جموں و کشمیر
جموں میں مکمل بند، مختلف مقامات پر احتجاجی جلوس برآمد، کئی گرفتار
جموں، جموں صوبے میں ہفتے کے روز بار ایسو سی ایشن اور چیمبر آف کامرس کی جانب سے دی گئی بند کال کے باعث کاروباری ادارے ٹھپ ہو کررہ گئے جبکہ بعض علاقوں میں ٹرانسپورٹ سروس بھی متاثر رہی ۔
معلوم ہوا ہے کہ سرور ٹول پلازکو ہٹانے اور یو ا راجپوٹ سبھا لیڈران کی گرفتاری کے خلاف سنیچر کے روز مختلف علاقوں میں لوگوں نے احتجاجی جلوس نکالے جس دوران پولیس نے کئی افراد کو احتیاطی طورپر حراست میں لیا۔
اطلاعات کے مطابق سمارٹ میٹروں کی تنصیب ، سروس ٹول پلازا کو ہٹانے کی مانگ کو لے کر ہفتے کے روز جموں میں مکمل بند رہا جس وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکررہ گئی ۔
جمون چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی طرف سے دی گئی یک روزہ بند کی کال کی سیاسی جماعت جن میں کانگریس ، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی شامل ہیں نے حمایت کی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ ، ریاسی اور ادھم پور اضلاع سمیت جموں کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے پر امن احتجاجی جلوس نکالے جس دوران مظاہرین یوا راجپوٹ سبھا اراکین کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مظاہرین نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ٹول پلازا غیر قانونی طورپر قائم کیا گیا ہے لہذا اس کو فوری طورپر ہٹایا جائے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے جموں میں سمارٹ میٹروں کو نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس پر لوگوں نے پہلے ہی خدشات کا اظہار کیا لیکن اس کے باوجود بھی انتظامیہ لوگوں کی مانگ کو پورا نہیں کررہی ہیں۔ ان کے مطا بق یوا رجپوت سبھا کے لیڈران کی رہائی تک جموں صوبے میں پر امن احتجاج جاری رہے گا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ اضلاع میں بند کی کال کے باعث بازار ویران اور سڑکیں سنسان پڑی ہوئی تھی ۔معلوم ہوا ہے کہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جموں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کی خاطر حساس علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ ادھم پور میں سری نگر جموں شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی پادائش میں پولیس نے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا۔
ذرائع نے مزید کہاکہ ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن اور ضلعی بار ایسو سی ایشن نے سنیچر کے روز سرکاری پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ حراست میں لئے گئے سبھی افراد کوفوری طورپر رہا کیا جائے۔
دریں اثنا نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر رتن لال گھپتا نے پارٹی صدر دفتر کے باہر بند کی حمایت میں احتجاج کی قیادت کی اور انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی مانگوں کو پورا کیرں۔انہوں نے کہاکہ بند انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں جیسے سمارٹ میٹروں کی تنصیب، پراپرٹی ٹیکس اور سانبہ میں سرور ٹول پلازا کو غیر قانونی طورپر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ یوا راجپوت سبھا کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف ہے۔ ریاسی ضلع میں بھی ماتا ویشنو دیوی مندر پر آنے والے زائرین کے بیس کیمپ کٹرا میں بھی احتجاج کیا گیا ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ قومی شاہراہ پر کسی کو بھی رکاوٹیں کھڑی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جوکوئی بھی امن و امان میں رخنہ ڈالنے کا مرتکب قرار پائے گااس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: کشتواڑ میں ایس یو وی نالے میں جاگری، پانچ افراد ہلاک
جموں، جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع کے دچھن علاقے میں ایک ایس یو وی کے حادثے کا شکار ہوکر نالے میں جا گرنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ ایس یو وی کشتواڑ سے دچھن کی جانب جارہی تھی کہ ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مدوسر نالہ میں جاگری۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فوج کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی۔
حکام نے بتایاکہ ’’پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ امدادی کارروائی جاری ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر نے رشوت کے معاملے میں سابق ایگزیکٹو انجینئر سمیت 2 افراد کو قصوروار قرار دے دیا
سری نگر، خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی عدالت، سری نگر نے بدعنوانی کے ایک معاملے میں دو سابق سرکاری افسران کو قصوروار قرار دیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت کی ویجی لینس آرگنائزیشن کشمیر (وی او کے)، جو اب انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) سری نگر ہے، نے درج کیا تھا۔ قصوروار قرار دیے گئے افسران کی شناخت غلام نبی ڈار، جو اس وقت دیہی انجینئرنگ وِنگ (آر ای ڈبلیو)، گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر تھے اور محمد شمیم پرہ، جو اس وقت اردلی کے عہدے پر تعینات تھے، کے طور پر ہوئی ہے۔
اے سی بی نے بتایا کہ یہ معاملہ 2014 میں وی او کے تھانے میں ایک ٹھیکیدار کے بل کی کارروائی کے دوران غیر قانونی رقم طلب کرنے اور قبول کرنے کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت قصوروار قرار دیا۔ ان میں جموں و کشمیر انسدادِ بدعنوانی قانون کی دفعہ 5(2) بمعہ دفعہ 5(1)(d) کے تحت مجرمانہ بدعنوانی، اسی قانون کی دفعہ 4-اے کے تحت غیر قانونی رقم قبول کرنا اور رنبیر پینل کوڈ کی دفعہ 120-بی کے تحت مجرمانہ سازش شامل ہے۔
عدالت نے دونوں قصورواروں کو 4 سال کی سادہ قید کی سزا سنائی اور ہر دفعہ کے تحت 10,000 روپے جرمانہ عائد کیا۔
تمام سزائیں بیک وقت چلیں گی۔ یہ فیصلہ جمعہ کو خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی، سری نگر تسلیم عارف نے سنایا۔ اے سی بی کی جانب سے اس مقدمے کی عدالت میں پیروی خصوصی سرکاری وکیل وجاہت جمیل نے کی۔
یو این آئی۔ م س۔ م الف
جموں و کشمیر
کشمیری پنڈتوں کے لیے ’گھر سے کام‘ کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا: ڈویژنل کمشنر
سری نگر، ڈویژنل کمشنر کشمیر انشول گرگ نے جمعہ کو ان اطلاعات کی تردید کی کہ سوشل میڈیا پر مبینہ دھمکی آمیز خط گردش کرنے کے بعد انتظامیہ نے کشمیری پنڈت ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی کوئی زبانی ہدایت جاری کی ہے۔
گرگ نے کہا کہ ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات پر بھروسہ کریں۔
گرگ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ’’دیکھیں، اس طرح کا کوئی حکم کسی بھی صورت میں جاری نہیں کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی مستند اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ہم سب کو اطلاعات کے محکمے، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے مستند ذرائع پر ہی انحصار کرنا چاہیے۔ ہمیں ان پر بھروسہ کرنا چاہیے۔‘‘
سکیورٹی سے متعلق خدشات پر ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ سرکاری ملازمین، رہائشیوں اور 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’جہاں تک سکیورٹی کا تعلق ہے، ملازمین، رہائشیوں یا 15 اگست کی یومِ آزادی تقریبات میں شرکت کرنے والوں، سب کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔‘‘
یواین آئی۔ظ ا
-
جموں و کشمیر3 days agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
جموں و کشمیر4 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
ہندوستان5 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا5 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا5 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا5 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا5 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا5 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا4 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا4 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
دنیا4 days agoموساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
-
دنیا4 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
