جموں و کشمیر
بادام واری، قلعہ ہاری پربت میں تیندوے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس، پولیس نے ایڈوائزری جاری کی
سری نگر، پائین شہر کے بادام واری ، قلعہ ہاری پربت کے نزدیک تیندوے کی موجودگی کے بعد لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ وائلڈ لائف محکمہ نے جنگلی جانور کو پکڑنے کی خاطر جگہ جگہ پھندے نصب کئے ۔
پولیس نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ گھروں کے اند رہی رہیں اور غیر ضروری طورپر باہر آنے سے گریز کریں۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ شہر خاص کے بادام واری اور قلعہ ہاری پربت کے نزدیک ایک تیندوے کو دیکھا گیا جس کے بعد پورے علاقے میں خوف ودہشت کی لہر دوڑ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کی شام کو بادام واری علاقے میں ایک نوجوان نے تیندوے کو دیکھا اور اس بارے میں فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور قلعہ ہاری پربت کے اردگرد رہائش پذیر لوگوں سے تلقین کی کہ وہ گھروں سے غیر ضروری طورپر نکلنے سے اجتناب کریں۔
پولیس نےلاوڈ سپیکروں پر اعلانات کئے کہ لوگ کھڑکیوں کو بھی بند رکھیں کیونکہ بادام واری میں تیندوے کو دیکھا گیا۔
سٹی رپورٹر نے بتایا کہ چونکہ قلعہ ہاری پربت جنگلی علاقہ ہے اور یہاں پر جنگلی جانور کو ڈھونڈنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ قلعہ ہاری پربت اور اس کے اردگرد علاقوں میں جگہ جگہ پھندے نصب کئے گئے ہیں تاکہ جلدازجلد تیندوے کو پکڑ کر وائلڈ لائف سنچری منتقل کیا جاسکے۔
رینج آفیسر نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کیا واقعی میں یہ تیندوا ہی ہے یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور ۔
انہوں ن کہاکہ عین شاہد نے بتایا کہ اس نے تیندوے جیسے جانور کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا ۔
رینج آفیسر نے مزید بتایا کہ قلعہ ہاری پربت اور اس کے ملحقہ علاقوں میں وائلڈ لائف اور محکمہ جنگلات کے اہلکار اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کیا واقعی میں یہ تیندوا تھا یا کوئی اور دوسرا جانور ۔
انہوں نے بتایا کہ تیندوے کے پیروں کے نشانات کو بھی تلاش کیا جارہا ہے اور ابھی ہم اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ واقعی میں یہ تیندوا ہی ہے یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور
موصوف آفیسر نے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ بادام واری سائڈ سے قلعہ ہاری پربت اور آستانہ عالیہ مخدوم صاحب پر جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ قلعہ ہاری پربت ایک جنگلی علاقہ ہے لہذا یہاں پر تیندوا یا کوئی اور دوسرا جنگلی جانور آسانی کے ساتھ رہ سکتا ہے اور اگر وہ بھوکا ہے تو وہ انسانوں پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطر لوگ آستانہ عالیہ مخدوم صاحب جانے سے فی الحال اجتناب کریں۔ تاریخی ملہ کھاہ کے اردگر رہائش پذیر لوگوں کو بھی محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بادام واری اور اندرونی کاٹھی دروازہ میں منگل کے روز سبھی نجی اور سرکاری اسکول بند رہے ۔
بادام واری میں تیندوے کی موجودگی کے باعث کاٹھی دروازہ، شیخ کالونی ، مخدوم صاحب، بہاو الدین صاحب ، تجگری محلہ ، شہام پورہ ، تجگری محلہ ، قطب الدین پورہ اور سید پورہ علاقوں کے لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
اننت ناگ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد ہلاک
سرینگر، حکام نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے لرنو کے گوڑن علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
متوفین کی شناخت بلال احمد بتانا اور فیضان احمد چاڈ کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں میتھنڈو کے باشندے تھے۔
زخمیوں شریف احمد بتانا اور سجاد احمد بتانا کو پی ایچ سی لرنو منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ چاروں نوجوان لہوان سے گوڑن کی طرف جا رہے تھے جب علاقے میں آسمانی بجلی گری۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا4 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر1 day agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل کشمیر بھر میں کثیر سطحی سکیورٹی انتظامات
