جموں و کشمیر
پہلگام : پانچ سیاحوں کو بچانے والے بہادررﺅف نے کی اپنی جاں قربان
خبراردو: سیاحتی مقامپہلگام میں کشتی الٹنے کے دروان سیاحوں کو بچانے والے جواں سال ٹورسٹ گائیڈ کی لاش کئی گھنٹے بعد برآمد کر لی گئی۔ اس دوران ٹورسٹ گائیڈ کی لاش کو جب ان کے آبائی گھر پہنچایا گیاتو یہاں کہرام مچ گیا ۔
جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں جمعہ کی شام کشتی ڈوبنے کے دلخراش حادثے میں دو غیر ملکیوں سمیت پانچ سیاحوں کی جانیں بچانے والے ٹورسٹ گائیڈ رﺅف احمد ڈار ساکنہ یناڈکی لاش بھوانی برج کوسنیچر کے روزبرآمد کر لی گئی ہے ۔ اس دوران جب مزکورہ جواں سال ٹورسٹ گائیڈ کی لاش ان کے آبائی گھر پہنچائی گی تو یہاں کہرام مچ گیاجس دوران یہاں پوروا گاﺅں ماتم کدے میں تبدیل ہوا ہے جس دوران یہاں ان کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔
خیال رہے مذکورہ سیاحوں کی جان گذشتہ شام اس وقت خطرے میں مبتلاءہوئی تھی جب ان کی کشتی دریائے لدر میں ریفٹنگ کے دوران الٹ گئی تھی۔حکام کے مطابق ڈار سیاحوں کی جانیں بچانے کے دوران لاپتہ ہوا تھا جس کی لاش سنیچر کے صبح بھوانی برج کے نزدیک اس کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے۔
ضلع کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر نے بہادر ڈار کی اس بات کیلئے تعریفیں کیں کہ اس نے اپنی جان کی قیمت پر پانچ سیاحوں کی جانیں بچائیںہے اس دوران گورنر کے مشیر خرشید احمد گنائی جن کے پاس سیاحت کا شعبہ بھی ہے نے کہا کہ رﺅف احمد ڈار نے کشمیریت اور کشمیر کی مہمانوازی کی ایک اور مثال قائم کی ہے .جس میں انہوںنے یہ ثابت کر دیا کہ کشمیری لوگ غیر ملکی اور غیر ریاستی سیاحوں کا کس طرح خیال کرتے ہیں جس نے اپنی جان دی مگر سیاحوں کی جان کو بچا لیا۔
مشیر نے سی ای او پہلگام ڈیولوپمنٹ ٹورزم اتھارٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ موسم اورہوشیارراستوں جن میں خاص کر پہاڑوں کی سیر کرنے،اور ریفٹنگ کے دوران انتہائی ہوشیار رہیں ۔ مشیر نے مہلوک بہادر ٹورسٹ گائیڈ کو بہادر ٹورسٹ گائیڈ کے حق میں بعد از مرگ ایواڑ سے نوازنے کے ساتھ ساتھ ان کے کنبے کو مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
ادھر صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد ذخان نے متاثرہ کنبے کو بطور ریلف2لاکھ روپے فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر گورنر ستیہ پال ملک کی سربراہی والی انتظامیہ نے بھی مہلوک ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک کے رشتہ داروں کے حق میں 5لاکھ روپے نقدی بطور ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مہلوک رﺅف نے پانچ سیاحوں کی جان بچا کر اپنی جان قربان کرتے ہوئے یہ بھی ثابت کیا کہ واقع کشمیری مہمان نواز اپنی جان تک بھی دینے کےلئے تیار رہتے ہیں .
