جموں و کشمیر
ہندوستان اور پاکستان کوامن کی راہ اپنانے پر قائل کرکے اچھاکام کیا:امریکی صدر ٹرمپ
2مضبوط ایٹمی ممالک کاٹکراﺅہوتابہت بھیانک
ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں:امریکی محکمہ خارجہ
سری نگر :جے کے این ایس: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے اس دعوے کو دہرایا ہے کہ واشنگٹن ہندوستان اور پاکستان کےساتھ ملوث ہوا۔انہوںنے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، اسے وہ پسند نہیں کرتے اور بقول ٹرمپ انہوں نے اچھا کام کیا کیونکہ اس نے دونوں ممالک کو قائل کیا کہ آو ¿ امن قائم کریں اور چلیں اور تجارتی معاہدے کریں۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ منگل کو سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایئر فورس وین میں فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انہوںنے بھارت اور پاکستان کو جنگ بندی پرقائل کیا۔ ہفتہ کے بعد یہ پانچواں موقع ہے جب ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان ’جنگ بندی‘ کی ثالثی کی۔
تاہم نئی دہلی میں ہندوستانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز نے زمینی، فضائی اور سمندری فائرنگ اور فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کے لیے مفاہمت کی ہے۔ خارجہ سیکرٹری ورم مصری نے منگل کو کہاکہ کوئی تیسرا فریق ملوث نہیں ہے۔ٹرمپ نے فوکس نیوز کے شان ہینٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ٹھیک ہے، میں مصروف رہا، لیکن میں نے اس سے لطف اٹھایا، کیونکہ ہم چیزیں پوری کر رہے ہیں۔ آپ کے پاس ایسا وقت ہو سکتا ہے جب آپ بہت محنت کر رہے ہوں اور کام نہیں کر رہے ہوں۔ ایسا بھی ہوتا ہے، لیکن ہم بہت کچھ کر رہے ہیں۔ٹرمپ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے کہ یہ اب تک کا ایک حیرت انگیز ہفتہ رہا ہے، صدر نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ کیا، ہندوستان اور پاکستان میں بڑا کردار ادا کیا اور نسخے کی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ممکنہ جوہری جنگ کے ساتھ اس طرح کا تھوڑا سا دور کبھی گزرا ہے۔ اور دو ممالک (ہندوستان اور پاکستان) کے پاس بہت اچھے رہنما ہیں، جن لوگوں کو میں اچھی طرح جانتا ہوں۔جب پردے کے پیچھے کیا ہوا اس کے بارے میں بصیرت فراہم کرنے کے لئے کہا گیا توامریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہاکہ ٹھیک ہے، مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ کیا ہو رہا ہے۔
اور آپ کو معلوم ہے، وہ دو بہت مضبوط ایٹمی ملک ہیں، جن میں جوہری کی بہت سنگین چیزیں، بہت طاقتور مقدار بھی ہے، ۔انہوںنے کہاکہ اگر یہ کبھی شروع ہوتا ہے، یہ کسی ایسی چیز کی شروعات ہے جو واقعی بری ہو سکتی ہے۔ یہاں تک کہ ایک کم سے کم، آپ لاکھوں لوگوں کو ہلاک کر سکتے ہیں اور ایک گولی سے، دو گولیوں سے۔ اور میں نے سوچا کہ یہ ایسی چیز ہے جس میں ہم ملوث ہو سکتے ہیں ۔ٹرمپ کے بقول اور میں نے ایک اچھا کام کیا۔ (سیکرٹری آف اسٹیٹ) مارکو (روبیو) نے اچھا کام کیا، اور (نائب صدر) جے ڈی (وانس) نے اچھا کام کیا۔ ہم ایک طرح سے ایک ٹیم تھے۔ اور ہم، میرے خیال میں، ہم نے انہیں اس بات پر قائل کیا کہ آو ¿ امن قائم کریں اور چلیں اور تجارتی معاہدے کریں۔
اس سے چند گھنٹے قبل ریاض میں سعودی،امریکی سرمایہ کاری فورم میں ایک اعلیٰ سطحی سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ پسند نہیں کرتے اور وہ ایک امن ساز اور متحد ہونا چاہتے ہیں۔بھارت اور پاکستان ہفتہ 10مئی کو ایک مفاہمت پر پہنچے،اورجنگ بندی پراتفاق کیا ،جس کا دونوں ملکوں کے ڈی جی ایم اوﺅزنے 12مئی کو اعادہ کیا۔اس دوران امریکی محکمہ خارجہ نے کہاکہ ہم بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ نے کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کو امن کا راستہ منتخب کرنے پر سراہتا ہے۔محکمہ خارجہ کے پرنسپل نائب ترجمان تھامس پیگوٹ نے منگل کو ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ ہم ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں اور امن کا راستہ منتخب کرنے پر وزیر اعظم مودی اور شریف کو سراہتے ہیں۔ جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا، ان کا فیصلہ طاقت، دانشمندی اور استقامت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ علاقائی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے براہ راست رابطہ برقرار رکھیں۔اس سوال کے جواب میں کہ کیا، پاکستانی رہنماو ¿ں کے ساتھ ان کی بات چیت میں سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو کوئی عہد ملا ہے کہ وہ (پاکستان) دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کر دیں گے، تھامس پیگوٹ نے کہا کہ وہ نجی سفارتی بات چیت کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔انہوںنے مزیدکہاکہ میں جو کچھ کہہ سکتا ہوں ،وہ اس بات کا اعادہ کر رہا ہوں جو ہم کچھ دنوں سے کہہ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم اس ہفتے کے آخر میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ منتخب کرنے پر سراہتے ہیں۔صدر نے اس بارے میں سچ کہاکہ وہ اس معاملے میں بہت واضح تھے۔ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ وہ چیز ہے جس کے بارے میں ہم بھی واضح رہے ہیں ۔بھارت کی جانب سے ثالثی کی کسی بھی امریکی کوشش سے انکار اور واشنگٹن دونوں ممالک کو بات چیت کے لیے ایک ہی کمرے میں لانے کے لیے کتنا پر امید ہے، پگوٹ نے کہاکہ ٹھیک ہے، میں اس پر قیاس آرائی نہیں کروں گا۔ میں جو کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ ہم براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم اس پر واضح رہے ہیں۔ ہم اس براہ راست بات چیت کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جنگ بندی کو دیکھ کر خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ یہیں پر ہماری توجہ برقرار ہے۔ اور ہم جنگ بندی کو برقرار دیکھنا چاہتے ہیں، اور ہم براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ہماری توجہ یہاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری توجہ جنگ بندی ہے۔ ہماری توجہ براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر ہے۔ ہماری توجہ اسی جگہ پر رہے گی۔ صدر نے اس پر بات کی ہے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں پیگوٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ واشنگٹن جنگ بندی کو دیکھ کر خوش ہے۔ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطہ دیکھنا چاہتے ہیں۔ اور جب دنیا بھر کے خطوں میں موجود تنازعات کو دوبارہ حل کرنے کی بات آتی ہے تو صدر ان تنازعات کو حل کرنا چاہتے ہیں جب وہ کر سکتے ہیں۔(ایجنسیاں)
