جموں و کشمیر
جموں و کشمیرمیں بیشتر مقامات پر اگلے 6 دنوں تک خشک اور گرم موسم جاری
آج اور کل ہیٹ ویو، ریڈالرٹ جاری
کشمیرمیں پارہ34ڈگری اور جموں خطے میں44ڈگری چھونے کاامکان
سری نگر :جے کے این ایس: پورے جموں وکشمیرمیں دن اوررات کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کے بیچ موسمیاتی ماہرین نے’ ’گرمی کی لہر کے حوالے سے ریڈالرٹ “جاری کیاہے ۔موسمیاتی مرکز سری نگر اور موسمیاتی ماہرین کے نجی گروپ کشمیر ویدرنے کشمیرمیں26مئی تک دن کا درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ اورجموںخطے میں 42سے44ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچنے کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اور کہیں کہیں بعددوپہرتیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق موسمیاتی مرکز سری نگرنے بدھ کی صبح موسم کی تازہ کاری جاری کرتے ہوئے کہاکہ 21سے26مئی کے دوران موسم عام طور پر گرم اور خشک رہنے کے بیچ الگ تھلگ مقامات پر خاص طور پر دیر سے دوپہرکے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ27سے31مئی کے دوران موسم عام طور پرخشک اور گرم رہنے کیساتھ بکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرنے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خبردارکیاکہ 23مئی تک کشمیر ڈویڑن کے بکھرے ہوئے مقامات پر ہیٹ ویو (گرمی کی لہر)کے امکان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک سے2ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ اور اس کے بعد2سے3ڈگری تنزلی کاامکان ہے۔موسمیاتی مرکز سری نگرکے مطابق 26 مئی تک جموں ڈویڑن میں ہیٹ ویو کے امکان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2سے3ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ ہوسکتاہے ۔موسمیاتی مرکز نے ساتھ ہی کہاکہ اس دوران دیر سے بعددوپہر تک الگ تھلگ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہواو ¿ں کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔اس دوران موسمیاتی ماہرین کے نجی گروپ کشمیر ویدرنے کہاکہ جموں و کشمیر میں اگلے3 دنوں یعنی21،22اور23مئی کے دوران خاص طور پر جمعرات اور جمعہ کو ہیٹ ویو کے حالات رہنے کی توقع ہے۔ کشمیر ویدرنامی گروپ نے اسے پہلے ایک بیان میں کہاتھاکہ اگلے 6دنوں کے دوران ہیٹ ویو مزید شدت اختیار کر سکتی ہے کیونکہ کشمیر کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔بیان کے مطابق سری نگر، کپواڑہ، بڈگام اور پلوامہ جیسے کشمیر کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 33سے34 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے، جبکہ سری نگر اور قاضی گنڈ میں درجہ حرارت میں اضافہ ہونے کے زیادہ امکانات ہیں ۔ کشمیر ویدرنے مزید کہاکہ کولگام، شوپیاں، اننت ناگ، بانڈی پورہ اور بارہمولہ میں اگلے 6 دنوں یعنی 26مئی تک درجہ حرارت 31سے32 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر سکتا ہے۔جموں کے میدانی علاقوں میں آنے والے6 دنوں میں درجہ حرارت 42سے44 ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرے گا۔موسمیاتی مرکز نے کہاکہ جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر اگلے 6 دنوں تک خشک اور گرم موسم جاری رہے گا۔
جموں و کشمیر
ستمبر میں لداخ کی سیاحت میں 60 فیصد اضافہ، 55 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد
سری نگر، لداخ میں سیاحوں کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ستمبر میں یہاں 55,582 سیاح پہنچے، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ تعداد 34,610 تھی۔ اس طرح گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 60.60 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
عہدیداروں کے مطابق، یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 کے دوران لداخ آنے والے سیاحوں کی تعداد 4,60,667 رہی، جبکہ پورے سال 2025 میں یہاں 3,35,872 سیاح آئے تھے۔ اس طرح 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں ہی سیاحوں کی آمد گزشتہ پورے سال کے مقابلے میں 37.16 فیصد زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ رواں سال کے اختتام میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔
یہ اعداد و شمار ثقافتی تجربات، مہم جوئی پر مبنی سیاحت، کھیلوں کی سرگرمیوں اور قدرتی ورثے کے باعث لداخ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے سیاحوں کی آمد میں اس نمایاں اضافے کا سہرا بہتر رابطہ سہولتوں اور مختلف تقریبات کے فروغ کو دیا۔ ان تقریبات میں لداخ بائیک ویک، لداخ میراتھن اور لداخ فیسٹیول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے سب سے زیادہ بلندی پر واقع للیئم پھولوں کے کھیتوں اور ہندوستان کی پہلی بلند پہاڑی جنگلی حیات کی سفاری جیسی نئی اور منفرد اقدامات نے بھی لداخ کی کشش میں اضافہ کیا ہے۔
گزشتہ سال اور رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے اعداد و شمار کا تقابل بھی سیاحت میں نمایاں اضافے کی تصدیق کرتا ہے۔ جنوری سے ستمبر 2025 کے دوران لداخ میں 2,78,599 سیاح آئے تھے، جبکہ اسی مدت میں 2026 کے دوران یہ تعداد بڑھ کر 4,60,667 ہوگئی۔ اس طرح سیاحوں کی آمد میں 65.38 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی اور غیر ملکی، دونوں زمروں کے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2026 کے ابتدائی نو ماہ میں لداخ آنے والے ملکی سیاحوں کی تعداد 4,20,927 رہی، جبکہ غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 39,740 تھی۔ اس کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت کے دوران 3,03,838 ملکی اور 32,034 غیر ملکی سیاح لداخ پہنچے تھے۔ اس طرح ملکی سیاحوں کی آمد میں تقریباً 38.54 فیصد اور غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 24.06 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا جموں میں انتقال
