تازہ ترین
کشمیر میں شب برات عقیدت و احترام سے منائی گئی
دنیا بھر کیساتھ ساتھ واد ی کشمیرمیں بھی شب برات انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گی۔ تاہم کورونا لاک ڈاؤن کے سبب اہلیان کشمیر نے مساجد،خانقاہوں اور درگاہوں کی بجائے گھروں میں ہی عبادت کی محفلیں آراستہ کیں،جس دوران اہل ایمان نے نوافل ادا کیں اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کی۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق اہل علم اس شب کو رزق، صحت، زندگی، موت اور خیر و شر کے فیصلوں کی رات بھی کہتے ہیں، اس لیے اہل ایمان اس رات مغفرت اور بخشش مانگتے ہیں اور اللہ تعالی سے رحمت اور فضل کی التجائیں بھی کرتے ہیں۔شب برآت کی مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ اور بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رْخ کر کے اپنے پیاروں کی قبروں پر ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہیں۔
اس رات وادی کشمیر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن امسال کورونا وائرس کے باعث انتظامیہ نے شب برات کے سلسلے میں منعقد ہونے والے اجتماعات پر پابندی عائد کی۔کووِڈ۔ 19سے پید ا شدہ صورتحال کے مدنظر ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے سری نگر میں شبِ برات کے مقدس موقعہ پر تمام مذہبی اجتماعات اور عوامی نقل و حمل پر پابندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں 8ور8اپریل کی درمیانی رات کے دوران جاری رہیں گی۔
اِس سلسلے میں حکمنامے کی خلاف ورزی کی پاداش میں متعلقہ لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔علماء نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات میں گھروں میں رہ کر عبادات کریں اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی توبہ کریں۔علمائے کرام کا کہنا ہے کہ شب برآت کی عبادت کا اپنا ہی لطف و سرور ہوتا ہے، آج کورونا کی وبا اور کرب کی موجودہ فضا میں اللہ سے رحم و کرم اور پناہ طلب کی جائے۔انجمن اوقاف کی اطلاع کے مطابق عالمی متعدی اور مہلک وبا کوڈ ۹۱ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤکی وجہ سے امسال شب برات کی مقدس تقریب تاریخی جامع مسجد سرینگر میں انجام نہیں دی جائیگی۔بیان میں کہا گیا کہ انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق بھی ۵ اگست ۹۱۰۲ سے مسلسل اپنی رہائش گاہ میں نظر بند رکھے گئے ہیں اور مزید کورونا وائرس کے سبب طبی ماہرین اور متعلقین کی آرا کے پیش نظر شب برات کے موقعہ پر نہ تو میرواعظ کشمیر کی مجلس وعظ خوانی ممکن ہے اور نہ ہی توبہ و استغفار کی خصوصی مجلس جس کی پیشوائی میرواعظ کشمیر کرتے آرہے ہیں کا انعقاد ممکن ہے۔
انجمن نے میرواعظ کشمیر کی جانب سے یہ اپیل پھر دہرائی ہے کہ وہ شب برات اپنے اپنے گھروں میں ہی توبہ و استغفار، نوافل نمازوں اور ذکر و اذکار کے ساتھ انجام دیں اور اللہ کے حضور نہ صرف ملت اسلامیہ بلکہ بلا امتیاز پوری انسانیت کی اس وبا سے نجات اور صحت و سلامتی کیلئے دعائیں کریں۔
اس دوران لوگوں نے گھروں میں ہی عبادت کی محفلیں آراستہ کیں جس دوران اہل ایمان نے نوافل ادا کیں اور گڑگڑا کر اپنے رب سے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کی اور کورونا وائرس سے نجات کی خاصدعائیں مانگی گئیں۔
دنیا
امریکہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتا ہے: پیٹ ہیگسیتھ
واشنگٹن، وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جب تک ضرورت ہو، ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار رکھ سکتی ہے۔
مسٹر ہیگسیتھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ”امریکہ کی بحریہ اس طرح کی ناکہ بندی کو غیر معینہ مدت تک برقرار رکھ سکتی ہے کیونکہ ہم بحری جہازوں کو اسی طرح تبدیل کرتے رہیں گے، جیسا کہ ہم کرتے آئے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔”
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
دنیا
زیلنسکی کا امریکہ سے مزید پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کا مطالبہ، کہا 10 فیصد سے روسی حملے روکے جاسکتے ہیں
کیف، یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکہ سے مزید پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائل فروخت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے بیلسٹک میزائل حملوں میں نمایاں اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے کیف کے پاس مطلوبہ دفاعی نظام کا صرف ایک معمولی حصہ موجود ہے۔
زیلنسکی نے سی این این کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت یوکرین کے پاس امریکی ذخیرے میں موجود پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کا تقریباً ایک فیصد ہے۔ ان کے مطابق اگر یہ مقدار بڑھا کر 5 فیصد کردی جائے تو یوکرین موسم سرما گزارنے میں کامیاب ہوسکتا ہے، جبکہ 10 فیصد میزائل ملنے سے روس کی جانب سے یوکرین کو نشانہ بنانے والے تمام بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا جاسکتا ہے۔
زیلنسکی نے کہا، “اس سال ہمارے پاس 2025 کے مقابلے میں ڈھائی گنا کم انٹرسیپٹرز ہیں،” اور روس اب پہلے کے مقابلے میں ہر ماہ تقریباً دوگنا بیلسٹک میزائل داغ رہا ہے۔انہوں نے کہا، “اگر وہ ہمیں 5 فیصد فروخت کرسکتے ہیں تو ہم موسم سرما گزار لیں گے اور لوگوں کی جانیں بچ جائیں گی۔ اگر وہ ہمیں 10 فیصد دیں تو ہم تمام روسی بیلسٹک میزائل تباہ کردیں گے۔ میرے پاس ایک فیصد ہے۔”
حالیہ ہفتوں میں روسی بیلسٹک میزائل حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ کیف ان حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو تقریباً ہر رات حملوں کا سامنا ہے اور ہر ماہ کئی بڑے حملے ہورہے ہیں، جس سے شہری شدید تھکن اور دباؤ کا شکار ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق جولائی 2026 یوکرین کے شہریوں کے لیے اپریل 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہلاکت خیز مہینہ رہا۔
پیٹریاٹ انٹرسیپٹر میزائلوں کی قلت حالیہ امریکہ-ایران جنگ کے باعث بھی مزید بڑھ گئی ہے، جس کے دوران امریکہ اور خلیجی ممالک نے ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کے خلاف بڑی تعداد میں انٹرسیپٹرز استعمال کیے۔
زیلنسکی نے کہا کہ اضافی میزائل حاصل کرنا اب روزانہ کی ترجیح بن چکا ہے اور اس مقصد کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے اور مذاکرات جاری ہیں۔
انہوں نے کہا، “میں ہر روز اسی کے لیے جیتا ہوں: ایک فیصد سے پانچ فیصد تک۔ میرے پاس کچھ مہینے ہیں اور لاکھوں فون کالز ہیں۔”
انہوں نے بتایا کہ وہ مختلف اقسام کی امداد کے بدلے میزائل حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم انہوں نے بعض معاہدوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی ہیں لیکن ان پر عوامی طور پر بات نہیں کی جاسکتی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
