تازہ ترین
4مہینوں کے دوران 61فورسز اہلکار اور 11عام شہری از جان: محکمہ وزارت داخلہ
خبراردو: محکمہ وزارت داخلہ نے جموں کشمیر میں گزشتہ 4 مہینوں کے دوران ہوئی ہلاکتوں سے متعلق اعداد و شمار واضح کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے ابتدائی 4مہینوں کے دوران جموں وکشمیر میں 61فورسز اہلکاروں کےساتھ ساتھ 11عام شہری مختلف حادثات میں مارے گئے۔
محکمہ وزارت داخلہ نے جموںوکشمیر میں گزشتہ 4مہینوں کے دوران ہوئی ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال رواں کے جنوری، فروری ، مارچ اور اپریل مہینوں کے دوران 61سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ محکمہ کے مطابق اس عرصے کے دوران 11عام شہری بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ملی ٹینسی سے منسلک واقعات میں ہوئی ہلاکتوں پر جاری بیان میں محکمہ وزارت داخلہ کی خاتون ڈائریکٹر سلیکھانے ایک آر ٹی آئی کے جواب میں بتایا کہ گزشتہ 4مہینوں کے دوران جموں وکشمیر میں 61فورسز اہلکار مارے گئے جبکہ 11عام شہری بھی اس دوران جاں بحق ہوگئے ہیں۔محکمہ کی ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران ملی ٹینسی سے منسلک واقعات میں 73فورسز اہلکار وں کے ساتھ ساتھ 69عام شہری بھی مجروح ہوگئے۔
خیال رہے اس سے قبل جی او سی شمالی کمانڈ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے واضح کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں امسال اب تک مختلف فورسز کارروائیوں میں 86جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا۔ انہوں نے اس موقعے پر صاف کردیا تھا کہ جموں وکشمیر میں جنگجوﺅں کو ختم کرنے کےلئے فوجی آپریشنز جاری رہیں گے۔جی او سی نے واضح کیا تھا کہ مختلف نوعیت کے جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران فوج و فورسز نے امسال 86جنگجوﺅں کو مارگرایا ۔
جی او سی نے دعویٰ کیا تھا کہ اس عرصے کے دوران فورسز نے مختلف آپریشنوں کے دوران 20جنگجوﺅں کو زندہ پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ”ہمارے آپریشن جنگجوﺅں کےخلاف جاری رہیں گے۔ بہت سارے شدت پسندوں کو والدین، اساتذہ اور معزز شہریوں کی مدد سے مین اسٹریم میں واپس لایا گیا۔اُدھم پورہ میں منعقدہ تقریب کے دوران جی او سی رنبیر سنگھ نے واضح کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں فی الوقت 450جنگجو سرگرم ہے جس کےلئے سرحد پار موجود دہشت گردوں کا نیٹ ورک اُن کی بھر پور معاونت کررہا ہے۔
انہوں نے اس موقعے پر دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان اور پاکستان زیر انتظام کشمیر میں فی الوقت جنگجوﺅں سے متعلق 16تربیتی مراکز سرگرم ہے جہاں جنگجوﺅں کو تربیت فراہم کرکے انہیں سرحد کے اس پار دھکیلا جارہا ہے۔
دنیا
۔کیریبین سمندر میں امریکی فوج کا کشتی پر حملہ، منشیات اسمگلنگ کے 4 مبینہ ملزم ہلاک: کمانڈ
ماسکو، امریکی فوج نے کیریبین سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث ایک کشتی کو نشانہ بنا کر مہلک حملہ کیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی کمانڈ نے یہ اطلاع دی۔
کمانڈ نے کہا کہ 4 اکتوبر کو جنوبی کمانڈ کی ہدایت پر مغربی نصف کرہ کی مشترکہ ٹاسک فورس نے کیریبین میں منشیات کی اسمگلنگ کے مقررہ راستوں پر چلنے والی ایک تیز رفتار کشتی کو نشانہ بنا کر مہلک فوجی کارروائی کی۔
کمانڈ نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں 4 ’’منشیات کے دہشت گرد‘‘ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی خفیہ معلومات سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تھی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
حوثیوں کا دعویٰ، سعودی عرب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں یمن پر 106 حملے کیے
بیروت، شمالی یمن میں حکمراں انصار اللہ تحریک، جسے حوثی بھی کہا جاتا ہے، نے سعودی عرب پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے زیر قبضہ علاقوں میں 106 فضائی حملے کرنے کا الزام لگایا ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اتوار کو ٹیلی گرام پر لکھا، ’’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے دارالحکومت صنعا اور الجوف، تعز، عمران، حجہ اور صعدہ صوبوں میں شہری اہداف پر 106 فضائی اور میزائل حملے کیے۔‘‘
