کھیل
ہندوستانی تیر اندازوں نے شنگھائی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار گولڈ میڈل جیتے
شنگھائی، ایشین گیمز کی چیمپئن جیوتی سریکھا وینم کی قیادت میں ہندوستانی تیر اندازوں نے ہفتہ کو یہاں تیر اندازی ورلڈ کپ 2024 کے کمپاؤنڈ مقابلوں میں پانچ میں سے چار طلائی تمغے جیت لئے۔
دوسری سیڈ جیوتی سریکھا وینم نے فائنل میں جگہ بنائی اور خواتین کے کمپاؤنڈ تیر اندازی میں 2023 ورلڈ چیمپئن شپ کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی اور میکسیکو کی ٹاپ سیڈ اینڈریا بیسیرا کو شوٹ آف میں شکست دے کر انفرادی طلائی تمغہ جیتا۔ پانچ سیٹوں کے اختتام پر اسکور 146 پر برابر رہا۔
اس طلائی تمغے کے ساتھ جیوتی سریکھا وینم نے اکتوبر میں میکسیکو کے تلاکسکالا میں منعقد ہونے والے تیر اندازی ورلڈ کپ فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا۔
اس دوران دفاعی عالمی چمپئن ادیتی گوپی چند سوامی کوارٹر فائنل میں اینڈریا بیسیرا کے ہاتھوں 144-142 سے ہار گئیں۔ اونیت کور کوارٹر کو فائنل میں جیوتی کے خلاف 143-142 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ پرنیت کور تیسرے راؤنڈ میں باہر ہوگئیں۔
مردوں کے انفرادی کمپاؤنڈ میں پریانش کو 2021 کے عالمی چیمپئن آسٹریا کے نیکو وینر سے ہارنے کے بعد چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا، جنہوں نے 150 کا پرفیکٹ اسکور بنایا، جبکہ پریانش 147 کا اسکور بنانے میں کامیاب رہے۔
پرتھمیش پھوگے کوارٹر فائنل میں ہار گئے جبکہ ہندوستانی تجربہ کار ابھیشیک ورما اور رجت چوہان دوسرے راؤنڈ میں شکست کھاکر باہر ہو گئے۔ اس سے پہلے دن میں ہندوستان نے تینوں کمپاؤنڈ ٹیم مقابلوں میں طلائی تمغے جیتے ۔ جیوتی سریکھا وینم، ادیتی گوپی چند سوامی اور پرنیت کور نے ٹاپ سیڈ رہنے کے بعد اٹلی پر 236-225 سے جیت کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔
فورتھ سیڈ ابھیشیک ورما، پریانش اور پرتھمیش پھوگے نے مردوں کے کمپاؤنڈ ٹیم ایونٹ میں ہالینڈ کو 238-231 سے شکست دے کر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ مکسڈ ٹیم فائنل میں ابھیشیک ورما اور جیوتی سریکھا وینم نے بھی ایسٹونیا کو 158-157 سے شکست دیکر طلائی تمغہ جیتا۔
وینم، سوامی اور کور کو خواتین کی ٹیم کے فائنل میں اٹلی کا سامنا کرنے کے لیے ٹاپ سیڈ دیا گیا تھا۔ تینوں تیر انداز پہلے تین سروں میں صرف دو بار پرفیکٹ 10 اسکور سے محروم رہیں اور 178-171 سے آگے ہوگئیں۔ ہندوستانی خواتین کی ٹیم پھر چوتھے اینڈ میں صرف دو پوائنٹس سے محروم ہوگئی، لیکن اس سے زیادہ فرق نہیں پڑا کیونکہ ٹاپ سیڈ تیر اندازوں نے 11 پوائنٹس کے فرق سے طلائی تمغہ جیت لیا۔
مردوں کی ٹیم نے چوتھی سیڈ کے طور پر کوالیفائی کیا تھا اور اس نے پہلے اینڈ میں 60 کے اسکور کے ساتھ شاندار آغاز کیا تھا۔ اگلے دو سروں پر دو پوائنٹس کھونے کے باوجود، ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے 60 پوائنٹس کے ایک اور پرفیکٹ اسکور کے ساتھ چوتھا اینڈ مکمل کیا اور سات پوائنٹس کے فرق سے گولڈ میڈل جیت لیا۔
وینم اور ورما نے اس کے بعد ایسٹونیا کے خلاف مکسڈ ٹیم فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہیں طلائی تمغے کے حصول میں صرف دو پوائنٹس سے محروم ہونا پڑا۔ ان دونوں نے چاروں اینڈز میں مسلسل برتری برقرار رکھی اور پہلے اور تیسرے اینڈ پر بہترین اسکور حاصل کیا۔
اتوار کو تین بار کی اولمپین دیپیکا کماری خواتین کے انفرادی ریکرو سیمی فائنل میں مقابلہ کریں گی۔ تروندیپ رائے، پروین جادھو اور دھیرج بومادیورا کی ہندوستانی مردوں کی ریکرو ٹیم سونے کے تمغے کے لیے ریپبلک آف کوریا سے مقابلہ کرے گی۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1658
کھیل
سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
آئیچی-ناگویا (جاپان)، ہندوستان کی سروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ کی جوڑی نے جمعہ کو ایشیائی کھیلوں کے نشانہ بازی مقابلے میں 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ یہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کا دوسرا تمغہ ہے۔
آج یہاں ہوئے مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے مجموعی طور پر 484.6 اسکور کے ساتھ سرفہرست مقام حاصل کیا۔ کمل جیت اور سروچی نے شروعات سے ہی اچھی برتری بنا لی تھی، لیکن جنوبی کوریا مسلسل ہندوستانی نشانہ بازوں پر دباؤ بنائے ہوئے تھا۔ تاہم ہندوستانی جوڑی نے دباؤ میں کوئی غلطی نہیں کی اور جنوبی کوریا کو 6.6 پوائنٹس کے فرق سے شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ جنوبی کوریا 478 اسکور کے ساتھ دوسرے جبکہ ایران 415.8 اسکور کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا۔
یو این آئی۔ ایم جے
کھیل
سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ کا خطاب جیت لیا