خیال رہے نوجوان ٹورسٹ گائیڈ جمعہ کی شام دیر گئے نالہ لدر میں ایک حادثے کے دوران ڈوب گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں پر مشتمل کئی ٹیمیں ان کی بازیابی کےلئے متحرک ہوگئی تاہم سنیچر کی صبح نوجوان کی لاش نالہ لدر سے برآمد کی گئی۔
جموں و کشمیر
ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد این سی کی حکمرانی کی ناکامی چھپانے کی سیاسی چال: چگ
جموں، بی جے پی کے قومی دفتر انچارج، راجیہ سبھا رکن اور گجرات کے انچارج ترون چگ نے ہفتہ کو عمر عبداللہ کی قیادت والی نیشنل کانفرنس (این سی) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ ریاستی حیثیت کے مسئلے کو اپنے خودمختاری کے ایجنڈے کے پردے کے طور پر استعمال کر رہی ہے اور بنیادی حکمرانی میں اپنی ناکامی سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔
چگ، جو اس سے قبل جموں و کشمیر بی جے پی کے انچارج بھی رہ چکے ہیں، نے یہاں کہا کہ ریاستی حیثیت سے متعلق مجوزہ قرارداد ایک سیاسی چال ہے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی پارلیمنٹ کے ایوان میں پہلے ہی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی حکومت اپنی ناکام حکمرانی اور انتخابات کے دوران کیے گئے نامکمل وعدوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے اس مسئلے کا استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’عمر عبداللہ کو غیر متعلقہ مسائل پر بات کرنا بند کرکے اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہیے۔ عوام روزگار، ترقی اور ان سے کیے گئے وعدوں کے بارے میں جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں قوم پرستی کے تحفظ اور ترقی کو تیز کرنے کے لیے مسلسل خود کو مضبوط کر رہی ہے اور نئے لوگ مسلسل پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس کے برعکس، انہوں نے الزام لگایا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے ایک یک طرفہ ایجنڈا اختیار کر لیا ہے اور ترقی و عوام کے تئیں اپنی بنیادی ذمہ داری سے دور ہو گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں، ریلوے اور بنیادی ڈھانچے میں نظر آنے والی پیش رفت وزیر اعظم مودی کے وژن اور مودی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
راجوری میں لائن آف کنٹرول پار کرکے ہندوستانی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو فوج نے حراست میں لے لیا
جموں، جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرکے بھارتی حدود میں داخل ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو بھارتی فوج کے جوانوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ حکام نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
حکام کے مطابق پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خوئی رٹہ علاقے کی رہنے والی اس لڑکی کی شناخت سامیہ عظیم کے طور پر ہوئی ہے۔ فوجی جوانوں نے اسے لام سیکٹر (نوشہرہ) میں لائن آف کنٹرول کے قریب گشت کے دوران حراست میں لیا۔
ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد لڑکی کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ نوشہرہ پولیس فی الحال اس سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ حکام نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران لڑکی نے کہا کہ وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی علاقے میں داخل ہوگئی تھی۔
حکام نے کہا کہ معاملے کی گہرائی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سکیورٹی ایجنسیاں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
مرکزی وزیر وی سومنا نے ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے آبی تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا
جموں، مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے اور جل شکتی وی سومنا نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ریاسی ضلع کے کٹرا میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کی جانب سے آبی تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے کیے جارہے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا۔
سرکاری بیان کے مطابق جائزہ اجلاس میں شرائن بورڈ کے ایڈیشنل چیف ایگزیکٹو آفیسر آلوک کے. موریہ نے وزیر کو پانی کے وسائل کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے کیے جارہے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے اور زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے سے متعلق بورڈ کی کوششوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔
وزیرموصوف کو گندے پانی کی نکاسی اور صفائی اور علاقے میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجرکاری کی اہمیت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اجلاس میں چھتوں سے بارش کے پانی کو جمع کرنے، زیر زمین پانی کی سطح بڑھانے، آلودہ پانی کی صفائی اور شجرکاری جیسے اقدامات کو نمایاں کیا گیا۔
مسٹر سومنا نے پانی کے تحفظ، گندے پانی کے انتظام اور شجرکاری کے لیے شرائن بورڈ کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خاص طور پر ایسے علاقوں میں پائیدار آبی انتظام اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا جہاں سال بھر بڑی تعداد میں یاتری آتے ہیں۔
بعد میں مرکزی وزیر نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن میں پوجا کی۔
یو این آئی۔ م س
-
ہندوستان1 week agoہندوستان دنیا کے لیے بھی مصنوعات تیار کرسکتا ہے : مودی
-
دنیا1 week agoہم فتح کے قریب : نیتن یاہو نے بڑے پیمانے پر واک آؤٹ کے باوجود نسل کشی کے الزام کو مسترد کردیا
-
دنیا1 week agoکینیڈین وزیراعظم کارنی کا امریکہ کی ممکنہ فوجی کارروائی کے خطرے پر غور
-
دنیا1 week agoحوثیوں کے حملے بڑھنے پر سعودی عرب کے اتحادی مدد کے لیے آگے آئے
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی نے عمر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کی قرارداد کی مخالفت کی، 2000 کی خود مختاری قرارداد کے حوالہ پر سوال اٹھایا
-
کھیل1 week agoسروچی سنگھ اور کمل جیت سنگھ نے ہندوستان کو ایشیائی کھیلوں میں دوسرا طلائی تمغہ دلایا
-
ہندوستان1 week agoپی ایم مودی نے دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا، انتودیہ اورشمولیت پرمبنی ترقی کے ان کے وژن کو یاد کیا
-
دنیا1 week agoٹرمپ کی شی جن پنگ کے ساتھ وائٹ ہاؤس عشائیے میں چین کے ساتھ قریبی تعلقات کی اپیل
-
دنیا5 days agoایران کے پاس امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی کوئی منصوبہ بندی نہیں :ایرانی میڈیا
-
جموں و کشمیر1 week agoبی جے پی کے اشوک کول نے جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
-
دنیا4 days agoایران نے ثالثوں کے ساتھ مغربی ایشیا میں لڑائی ختم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا: عراقچی
-
جموں و کشمیر1 week agoلیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے مسلسل چوکس رہنے پر زور دیا
