تازہ ترین
ہندوستان مصر اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرے گا
ہندوستان اور مصر نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کرنے اور ثقافتی اور تہذیبی تبادلوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوجوانوں کے امور اور نشریات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کا آج عہد کیا ہے یہ عہد وزیر اعظم نریندر مودی اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے درمیان حیدرآباد ہاؤس میں ہونے والی دو طرفہ میٹنگ میں کیا گیا اس دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں خصوصی طور پر شائع ہونے والے ڈاک ٹکٹوں کا بھی تبادلہ کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان 5 یادداشت مفاہمت دستخط اور تبادلہ کیا گیا، جس میں سائبر سیکیورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ثقافتی تبادلے، نوجوانوں کے امور میں تبادلے، نشریات کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔
مصری صدر مسٹر السیسی اور ان کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے ملاقات کے بعد اپنے پریس بیان میں کہا، “کل، مصر کے صدر ہمارے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ پورے ہندوستان کے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ مصری فوج کا ایک دستہ پریڈ میں حصہ لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور مصر دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ہیں۔ ہمارے درمیان ہزاروں سالوں سے ایک مسلسل رشتہ ہے۔ چار ہزار سال سے زیادہ پہلے مصر کے ساتھ تجارت گجرات کی بندرگاہ لوتھل کے ذریعے ہوتی تھی اور دنیا میں مختلف تبدیلیوں کے باوجود ہمارے تعلقات مستحکم رہے۔ اس سال ہندوستان نے اپنی جی-20 صدارت کے دوران مصر کو مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا ہے، جو ہماری خصوصی دوستی کو ظاہر کرتا ہے۔
آج کی میٹنگ میں مسٹر مودی نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صنعتوں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور انسداد دہشت گردی آپریشنز میں معلومات اور لیڈز کے تبادلے کو بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان اور مصر کو دہشت گردی پر تشویش ہے۔ دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سخت کارروائی کی جانی چاہیے اور اس کے لیے ہم عالمی برادری کو خبردار کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کووڈ کی وبا کے دوران ہم نے دونوں ممالک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ہمارے درمیان مشترکہ مشقوں، تربیت اور صلاحیت سازی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم سائبر اسپیس میں انتہا پسندی اور بنیاد پرستی کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔ ہم نے فارما چین اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے جو کووڈ کے دوران اور اس کے بعد یوکرین کے بحران کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک کوآرڈینیشن پورے خطے میں امن اور خوشحالی میں مدد کرے گا۔ لہذا، آج کی ملاقات میں، صدر سیسی اور میں نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستان-مصر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت، ہم سیاسی، سیکورٹی، اقتصادی اور سائنسی شعبوں میں مزید جامع تعاون کے لیے ایک طویل مدتی فریم ورک تیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر فیصلہ کیا کہ اگلے 5 سالوں میں اپنے ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 12 بلین ڈالر تک لے جائیں گے۔
اس موقع پر مصر کے صدر مسٹر السیسی نے کہا کہ ہم نے مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون کو بڑھانے اور نئے شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ ہم نے اپنے شعبوں میں خاص طور پر سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم، کیمیکل، فارماسیوٹیکل انڈسٹری وغیرہ میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ دہلی اور قاہرہ کے درمیان فضائی خدمات کو وسعت دی جائے تاکہ سیاحت کو فروغ دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا، “ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بات کی اور موسمیاتی تبدیلی پر فریقین کے 27ویں اجلاس (COP-27) پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے مصر اور ہندوستان کے درمیان سیکورٹی تعاون پر بھی بات کی۔ میں نے مسٹر مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مصر کو آنے والے جی-20 سربراہی اجلاس کے مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا۔
مسٹر مودی کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، “میں نے 2015 میں نیویارک میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی اور ان پر پورا بھروسہ تھا۔ میں جانتا تھا کہ وہ اپنے ملک کو آگے لے جائیں گے ۔ میں نے پی ایم مودی کو اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے قاہرہ آنے کی دعوت دی ہے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ جنرل موہت سیٹھ جموں میں وائٹ نائٹ کور کے نئے جی او سی ہوں گے