سری نگر، سلطان واریئرز بارہمولہ نے افتتاحی چنار پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا خطاب جیت لیا۔ اس نے بارہمولہ کے جنرل بپن راوت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے شاندار فائنل میں رمزی اسپورٹس سری نگر کو شکست دی۔
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سلطان واریئرز نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، جس کے جواب میں رمزی اسپورٹس سری نگر کی پوری ٹیم 142 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح سلطان واریئرز نے شاندار کامیابی کے ساتھ خطاب اپنے نام کر لیا۔
سلطان واریئرز کے عاقب کھانڈے کو میچ جیتنے والی کارکردگی پر ’مین آف دی میچ‘ قرار دیا گیا، جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی عاصم بشیر کو پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل عمدہ کارکردگی پر ’مین آف دی سیریز‘ کا اعزاز دیا گیا۔
فوج کی سری نگر چنار کور کی جانب سے منعقد کیے گئے اس ٹورنامنٹ میں ریکارڈ تعداد میں ٹیموں نے شرکت کی۔ مقابلے کے لیے 130 ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے کشمیر وادی کے مختلف علاقوں سے 79 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹری اتل ڈلو کے علاوہ بارہمولہ میں تعینات ڈیگر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اور مقامی برادری کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
منتظمین نے کہا کہ سی پی ایل 2026 نے پوری کشمیر وادی کے کرکٹ ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا اور خاص طور پر نوجوانوں کے درمیان ہندوستانی فوج اور مقامی برادری کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔
دفاعی ترجمان نے کہا کہ سی پی ایل 2026 کا کامیاب انعقاد خطے کے کھیلوں کے کیلنڈر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ اس کے ذریعے وادی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملا۔
یواین آئی۔ ظ ا
کھیل
بابر اعظم کی سات سال بعد ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی
اسلام آباد، پاکستان کے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم موجودہ پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کی نمائندگی کریں گے۔ انہیں ٹیم نے بطور گیسٹ کھلاڑی شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی تھی کہ انہیں کسی ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ طویل فارمیٹ میں اپنی فارم بہتر کرسکیں۔ اس کے بعد بورڈ نے انہیں او جی ڈی سی ایل کے ساتھ جوڑ دیا۔ بابر نے دسمبر 2022 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی سنچری نہیں بنائی۔ اس کے بعد سے 39 اننگز میں وہ صرف آٹھ نصف سنچریاں بناسکے ہیں، جبکہ 2023 کے آغاز سے ٹیسٹ میں ان کی اوسط 30.43 رہی ہے۔
ان کی خراب فارم پاکستان کرکٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ حالیہ انگلینڈ دورے میں پاکستان کو تین ٹیسٹ کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی، جبکہ لارڈز اور ایجبسٹن ٹیسٹ میں انگلینڈ کے تیز گیندبازوں نے شارٹ گیند کے خلاف بابر کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا۔ تاہم گزشتہ پانچ ٹیسٹ میں وہ چار نصف سنچریاں بناچکے ہیں اور گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ان کا اسکور 88 رنز رہا، جس سے پاکستان نے جولائی 2023 کے بعد پہلی بار بیرون ملک ٹیسٹ جیتا۔
بابر نے آخری بار 2019 میں ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کھیلا تھا، جب انہوں نے سینٹرل پنجاب کی کپتانی کرتے ہوئے فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیتی تھی۔ حالیہ برسوں میں ٹیسٹ اور آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستان کی خراب کارکردگی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں زیادہ حصہ لینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔ اس سیزن میں شاہین شاہ آفریدی اور سلمان آغا سمیت کئی دیگر بین الاقوامی کھلاڑی بھی پریذیڈنٹس ٹرافی میں حصہ لے رہے ہیں۔
پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری کے ٹیسٹ ماہر کھلاڑیوں کے لیے سالانہ کم از کم چھ، اے بی کیٹیگری کے ٹیسٹ اور ون ڈے ماہر کھلاڑیوں کے لیے چار، جبکہ بی سی کیٹیگری کے وائٹ بال ماہر کھلاڑیوں کے لیے کم از کم دو فرسٹ کلاس میچ کھیلنا ضروری ہے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی نو ٹیموں کی جدول میں آخری مقام پر ہے۔ وہ گزشتہ چار آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ناک آؤٹ مرحلے تک بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔
یو این آئی۔ م س
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان7 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
