تازہ ترین
کووڈ 19کی ایک اور قسم نمودار ہونے کے بعد جموں کشمیر میں ایل جی انتظامیہ متحرک
سرینگر:کووڈ 19کی ایک اور ویرینٹ سامنے آنے کے بعد یوٹی انتظامیہ کی جانب سے پیشگی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی ہے جس میں اس نئی ویرینٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور اس سے بچنے کیلئے احتیاطی تبدابیر اپنانے پر زور دیا گیا۔ اس میٹنگ کا انعقاد یونین ہیلتھ منسٹری کی جانب سے نئے ویرینٹ B.1.1529سے متعلق انکشاف کرنے کے منعقد کی گئی۔
کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی بیماری کووڈ 19کی ایک اور نئی قسم ’میکرون‘نمودار ہونے کے ساتھ ہی جہاں عالمی سطح پر اس سے نمٹنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں وہیں جموں کشمیر میں بھی اس سے منٹنے کیلئے تیاریاں شروع کی گئیں ہیں اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر منو ج سنہا کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی گئی ہے جس میں تمام اضلاع کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ پیشگی اقدامات اُٹھائیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کشمیر میں کووڈ کے معاملات میں اضافہ کے ساتھ ہی جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے محکمہ صحت اور تمام اضلاع کے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں کوودڈ 19جانچ عمل میں تیزی لائیں اور ٹسٹنگ عمل میں 30فیصدی آر ٹی پی سی آر کو اپنائیں۔ موصوف نے یہ ہدایت جموں کشمیر میں کووڈ کی صورتحال کی ایک جائزہ میٹنگ کے دوران دیں۔کووڈ 19کی جائزہ میٹنگ میں تمام ضلع کمشنروں، ایس پیز، محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
اس موقعے پر انہوں نے ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ یوٹی میں کوراناوائرس کے مثبت معاملات کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ریپڈ ٹیکہ کاری، کووڈ مناسب طرز عمل، کمونٹی جانکاری اور مائکرو کنٹونمنٹ زونوں میں تیزی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وباء کو پھیلنے سے تبھی روک سکتے ہیں جب ہم کووڈ کی گائیڈ لائنوں پر من و عن عمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نشاندہی، علاج اور احتیاط کامیاب تدابیر ہیں۔ انہوں نے ضلع کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ ٹی بی اور منشیات کی بدعت کے خاتمہ کیلئے عوامی جانکاری پروگراموں کا انعقاد کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جموں کشمیر میں سینکڑوں کنبے ہیں جنہیں منشیات سے نقصان پہنچا ہے اور جو اس سے کافی خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ اس بدعت کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات اُٹھائیں۔ یاد رہے کہ اس میٹنگ کا انعقاد یونین ہیلتھ منسٹری کی جانب سے نئے ویرینٹ B.1.1529سے متعلق انکشاف کرنے کے بعد منعقد کی گئی۔ یہ کووڈ ویرینٹ ساوتھ افریقہ میں کچھ دن پہلے ہی پایا گیا ہے۔
مرکزی صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو لکھے ایک خط میں لکھا ہے، “اس قسم میں بہت زیادہ تبدیلیوں کی اطلاع ہے، اور اس طرح، حال ہی میں نرمی کی گئی ویزا پابندیوں کے پیش نظر، ملک کے لیے صحت عامہ کے سنگین اثرات ہیں۔راجیش بھوشن نے تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹریوں، پرنسپل سکریٹریوں اور ہیلتھ سکریٹریوں کو بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئے ورڑن کے لیے مثبت آنے والے مسافروں کے نمونے نامزد کردہ INSACOG جینوم سیکوینسنگ لیبز میں بھیجے جائیں۔
یاد رہے کہ کووڈ کی نئی قسم میکرون نمودار ہوئی ہے جو کافی تیزی کیساتھ پھیل رہی ہے۔ یہ ویرینٹ افریقہ، اسرائیل، بلجیم اور دیگر ممالک میں پائی گئی ہے جس نے وہاں تباہی مچانی شروع کردی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ عالمی صحت تنظیم نے بھی اس نئی قسم کے وائرس کو کافی خطرناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نہ اس پر دوائی کا اثر ہوتا ہے اور ناہی ویکسین اس کو روک سکتی ہے۔ تاہم امریکہ ماہرین طب نے کہا ہے کہ اس نئی ویرنٹ کیلئے وہ دس دنوں کے اندر اندر ویکسین تیار کریں گے۔ اس دوران ماہرین نے اس سے بچنے کیلئے فی الحال احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی صلاح دی ہے۔
ہندوستان
طلبہ کے مطالبات پر راہل گاندھی نے ہیمنت سورین سے مداخلت کی اپیل کی، مظاہرین سے ملنے کی خواہش ظاہر کی
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جھارکھنڈ میں طالب علموں کے احتجاج کے حوالے سے وزیر اعلٰی ہیمنت سورین کو خط لکھ کر مظاہرین سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے اور ان کے مطالبات کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے راہل گاندھی نے گزشتہ 14 اگست کو مسٹر سورین کو خط لکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج آئین میں درج جمہوری حقوق کا اہم حصہ ہے اور کانگریس پارٹی طالب علموں کے اس حق کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ میں طالب علم ریاست میں منعقدہ بھرتی امتحانات میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے احتجاج کو پرامن قرار دیتے ہوئے طالب علموں کے مطالبات کو جائز قرار دیا۔ خط میں انہوں نے وزیر اعلٰی کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے ذریعے طالب علموں کے ساتھ بات چیت شروع کیے جانے کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ کئی مطالبات پر حکومت اور طالب علموں کے درمیان اتفاقِ رائے ہوا ہے لیکن اس کے باوجود تحریک جاری ہے اور کچھ طالب علم غیر معینہ مدت کے لیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔
کانگریس رہنما نے وزیر اعلٰی سورین سے مظاہرین کے نمائندوں سے خود ملاقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے حکومت کے عزم کو تقویت ملے گی اور طالب علموں کے باقی خدشات کے ازالے کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مستقبل ملک کے نوجوانوں سے وابستہ ہے اور بحران کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
انڈونیشیا کے فلوریس میں ایک اور شدید زلزلے کے جھٹکے، دو روز قبل آنے والے آفٹر شاکس میں 53 افراد ہلاک
جکارتہ، انڈونیشیا کے فلوریس علاقے میں پیر کی صبح 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق، آج کے زلزلے کا مرکز ابتدائی طور پر 8.57 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 121.55 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا، جو سطح زمین سے تقریباً 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دو دن پہلے ہفتے کے روز 7.7 شدت کا ایک طاقتور زلزلہ آیا تھا جس میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے تھے۔ طاقتور زلزلے نے فلوریس میں چھ ریجنسیوں کو متاثر کیا، لینڈ سلائیڈنگ، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور مواصلات میں خلل پڑا۔
انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق گزشتہ زلزلے میں کم از کم 53 افراد ہلاک ہوئے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کو سب سے زیادہ متاثرہنگیکو ریجینسی تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ نے کئی علاقوں میں سڑکیں بند کر دی ہیں اور مواصلاتی رابطہ منقطع کر دیا ہے، جس سے بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ 15 اگست کو فلورس میں 230 سے زیادہ جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے سب سے زیادہ طاقتور جھٹکے 6.2 کی شدت کے تھے۔ ادھر فلورس سے ہزاروں کلومیٹر دور سماٹرا میں بھی 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
انڈونیشیا نے سنیچر کے زلزلے کے بعد 14 دن کے ہنگامی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اتوار کو بھی جاری رہیں، حکام زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلورس کے کچھ حصوں میں ایندھن اور ایل پی جی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ تقریباً 6000 لوگ مختلف علاقوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، جن میں سیکا، مانگرائی، نگیکیو، بیما اور سیلیار شامل ہیں۔
ابتدائی اندازوں کے مطابق گزشتہ زلزلے میں کم از کم 914 مکانات، 93 تعلیمی ادارے، 36 صحت مراکز اور 38 سرکاری دفاتر کو نقصان پہنچا۔ حکام نے مزید زلزلے کے لیے چوکسی بڑھا دی ہے کیونکہ متاثرہ علاقوں میں راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
ویٹی کن سٹی، پوپ لیو چہاردہم نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی ظلم و تشدد کے خاتمے کی اپیل کی ہے۔
ویٹیکن کے سرکاری نشریاتی ادارے ویٹیکن نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے سربراہ پوپ لیو چہاردہم نے اتوار کی دعا کے بعد کئے گئے خطاب میں مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی تشدّد پر بات کی اور بار بار ہونے والے پُرتشدد واقعات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے بھی دو ریاستی حل اور پائیدار امن کے حصول کی جانب پیش رفت کے دوام کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ نے 12 اگست کو جاری کردہ بیان میں مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قبضہ کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد کے غیر معمولی سطح تک پہنچنے کی طرف توجہ مبذول کروائی تھی۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق 2026ء کے آغاز سے اب تک تقریباً 260 فلسطینی آبادیوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے 1,430 سے زائد حملے ریکارڈ کئے جا چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ نے یہ بھی کہا ہے کہ تباہی اور جبری بے دخلی کے نتیجے میں تقریباً 3,800 فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جن میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
-
جموں و کشمیر5 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر6 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا1 week agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
ہندوستان1 week agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا7 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا6 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا1 week agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا7 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا6 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا7 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا6 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان4 days agoملک کی اجتماعی یادداشت کے محافظ اور مستقبل کے تصور کے خالق ہیں فنکار: مرمو