جموں و کشمیر
ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
سری نگر، لداخ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر میں یہاں 55,582 سیاح پہنچے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد 34,610 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 60.60 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق، یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 کے دوران لداخ آنے والے سیاحوں کی تعداد 4,60,667 رہی، جبکہ پورے سال 2025 میں یہاں 3,35,872 سیاح آئے تھے۔ اس طرح 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں ہی سیاحوں کی آمد گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 37.16 فیصد زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ثقافتی تجربات، مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قدرتی ورثے کے باعث لداخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی آمد میں اس نمایاں اضافے کا سہرا بہتر رابطہ سہولتوں اور مختلف تقریبات کے فروغ کو دیا۔ ان تقریبات میں لداخ بائیک ویک، لداخ میراتھن اور لداخ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع للیئم پھولوں کے کھیتوں اور ہندوستان کی پہلی بلند پہاڑی جنگلی حیات کی سفاری جیسی نئی اور منفرد اقدامات نے بھی لداخ کی کشش میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ سال اور رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار کا تقابل بھی سیاحت میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران لداخ میں 2,78,599 سیاح آئے تھے، جبکہ اسی مدت میں 2026 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4,60,667 ہوگئی۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں 65.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی اور غیر ملکی، دونوں زمروں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں لداخ آنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 4,20,927 رہی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 39,740 تھی۔ اس کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت کے دوران 3,03,838 ملکی اور 32,034 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے تھے۔ اس طرح ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 38.54 فیصد اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 24.06 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال
جموں، جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا پیر کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
ہربنس سنگھ نے 1996 سے 2002 تک اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہربنس سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے آنجہانی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
ہربنس سنگھ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی خاتون فالوور سمیت تین افراد منشیات اور پستول کے ساتھ گرفتار
جموں، جموں ضلع میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پولیس نے ایک خاتون فالوور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن اور پستول برآمد کیے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں اندرا نگر کے قریب بالول ناکہ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک اسکوٹی کو روکا، جسے شمیم بیگم چلا رہی تھیں۔ وہ ڈک بنگلو، مرالیان کی رہائشی ہیں۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد ہوا۔ شمیم بیگم جموں و کشمیر پولیس میں فالوور کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں پولیس کسی بھی شخص کے عہدے یا وابستگی سے قطع نظر قانون پر غیر جانب دارانہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔
دریں اثنا، گاندھی نگر علاقے کے دگیانہ صنعتی علاقے میں گشت کے دوران دو دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی ایک ٹیم ہائی وے روڈ کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس نے دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں پکڑ لیا گیا۔
تلاشی کے دوران سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی گاؤں کے رہائشی ونسھ شرما کے قبضے سے ایک پستول، جیب میں رکھنے والی ڈیجیٹل ترازو مشین اور تقریباً 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اسی طرح سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی ٹانڈہ کے رہائشی یوگیشور سنگھ کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول (دیسی کٹا) اور تقریباً 13 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے، جبکہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت بھی کی جاسکے۔
جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا7 days agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان7 days agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
-
دنیا1 week agoروس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
