تازہ ترین
کیا جموں کشمیر میں نیا صوبہ بننے والاہے؟
خبراردو ڈیسک:
خصوصی پوزیشن کی تنسیخ اور سابقہ ریاست جموں کشمیر کا درجہ کم کر کے اسے مرکزی زیر انتظام والے دو علاقوں میں بانٹنے کے بعد اب مرکزی سرکار ایک اور منصوبے کے تحت جموں کشمیر میں ایک نیا صوبہ بنانے جا رہی ہے ۔
دلی کے ایک موقر نیوز پورٹل نے جموں کشمیر انتظامیہ میں موجود زرائع سے حاصل کی گئی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ نئے صوبے کے لئے مشاورت جاری ہے اور اس نئے صوبے میں جموں سے تین اضلاع اور کشمیر کے تین اضلاع کو کم کر کے چھ اضلاع کا الگ تیسرا صوبہ بنایا جائے گا۔اور اس منصوبے کا باضابطہ اعلا ن دسمبر کے آخری ہفتے یا پھر اگلے سال جنوری میں کرایا جانا متوقع ہے ۔
پورٹل کے مطابق ایک سینئر افسر نے کہا کہ _” اس پر پہلے ہی ایک فیصلہ لیا گیا ہے اور اب اسکے طریقہ کار کو وضح کیا جا رہا ہے ۔یہ اب تک نظر انداز کئے گئے جموں صوبے کی چناب وادی میں ترقیاتی کاموں میں ایک نئی تحریک پیدا کرے گا “۔
دوسری جانب سے بھاجپا اسے ایک ایسا اہم قدم دیکھتی ہے جس سے کشمیر کا جموں پر دبدبہ ختم کیا جا ئے گا ۔
جموں کشمیر بھاجپا کے ایک سینئر لیڈر نے پورٹل کو بتایا ہے کہ ” کشمیری سابقہ ریاست پر غالب اس لئے تھے کیوں کہ انکے پاس اسمبلی میں جموں سے زیادہ نشستیں تھیں ،لیکن یہ بھاجپا کا عہد تھا کہ دوسرے صوبوں کے ساتھ کئے جانے والے امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے“۔
ادھر یہ رپورٹس بھی آ رہی تھیں کہ اس کے متعلق ابتدائی سروے ایک مرکزی ایجنسی کی جانب سے کیا جا چکا ہے اور اب انتظامیہ سروے رپورٹ پر غور کر کے اسے آخری شکل دے کر تجویز پیش کرے گی ۔
اب اگر ان اضلاع کی بات کی جائے جنہیں اس صوبے میں شامل کیا جا سکتا ہے تو جموں سے ان میں وادی چناب کے ہی تین اضلاع ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن ہو سکتے ہیں۔
اسی طرح سے کشمیر سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ، اننت ناگ اور کلگام اضلاع شامل کئے جا سکتے ہیں ۔
اگر چہ نئے صوبے کو بنانے کا مقصد پہاڑی علاقوں جنہیں آج تک نظر انداز کیا گیا انہیں بھی ترقی کے راستے پر لانا ہے ، لیکن اس صوبے کےساتھ کشمیر کے تین اضلاع جوڑنے سے سیاسی مقاصد کی بو بھی کچھ عوامی حلقو ں کو آ رہی ہے ۔ جیسے کہ کشمیر جس کی آبادی زیادہ ہے ، اسکی آبادی کو کم کرنا ہے ، دوسرا یہ کہ اسمبلی میں اس سے خود ہی کشمیر کی سیٹیں کم ہو جائے گی ۔
وہیں کشمیر کے تین اضلاع کی کل آبادی اٹھارہ لاکھ کے قریب ہے وہیں جموں کے تین اضلاع کی آبادی ساڑھے نو لاکھ کے قریب ہے ۔ اس طرح سے یہ نیا صوبہ ۲۸ لاکھ آبادی والا ہو گا ۔
۵۷ لاکھ کے قریب والے کشمیر صوبے کی آبادی گھٹ کر ۵۸ لاکھ رہ جائے گی ، اسی طرح سے جموں کی موجودہ آبادی ۵۰ لاکھ کے قریب میں سے دس لاکھ کم ہو کر ۴۰ لاکھ رہ جائے گی۔
دوسری جانب سے جموں کشمیر حکومت کی طرف سے نئی حد بندی بھی کی جائے گی جس میں موجودہ ۸۳ اسمبلی سیٹو ں میں ۷ سیٹوںتک اضافہ کیا جائے گا ۔
لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان ۷ سیٹوں میں سے جموں میں کتنی سیٹیں اور کشمیر میں کتنی سیٹیں بڑھائی جائیں گی ۔
واضح رہے اسی سال فروری میں سابقہ ریاست کے آخری گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی والی انتظامیہ نے لداخ کی لمبے عرصے سے چلی آرہی مانگ کو پورا کر کے اسے صوبے کا درجہ دیا تھا ۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
