جموں و کشمیر
یاتریوں کی سلامتی اولین ترجیح، تمام ادارے چوکس رہیں: امت شاہ
جموں،مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت امرناتھ یاتریوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ چوکسی اختیار کرتے ہوئے سالانہ یاترا کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کرانے کو یقینی بنائیں یہ بات انہوں نے جمعرات کی شب جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر اعلیٰ سیکیورٹی و سول حکام نے شرکت کی۔
امت شاہ نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا ’’امرناتھ یاترا کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تمام متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ چوکسی اختیار کریں اور یاترا کو محفوظ و سہل بنانے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔‘‘
امت شاہ نے اس موقع پر کہا کہ یاترا میں شامل تمام عقیدت مندوں کی سلامتی اور سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی اور مرکزی و ریاستی حکومتیں اس سلسلے میں پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔
دریں اثنا باوثوق ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں 3 جولائی سے 9 اگست تک جاری رہنے والی امر ناتھ یاترا کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ امت شاہ نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ یاتریوں کے لیے سفر کو محفوظ، سہل اور باوقار بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔
اجلاس کے دوران 22 اپریل کے دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، امت شاہ نے سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ پہلگام حملے میں ملوث دہشت گردوں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور اونچے پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشنز کو تیز کیا جائے، جہاں حالیہ مہینوں میں متعدد دہشت گردوں کی موجودگی رپورٹ ہوئی ہے، خاص طور پر کٹھوعہ، ادھم پور، ڈوڈہ، کشتواڑ، راجوری اور پونچھ کے پہاڑی علاقوں میں۔
اجلاس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی ہوم سیکریٹری گووند موہن، آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی، چیف سیکریٹری اتل ڈولو، پولیس سربراہ نالین پربھات، وزارت داخلہ، فوج، نیم فوجی دستوں، انٹیلی جنس اداروں اور سول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
وزیر داخلہ کا یہ دورہ آپریشن سندور کے بعد پہلا دورہ ہے، جو 22 اپریل کو پہلگام میں دہشت گرد حملے کے بعد 7 مئی کو شروع کیا گیا تھا۔ اس دورے میں وہ پونچھ بھی جائیں گے، جہاں وہ پاکستانی شیلنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے اور بی ایس ایف کے اہلکاروں سے خطاب بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ امر ناتھ یاترا کے لیے مرکز نے 581 کمپنیوں کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں تقریباً 42 ہزار اہلکار شامل ہوں گے۔ ان میں سے 424 کمپنیاں یو ٹی جموں و کشمیر بھیجی جا رہی ہیں، جبکہ باقی کمپنیوں کو، جن میں آپریشن سندور کے دوران تعینات اہلکار بھی شامل ہیں کو سری نگر اور دیگر حساس علاقوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ۔
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا4 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر3 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان4 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا4 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا3 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
جموں و کشمیر2 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا3 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا3 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