جموں، جموں و کشمیر کے سابق وزیر ہربنس سنگھ کا پیر کے روز یہاں ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 84 برس تھی۔
ہربنس سنگھ نے 1996 سے 2002 تک اس وقت کے وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کی قیادت والی حکومت میں کابینی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔
گزشتہ سال دسمبر میں انہیں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا تھا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہربنس سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے لیے آنجہانی کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتقال مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔
عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
ہربنس سنگھ پسماندگان میں اہلیہ، دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑ گئے ہیں۔
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی خاتون فالوور سمیت تین افراد منشیات اور پستول کے ساتھ گرفتار
جموں، جموں ضلع میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران پولیس نے ایک خاتون فالوور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ہیروئن اور پستول برآمد کیے ہیں۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہر کے مضافاتی علاقے میران صاحب میں اندرا نگر کے قریب بالول ناکہ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ معمول کی چیکنگ کے دوران پولیس ٹیم نے ایک اسکوٹی کو روکا، جسے شمیم بیگم چلا رہی تھیں۔ وہ ڈک بنگلو، مرالیان کی رہائشی ہیں۔
تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے تقریباً 15 گرام ہیروئن جیسا مادہ برآمد ہوا۔ شمیم بیگم جموں و کشمیر پولیس میں فالوور کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اس کارروائی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں پولیس کسی بھی شخص کے عہدے یا وابستگی سے قطع نظر قانون پر غیر جانب دارانہ عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔
دریں اثنا، گاندھی نگر علاقے کے دگیانہ صنعتی علاقے میں گشت کے دوران دو دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کی ایک ٹیم ہائی وے روڈ کے قریب گشت کررہی تھی کہ اس نے دو افراد کو مشتبہ حالت میں گھومتے ہوئے دیکھا۔ پولیس کو دیکھ کر دونوں نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم انہیں پکڑ لیا گیا۔
تلاشی کے دوران سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی گاؤں کے رہائشی ونسھ شرما کے قبضے سے ایک پستول، جیب میں رکھنے والی ڈیجیٹل ترازو مشین اور تقریباً 100 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
اسی طرح سامبا ضلع کی تحصیل بڑی برہمنہ کے پلی ٹانڈہ کے رہائشی یوگیشور سنگھ کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول (دیسی کٹا) اور تقریباً 13 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس نے برآمد شدہ منشیات اور ہتھیاروں کو ضبط کرلیا ہے، جبکہ گاندھی نگر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مزید تفتیش جاری ہے، تاکہ منشیات اور غیر قانونی ہتھیاروں کے ذرائع کا پتہ لگانے کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی شناخت بھی کی جاسکے۔
جموں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے کو منشیات اور جرائم سے پاک رکھنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
یواین آئی۔ ط ا
-
دنیا1 week agoیمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں، 1540 ہلاک و زخمی ہونے کا دعویٰ
-
ہندوستان1 week agoمودی حکومت غیر قانونی ہے، دوبارہ انتخابات کرائے جائیں: کھڑگے
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر تیل مستعفی، نیشنل آئل کمپنی کے سربراہ قائم مقام وزیر مقرر
-
جموں و کشمیر1 week agoریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
-
جموں و کشمیر7 days agoکشمیر سے تقریباً 150 بنگلہ دیشی شہری ملک بدر
-
دنیا7 days agoیمن کی سرکاری فوج کا حوثیوں کے خلاف بڑا حملہ، باب المندب کے قریب ذباب پر قبضہ
-
ہندوستان1 week agoسی ای سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی درخواست پر سپریم کورٹ غور کرے گی
-
ہندوستان7 days agoجی ایس ٹی میں اگلی نسل کی اصلاحات سے کاروبار میں آسانی بڑھے گی، اعتماد مضبوط ہوگا: مودی
-
ہندوستان1 week agoراہل نے مدھیہ پردیش میں اساتذہ کی بھرتی کی آسامیوں میں اضافہ اور دوسرے مرحلے کی کونسلنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا
-
جموں و کشمیر1 week agoمرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
-
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر: بارہمولہ میں پولیس نے موبائل، سم اور جراثیم کش دوا کی دکانوں پر جانچ مہم چلائی
-
جموں و کشمیر6 days agoجموں و کشمیر کے بارہمولہ میں افضل گورو کے خاندان سے مبینہ طور پر وابستہ ڈیری شیڈ منہدم