سریع نے مزید کہا کہ ایف-15 اور ٹائفون جنگی طیاروں نے یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل اتوار کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ یمن کی حکومت کی مسلح افواج نے ان علاقوں کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کے لیے فوجی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جو اب بھی حکومت کے کنٹرول سے باہر ہیں۔
یو این آئی ایم جے
دنیا
روس، امریکہ مذاکرات میں لوکوئل کے اربوں ڈالر کے تیل معاہدے پر بھی بات چیت
واشنگٹن، روس اور امریکہ کے درمیان یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں روسی توانائی کمپنی لوکوئل سے متعلق اربوں ڈالر کے ممکنہ تیل معاہدے پر بھی بات چیت ہوئی ہے، جس سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دو سینئر مذاکرات کاروں سے وابستہ کاروباری شخصیات کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ تجویز 5 ستمبر کو روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان ملاقات میں پیش کی گئی۔ مجوزہ معاہدے کے تحت لوکوئل روس سے باہر تیل کے شعبے کے اثاثے، جن میں تیل کے کنویں، ریفائنریاں اور پٹرول پمپس شامل ہیں، خرید سکتی ہے۔ ان میں نیو جرسی کے پٹرول پمپس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مجوزہ سودے میں مشرق وسطیٰ کے دو کاروباری گروپ اور امریکی سرمایہ کار و ٹرمپ کے عطیہ دہندہ ٹوڈ بوہلی بھی شامل ہیں۔ ان گروپوں کے ماضی میں وٹکوف اور کشنر کے ساتھ کاروباری روابط رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ ثابت نہیں کیا گیا کہ وٹکوف یا کشنر کو ذاتی طور پر اس سودے سے مالی فائدہ ہوگا، تاہم مذاکرات میں شامل فریقوں سے ان کے کاروباری روابط نے مفادات کے ممکنہ ٹکراؤ سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔
وٹکوف امریکی خصوصی ایلچی ہیں، جبکہ کشنر ٹرمپ کے داماد اور سابق سینئر وائٹ ہاؤس مشیر ہیں۔ دونوں نے روس اور یوکرین کے ساتھ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مجوزہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد امریکہ اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات بحال ہونے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں۔ تاہم روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے جا رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے اس بڑے سودے کو شامل کرنا مستقبل میں واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے وسیع اقتصادی اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا7 days agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
ہندوستان1 week agoڈاکٹر منموہن سنگھ کے یوم پیدائش پر کھرگے اور پرینکا کا خراج عقیدت
-
دنیا6 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoمحبوبہ مفتی کی 29 ستمبر کو دہلی میں احتجاج میں شرکت کی اپیل
-
ہندوستان1 week agoسونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
-
ہندوستان1 week agoمودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
-
دنیا1 week agoعراقچی نے ایرانیوں کے خلاف مجرمانہ کارروائیوں کو چھپانے پر امریکہ اور اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بنایا
-
دنیا7 days agoٹرمپ نے ایران تنازع ختم ہونے کے اشارے دیے، تاہم نئے حملوں کا امکان مسترد نہیں کیا
-
دنیا6 days agoعالمی قوانین کے زوال سے دنیا ’ہابسیائی‘ نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے: جے شنکر
-
دنیا1 week agoپزشکیان کا آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور اقوام متحدہ کے جوہری معائنہ کاروں کو ایران آنے کی اجازت دینے پر آمادگی کا اعلان
-
دنیا1 week agoایران جنگ میں زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 861 ہوگئی
-
دنیا7 days agoٹرمپ نے ایرانی ہرمز امن معاہدے کو مسترد کردیا، تیل کے بھاو 105 ڈالر سے تجاوز کر گئے
