دنیا
لبنان میں اسرائیلی کے فضائی حملے میں 10 افراد شہید
بیروت، لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی لبنان کے شہر زفتا میں اسرائیلی حملے میں 10 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سول ڈیفنس کا ایک رکن بھی شامل ہے۔
حزب اللہ کا شمالی اسرائیل پر جوابی راکٹ حملے، تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں سائرن ،خوراک کا بحران تیزی سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں سے کئی علاقوں میں تباہی اور کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملوں میں شہادتوں کی تعداد 358 سے تجاوز کرگئی جبکہ 1100 سے زائد زخمی ہیں۔ صہیونی فوج نے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے انسانی ہمدردی کے کاموں میں مصروف عملے کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے بیروت میں اسرائیلی ڈرون نے ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طبی عملے کے تینوں ارکان شہید ہو گئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ
ریاض، یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر خمیس مشیط کی سمت داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کردیا گیا ہے۔
اتحاد کے مطابق جمعہ کی صبح تقریباً تین بجے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو راستے میں ہی ناکام بنا دیا گیا، جبکہ اس سے قبل شہر کی جانب داغے گئے دو دیگر میزائل بھی روک کر تباہ کیے گئے تھے۔
بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کے چار ڈرونز کو بھی ناکام بنایا گیا۔ اتحاد نے کہا کہ یہ کارروائیاں شہری آبادی اور شہریوں کو نشانہ بنانے کی حوثی کوششوں کے تسلسل کے تناظر میں کی گئی ہیں۔
اتحاد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کی افواج حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کو روکنے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے ضروری عملی اقدامات جاری رکھیں گی۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
عراقچی کی آئی اے ای اے معائنہ کاروں کو متاثرہ جوہری مراکز تک رسائی کی تجویز
نیویارک، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں ملاقاتوں کے دوران مبینہ طور پر پابندیوں میں نرمی کے بدلے جنگ کے دوران بمباری سے متاثر ہونے والی جوہری تنصیبات تک بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے معائنہ کاروں کی رسائی بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ دعویٰ بلومبرگ نے سفارتکاروں کے حوالے سے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقچی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر یورپی اور مشرق وسطیٰ کے سفارتکاروں سے ملاقاتوں میں یہ تجویز پیش کی۔ تاہم ایران نے بعد میں اس رپورٹ کے بعض پہلوؤں کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مستقبل میں کسی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ایرانی قیادت پر اعتماد کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ جنگ کے خاتمے کے بعد تہران کو مناسب اور دانش مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی بحریہ نے وہاں ناکہ بندی برقرار رکھی ہوئی ہے اور ایران کئی ماہ سے کوئی جہاز گزرنے نہیں دے سکا۔
ٹرمپ نے حال ہی میں کہا تھا کہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائی میں شدت لائی جا سکتی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق مذاکرات میں اب تک نمایاں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔
دریں اثنا، ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق پینٹاگون مشرق وسطیٰ میں ایک تیسرا طیارہ بردار بحری بیڑا اور مزید فوجی بھیج رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس کمک کے نتیجے میں خطے میں 9 ہزار سے 10 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی متوقع ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
یمن میں تعز کی لڑائی تیز، حوثی ٹھکانوں پر تین گھنٹے میں 20 فضائی حملے
صنعا، 2 یمن کی مسلح افواج نے جمعہ کو تعز صوبے میں ایران نواز حوثی فورسز کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے تین گھنٹے کے دوران حوثی جنگجوؤں، کمک اور فوجی تنصیبات پر 20 فضائی حملے کیے۔ اس دوران صوبے کے کئی محاذوں پر شدید لڑائی جاری رہی۔
یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فضائیہ نے تعز میں حوثیوں کی نقل و حرکت، کمک، اجتماعات، گاڑیوں اور فوجی سازوسامان کو نشانہ بناتے ہوئے 20 ’’درست فضائی حملے‘‘ کیے۔ ان کے مطابق حملوں میں اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا اور حوثی جنگجوؤں، سازوسامان اور فوجی نقل و حرکت کو نقصان پہنچا۔
تعز میں حالیہ دنوں لڑائی میں نمایاں شدت آئی ہے۔ یمنی حکومتی فورسز حوثی ٹھکانوں اور ان کی سپلائی لائنوں کے خلاف زمینی و فضائی کارروائیاں کر رہی ہیں، جبکہ حوثیوں نے بھی کئی محاذوں پر حملے تیز کیے ہیں اور سمیعہ ضلع میں نیا محاذ کھولا ہے۔
یمنی فوج کے مطابق صنعا، صعدہ اور تعز میں بھی حوثی ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ فوج نے صنعا میں کارروائی کو ’’اعلیٰ اہمیت کے اہداف‘‘ کے خلاف آپریشن قرار دیتے ہوئے صعدہ میں 11 اہداف کو نشانہ بنانے اور تعز میں حوثیوں کے ایک ’’مکمل فوجی نظام‘‘ پر 27 فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
یمنی حکومت کے مطابق مشرقی محاذوں، البیضاء اور مغربی تعز کے الوازعیہ ضلع کے المنصورہ میں حوثی جنگجوؤں اور فوجی سازوسامان کے خلاف 468 حملے کیے گئے، جن میں سیکڑوں حوثی جنگجوؤں کے ہلاک یا زخمی ہونے اور فوجی سازوسامان کی تباہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، تعز کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ حکومتی فورسز نے تعز شہر کے شمال میں الاربعین میں حوثیوں کا بڑا حملہ پسپا کرنے اور شہر کے مشرقی مضافات میں دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
یہ کشیدگی ایسے وقت بڑھی ہے جب چند روز قبل حوثیوں کے ڈرون حملے نے سعودی عرب کے مدینہ میں طیبہ بجلی تقسیم مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔ سعودی عرب کے اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے حملے کی ذمہ داری حوثیوں پر عائد کرتے ہوئے اسے ’’بزدلانہ دہشت گردانہ کارروائی‘‘ قرار دیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا ۔
-
دنیا1 week agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا1 week agoایران جنگ کے ساتویں ماہ میں عالمی تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد اضافہ، برینٹ 106.24 ڈالر فی بیرل
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
دنیا1 week agoامریکہ-چین سربراہ اجلاس کے آغاز پر ٹرمپ کا شی جن پنگ کا شاندار استقبال
-
دنیا1 week agoیو ایس ایس ابراہم لنکن اسٹرائیک گروپ میں خودکشی کی آٹھ سے زائد کوششیں
-
ہندوستان1 week agoگیانیش کمار نے دو دنوں میں استعفیٰ نہیں دیا تو ملک گیر تحریک ہوگی: سی جے پی
