کی پیٹھ، ہاتھ مضبوط ہوتے ہیں، ساتھ ہی ان کا قد بڑھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ز ’سی سا‘ زیادہ تر بچوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔ اس میں دو بچے آمنے سامنے جھولے پر بیٹھ کر اٹھک بیٹھک کرتے ہیں، جس سے جہاں ان کے ہاتھ پیر کی ایکسرسائز ہوتی ہے، وہیں ان کے ساتھ بڑوں کی بھی اچھی خاصی کسرت ہوجاتی ہے۔
ز بچے کی یادداشت بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ ’’میمری گیمز‘‘ کھیلیں۔
ز بچوں کیساتھ کھیلیں کودیں۔ ایسا کرنے سے باڈی اسٹریچ ہوتی ہے اور فیلکسی بیلیٹی بڑھتی ہے۔
ز رسّی کودنا… دس منٹ رسّی کودنا، آٹھ منٹ کے دوڑنے کے برابر ہوتا ہے۔
ز ایک منٹ رسّی کودنے سے ۱۰؍ سے ۱۵؍ کیلوریز برن (پگھلتی) ہوتی ہے۔
ز رسّی کودنے سے جسم کا بیلسنگ پاور بڑھتا ہے اور پیروں میں مومنٹ سے پھرتی اور کنٹرول کرنے کی طاقت بڑھتی ہے، اس لئے بچوں کے ساتھ رسّی کودنے والا گیم ضرور کھیلیں۔
کھیل کے ساتھ پڑھائی بھی
ز اگر بچہ بہت چھوٹا ہے، تو آپ اسے کھیل کھیل میں کچن میں ہی ریاض سکھا سکتی ہیں۔
ز بچوں کو کچن میں کچھ برتن اکٹھا کرنے کے لئے کہیں اور پھر گنتی کروائیں۔
ز اس طرح آپ ایک سے ۱۰؍ اور ایک سے ۲۰؍ آسانی سے گنتی سکھا سکتی ہیں۔
ز کچن میں ایک جیسی دیکھنے والی چیزوں کو الگ کروائیں، جیسے سبھی کٹوریاں، گلاس، پلیٹ وغیرہ۔
ز بچوں کو ان کے سائز کے بارے میں بتائیں، اس سے وہ الگ الگ ساخت کے بارے میں جان سکیں گے۔
ز دھیان رہے، کھیل کھیل کے ذریعے بچہ جو کچھ سیکھتا ہے وہ اسے ہمیشہ یاد رکھتا ہے۔
کچھ ایکسرسائز ایسی بھی
ز کرالنگ لائیک اے بے بی یعنی بچوں کی طرح رینگنا۔ یہ بھی ایک مزیدار ایکسرسائز ہے، جو قریب ۱۷۰۰؍ سال پرانا ہے۔ اس سے بچوں جیسا چنچل پن اور مضبوطی آتی ہے۔ یہ ایک فن ایکسرسائز ہے۔ اس سے باڈی کی فلیکسی بلیٹی بڑھتی ہے، مسلز مضبوط ہوتے ہیں اور جوڑ مضبوط ہوتے ہیں۔ اسے آپ بچوں کے ساتھ کرسکتے ہیں۔
دلچسپ طریقہ
ز آ پ جب بھی بازار جائیں تو بچے کو ساتھ لے کر جائیں۔ اس سے بچہ یہ سمجھ سکے گا جو بھی ہم خریدتے ہیں اس کے بدلے میں ہمیں پیسے دینے پڑتے ہیں۔
ز اس طرح آپ بچوں کو دلچسپ طریقے سے پیسے کی اہمیت بھی سمجھا سکتے ہیں۔
ز بچے سے پہیلی پوچھ سکتے ہیں، کراس ورڈ، لفظوں کا تلاش کرنا، باکس، سوڈوکو جیسے کھیل دماغ کے لئے بہترین ورزش ہیں۔
اس باتوں کا رکھیں خیال
ز اگر بچے کا دل نہیں ہے تو اسے زبردستی کھیلنے کے لئے آمادہ نہ کریں۔
ز ہر روز بچے کو کم سے کم ایک گھنٹہ کھیلنے کے لئے تحریک دیں۔
ز آپ اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنے سے ہچکچائیں نہیں، بلکہ ان کا بھرپور ساتھ دیں۔
ز اس سے بچوں کے درمیان آپسی سمجھ اور بانڈنگ بڑھے گی۔
ز بیڈ منٹن، فٹ بال، کرکٹ جیسے آؤٹ ڈور گیمز میں بچے کا ساتھی بن کر کھیلنے سے آپ بچے کے اچھے دوست بن سکتے ہیں۔
ز ایکسرسائز کرنے سے بچے تناؤ سے دور رہتے ہیں۔ اچھی نیند آتی ہے، وزن کنٹرول ہوتا ہے اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں(انقلاب)
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
