تازہ ترین
ہندوستان کا روشن مستقبل ہی دنیا کے روشن مستقبل کی گارنٹی /وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانیوں کی متنوع سوچ کو ہندوستا ن پر بھروسے اور یہاں سرمایہ کاری کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے خوشحالی میں ہی دنیا کی خوشحالی مضمر ہے (نہیت ہے) ہندوستان کے روشن مستقبل میں دنیا کے روشن مستقبل کی گارنٹی پڑی ہے۔ محذوف ہے۔خوشحالی کے اس سفر میں آپ سب کی شراکت داری کافی اہم ہے اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں منعقد سہ روزہ گلوبل انوسٹر سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ۔ آج ہندوستان صحیح معنون اسپیڈ اور اسکیل کے راستے پر چل چکا ہے۔ ایک بہت بڑے طبقے کی بنیادی ضرورتوں کو ہم نے پورا کرلیا ہے اس لئے وہ ایک لیول آگے کی سونچنے لگا ہے۔ یہی ہندوستان پر بھروسے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔مودی نے موجود سرمایہ کاروں کے سامنے اترپردیش کے خصائص شمار کراتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی سرزمین بامعنی شان،،شاندار تاریخ خوشحال وراثت کے لئے جانی جاتی ہے۔ اتنا خوشحال ہونے کے باوجود یوپی کے ساتھ کچھ باتیں جڑ گئی تھیں لیکن یوپی نے اپنی ایک نئی پہچان قائم کرلی ے اور ڈنکے کی چھوٹ پر کی ہے۔ اب یوپی کو گڈ گورننس سے پہچانا جارہاہے۔ اب یہاں ویلتھ کریئٹر کے لئے نئے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔سرمایہ کاری کے لئے یوپی کو نئی منزل قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہانفرا اسٹرکچر کے ساتھ ساتھ سرکاری سوچ اور آپروچ میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لئے مثبت تبدیلی آئی ہے۔آج یوپی ایک آشا، اک امید بن چکاہے۔ہندوستان اگر دنیا کے لئے برائٹ اسپاٹ ہے تو یوپی ہندوستان کو گروتھ کو ڈرائیور کرنے والی ایک اہم قیادت دے درہا ہے۔سرمایہ کاروں کی توجہ دنیا کے موجودہ حالات کی جانب مبذول کراتے ہوئے ہندوستانی معیشت کی طاقت کی جانب اشارہ کیا اور کہا’ دنیان کی موجودہ حالت بھی آپ سے محذوف نہیں ہے۔ہندوستانی معیشت کی آج کی طاقت اور یہاں کے میٹر اور مائیکرو اکنامی کے فنڈ منٹلس کو بھی بہت باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔آخر وبا اور وار کے شاک کے باہر نکل کر ہندوستان سب سے تیزی سے بڑھتی معیشت کیسا بنا ہے۔آج دنیا کی ہر معتبر آواز یہ مانتی ہے کہ ہندوستان کی معیشت ایسے ہی تیزی سے آگے بڑھتی رہے گی۔انہوں نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اآخری ایسا کیا ہوا کہ عالمی بحران کے اس دوران میں ہندوستان اتنی تیزی سے آگے بڑھا۔ساتھیو! اسکے پیچھے سب سے بڑی وجہ ہیہندوستانیوں کا خود پر بڑھتا یقین، خود کا آتم وشواس، آج ہندوستان کے نواجون کے سوچ میں،ہندوستانی سماج کے سوچ میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ آج ہندوستان کا ہر شہری زیادتہ سے زیادہ ترقی کو دیکھنا چاہتا ہے۔ اب وہ ہندوستان کو جلد سے جلد ترقی یافتہ ہوتا دیکھنا چاہتا ہے۔مودی نے مزیدکہاکہ بھارت کے سماج کی اسپیریشن آج سرکاروں کو بھی پش کررہی ہے۔ اور یہی اسپیریشن ترقی کے کاموں میں بھی رفتار لارہی ہے۔اترپردیش کی کثیر الاآبادی کو اس کا اہم خاصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا آج آپ جس صوبہ میں بیٹھے ہیں اس کی آبادی تقریبا 25کروڑ ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ممالک سے زیادہ طاقت اکیلے اترپردیش میں ہے۔ پورے ہندوستان کی طرح آج یوپی میں بھی بہت بڑی اسپیشنرل سوسائٹی آپ کا انتظار کررہی ہے۔آج ہندوستان میں سوشل فیزیکل اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پر جو کام ہوا ہے اس کا بہت بڑا فائدہ یوپی کو بھی ملا ہے اس وجہ آج یہاں سماج سماجی اور معاشی طور پر بہت زیادہ انکلوزیو ہوچکا ہے۔ ایک مارکیٹ کی شکل میں ہندوستان اب سیریس ہورہا ہے۔ سرکاری عمل بھی آسان ہورہے ہیں۔ میں اکثر کہتا ہوں آج کا ہندوستان آؤٹ آف کمپلشن نہیں بلکہ آوٹ آف کنوکشن ریفارف کرتا ہے۔مودی نے اترپردیش میں سرمایہ کاروں کی توجہ سرمایہ کاری کی طرف کھینچتے ہوئے کہا ایک طرف ڈبل انجن کی حکومت کا ارادہ ہیاور دوسری طرف امکانات سے بھرا اترپردیش اس سے بہتر پارٹنر شپ ہوہی نہیں سکتی۔ یہ جو وقت ہے۔ اس کو ہمیں گنوانا نہیں چاہئے۔ ہندوستان کے استحکام میں ہی دنیا کی خوشحالی محذوف ہے۔ ہندوستان کے روشن مستقبل میں دنیا کے روشن مستقبل کی گارنٹی پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشحالی کے اس سفر میں آپ سب کی شراکت داری کافی اہم ہے۔ یہ سرمایہ کاری سب کے لئے خوشی و بہتری کا سامان ثابت ہو اسی آروز کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے آگے آئے ہوئے ملک و دنیان کے سبھی سرمایہ کاروں کو میں مبارک بادیا دیتا ہوں اور یوپی کے ایم پی کی وجہ سے میں آپ کو بھروستہ دیتا ہوں کہ یوپی کی آج کی حکومت یوپی کی آج کی بیوروکریسی ترقی کے راہ پر پختہ عزم کے ساتھ چل پڑی ہے۔وہ آپ کے سپنوں کوشرمندہ تعبیر کرنے کے لئے، آپ کے عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے پوری قوت کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔یو این آئی
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
اچن میں 361 کروڑ روپے کا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ ٹینڈر کے مرحلے میں
سری نگر، جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو قانون ساز اسمبلی کو بتایا کہ سری نگر کے اچن میں مجوزہ 800 ٹن یومیہ (ٹی پی ڈی) مربوط سالڈ ویسٹ مینجمنٹ (آئی ایس ڈبلیو ایم) پروجیکٹ، جس کی تخمینی لاگت 361 کروڑ روپے ہے، فی الحال ٹینڈر کے مرحلے میں ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ کا قلمدان بھی سنبھالتے ہیں، نے جاری خزاں اجلاس کے دوران وقفۂ سوالات میں رکن اسمبلی مبارک گل کے سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔
وزیر اعلیٰ نے ایوان کو بتایا کہ ابھی تک کسی ایجنسی یا ٹھیکیدار کو یہ پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ فی الحال ٹینڈر کے عمل سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پروجیکٹ میں روزانہ 800 ٹن کچرے کو پروسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی اور اس کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے، جس میں تعمیراتی کام کے لیے 24 ماہ شامل ہیں۔
مجوزہ مربوط پروجیکٹ میں کمپوسٹنگ سہولیات، بایو-سی بی جی پلانٹ، میٹریل ریکوری فیسیلٹیز (ایم آر ایف)، ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف) سہولت، سائنسی سینیٹری لینڈ فل، ٹرانسفر اسٹیشنز، لیچیٹ مینجمنٹ انفراسٹرکچر اور دیگر ماحولیاتی بنیادی سہولیات شامل ہوں گی۔
دریں اثنا، ایوان کو بتایا گیا کہ نئے مربوط پروجیکٹ کے شروع ہونے تک سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کی جانب سے اچن میں میونسپل کچرے کے سائنسی انتظام، ماحولیات کے تحفظ اور پرانے جمع شدہ کچرے کی صفائی کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ طا۔
جموں و کشمیر
کپواڑہ میں اسکارپیو کھائی میں جا گری، پانچ افراد ہلاک، سات زخمی
سری نگر، شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ٹنگڈھر علاقے میں پیر کو ایک اسکارپیو گاڑی سڑک سے پھسل کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں نو ماہ کے شیر خوار بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ حادثہ لائن آف کنٹرول کے قریب اس وقت پیش آیا جب اسکارپیو گاڑی ٹیٹوال سے سمیری کی جانب جارہی تھی۔ راستے میں گاڑی سڑک سے پھسل گئی اور نیچے جا کر کشن گنگا دریا میں جا گری۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد ادریس (30)، حمزہ (نو ماہ)، سعیدہ بیگم (28)، شبیر احمد (50)، سمیری کے تمام رہائشی، اور ٹیٹوال کے رہائشی راجہ ارشد (30) کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے میں ڈرائیور سمیت چھ دیگر مسافر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال (ایس ڈی ایچ) ٹنگڈھر منتقل کیا گیا، جہاں سے پانچ زخمیوں کو مزید بہتر علاج کے لیے اعلیٰ طبی مرکز منتقل کرنے کی سفارش کی گئی۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 281 اور 125(a) کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ حادثے میں لوگوں کی جان جانے سے ’’شدید رنجیدہ‘‘ ہیں اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ضلعی انتظامیہ کو انہیں بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرناہ-ٹنگڈھر علاقے میں پیش آنے والا ایک المناک واقعہ قرار دیا۔
وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کی روح کے سکون اور غم زدہ خاندانوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی قوت عطا ہونے کے لیے دعا کی۔
عمر عبداللہ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو بہترین ممکنہ علاج اور تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے حکام سے متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو بھی کہا۔
جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا6 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان7 days agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا6 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان6 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
جموں و کشمیر6 days agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان5 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان5 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
