ہندوستان
کچاٹیوو معاملے کے لیے کانگریس، ڈی ایم کے ذمہ دار : بی جے پی
نئی دہلی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے خلیج پاکستان میں تمل ناڈو سے ملحقہ کچاٹیوو جزیرے کو سری لنکا کے حوالے کرنے کے معاملے پر غیر فعال رہنے پر دراوڑ منیترکزگم (ڈی ایم کے) کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سری لنکا کی فوج کے ذریعہ ہندوستانی ماہی گیروں کو پکڑنے کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج بی جے پی نے کہا کہ ڈی ایم کے لیڈر ایم کروناندھی اور کانگریس لیڈر اندرا گاندھی نے باہمی ملی بھگت سے کچاٹیوو جزیرے کے ارد گرد ماہی گیری کے حقوق سری لنکا کو سونپے تھے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کی صبح بی جے پی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کچاٹیوو جزیرے کے معاملے پر ملک کو تفصیل سے تمام معلومات پیش کیں۔ وزیر خارجہ نے کہا “آج سلسلے میں عوام کا جاننا اور فیصلہ کرنا بہت ضروری ہے۔ “یہ مسئلہ کافی عرصے سے عوام کی نظروں سے پوشیدہ ہے۔”
وزیرخارجہ نے کہا کہ 1974 میں ہندوستان اور سری لنکا نے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں انہوں نے ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سمندری حدود کا تعین کیا تھا اور یہ کچاٹیوو جزیرہ سری لنکا کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ دو سال بعد 1976 میں ایک اور معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں کچاٹیوو کے پانی میں ہندوستانی تمل ماہی گیروں کے ماہی گیری کے حقوق بھی سری لنکا کے حوالے کیے گئے۔
مسٹر جے شنکر نے کہا کہ اس پورے واقعہ پر تمل ناڈو کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایم کروناندھی کی حکومت سے اچھی طرح سے مشاورت کی گئی تھی اور مسٹر کروناندھی نے اس وقت کی مرکزی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ سیاسی وجوہات کی بناء پر ان کی حمایت ظاہر نہ کریں اور اس کے بجائے مرکزی حکومت مل ناڈو میں پیدا ہونے والی صورتحال پر کسی قسم کی بے چینی پیدا نہیں ہونے دے گی۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ پنڈت جواہر لال نہرو نے کچاٹیوو کو ایک چھوٹا اور غیر معمولی جزیرہ کہا تھا اور مسز اندرا گاندھی نے اسے ایک چھوٹا چٹانی جزیرہ قرار دیا تھا اور اسے ہندوستان کے لیے بیکار قرار دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 1958 اور 1960-61 میں ہی سری لنکا کے لیے اس جزیرے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کی مشاورتی کمیٹیوں کی رپورٹوں میں حق اطلاعات قانون کے تحت کچاٹیوو سے متعلق تمام تفصیلات نکالی گئی ہیں اور ان میں یہ معلومات سامنے آئی ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم 1958 اور 1960 کی بات کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں اہم لوگ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ کم از کم ہمیں ماہی گیری کے حقوق مل جائیں۔
کچاٹیوو جزیرہ سری لنکا کو 1974 میں اور ماہی گیری کے حقوق 1976 میں دیئے گئے تھے ۔ سب سے بنیادی ایک پہلو اس وقت کی مرکزی حکومت اور وزرائے اعظم کی طرف سے ہندوستان کے خطے کے بارے میں دکھائی گئی بے حسی ہے… حقیقت یہ ہے کہ انہیں اس کی پروا نہیں تھی… اس وقت کے وزیر اعظم جواہر لال نے مئی 1961 ایک تبصرہ میں لکھا تھا ‘میں اس چھوٹے سے جزیرے کی قدر نہیں کرتا اور اس پر اپنا دعویٰ ترک کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کروں گا۔ مجھے یہ پسند نہیں ہے کہ ایسے معاملات غیر معینہ مدت کے لیے زیر التوا رہیں اور بار بار پارلیمنٹ میں اٹھائے جائیں۔‘‘ اس لیے پنڈت نہرو کے لیے یہ ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا، اس کی کوئی اہمیت نہیں تھی۔ انھوں نے اسے ایک پریشانی کے طور پر دیکھا… ان کے لیے آپ جتنی جلدی چھوڑیں گے ، اتنا ہی بہتر ہوگا۔ … یہی طریقہ مسز اندرا گاندھی کے لیے بھی جاری رہا۔
مسٹر جے شنکر نے کہا “تمل ناڈو سے جی وشواناتھن نام کے ایک ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے کہا ‘ہمیں ہندوستانی علاقے سے ہزاروں میل دور ڈیاگو گارشیا کے بارے میں فکر ہے، لیکن ہمیں اس چھوٹے سے جزیرے کی فکر نہیں ہے۔’ کہ وزیر اعظم محترمہ اندرا گاندھی نے آل انڈیا نیشنل کانگریس ( اے آئی سی سی ) کی میٹنگ میں کہا تھا کہ “یہ ایک چھوٹی سی بات ہے۔”
وزیر خارجہ نے کہا ’’یہ دیکھ کر مجھے وہ دن یاد آ گئے جب پنڈت نہرو ہماری شمالی سرحد کو ایک ایسی جگہ کے طور پر بیان کرتے تھے جہاں گھاس کا ایک تنکا بھی نہیں اگتا تھا۔ میں یاد دلانا چاہوں گا کہ وزیر اعظم پنڈت نہرو اپنے تاریخی بیان کے بعد کبھی بھی ملک کا اعتماد دوبارہ حاصل نہیں کر سکے۔ وزیر اعظم (اندرا گاندھی) کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب وہ کہتی ہیں کہ یہ ایک چھوٹی سی بات ہے اور ہمارے ملک کے علاقوں میں فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
ہندوستان پر 100 فیصد امریکی برآمدی ڈیوٹی کے خدشے کے درمیان مودی اور ٹرمپ نے کی ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی، روس-ایران پابندیوں کے قانون کے تحت امریکہ کی طرف سے ہندوستان پر مجوزہ 100 فیصد برآمدی ڈیوٹی کے تعلق سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تبادلۂ خیال کے درمیان وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز بات چیت کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا۔
اس بات چیت کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی۔ ہم نے تجارت، دفاع، توانائی، اہم ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اپنے باہمی تعاون کا جائزہ لیا۔ ہم اپنی ‘جامع اسٹریٹجک شراکت داری’ کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر متفق ہوئے۔ ہم نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا، جن میں عالمی امن اور سکیورٹی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششیں بھی شامل ہیں۔”
وزیرِ اعظم کے دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ہند-امریکہ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا اور دونوں ممالک کے لوگوں کے فائدے کے لیے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے قریب رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
قابلِ ذکر ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور شدہ یہ قانون امریکی صدر کو روس سے خام تیل یا قدرتی گیس خریدنے والے سرفہرست پانچ ممالک پر 100 فیصد تک برآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
بیلا کلسٹر کے 729 ووٹوں میں سے 728 کو حذف کرنا ووٹ کی چوری : راہل
نئی دہلی، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے الزام لگایا ہے کہ بیلا کلسٹر کچی آبادیوں کے ووٹر لسٹ سے 729 میں سے 728 ووٹروں کا نام ہٹانا ووٹ چوری کا واضح ثبوت ہے، اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
مسٹر گاندھی نے بدھ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ ہندوستانی شہریت کے تمام دستاویزات اور ثبوت ہونے کے باوجود یہ لوگ دفاتر اور عہدیداروں کے ارد گرد چکر لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نسلوں سے وہاں رہ رہے ہیں، زرعی مزدور کے طور پر کام کرتے ہیں اور ہر الیکشن میں ووٹ دیتے ہیں۔
انہوں نے سوال کیا کہ کیا کسی شہری سے ووٹ کا حق صرف اس لیے چھین لیا جا سکتا ہے کہ وہ غریب یا بے گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین ایک شخص، ایک ووٹ کی ضمانت دیتا ہے اور ایک ووٹ کو بھی حذف کرنا محض ایک فعل نہیں بلکہ ووٹ چوری ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ 728 ووٹوں کے حذف ہونے پر افسوس کا ایک ٹکڑا بھی نہیں ہے اور اسی ڈھٹائی کے ساتھ ملک بھر میں لاکھوں ووٹوں کی چوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ہم ایک ووٹ کو بھی حذف نہیں ہونے دیں گے” اور ذمہ داروں کو نتائج کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی۔
یو این آئی۔ الف الف۔ م الف
ہندوستان
شیئر بازاروں میں گراوٹ جاری، سینسیکس 49 پوائنٹس پھسلا
نئی دہلی، گھریلو شیئر بازاروں میں بدھ کو مسلسل تیسرے دن گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس تقریباً پورے دن سبز نشان میں رہنے کے بعد آخر میں 49 پوائنٹس نیچے بند ہوا سینسیکس 88 پوائنٹس گر کر 72,441.15 پوائنٹس پر کھلا، لیکن کچھ ہی دیر میں سبز نشان میں پہنچ گیا۔ تاہم آخری گھنٹے میں ہوئی فروخت سے یہ 48.78 پوائنٹس (0.07 فیصد) کے نقصان کے ساتھ 72,480.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے نفٹی-50 انڈیکس میں سینسیکس کے مقابلے میں زیادہ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ یہ 95.75 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد نیچے 22,620.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ دونوں انڈیکس کا اس سال 30 مارچ کے بعد کی نچلی سطح ہے۔
وسیع تر بازار میں ملا جلا رخ رہا۔ نفٹی مڈ کیپ-50 انڈیکس 0.01 فیصد پھسل گیا۔ اسمال کیپ-100 انڈیکس 0.27 فیصد کی برتری میں رہا۔ سیکٹر پر مبنی انڈیکسوں میں نفٹی ہیلتھ 2.57 فیصد، نفٹی فارما 1.84 فیصد اور نفٹی میٹل 1.50 فیصد ٹوٹ گیا۔ پائیدار صارف مصنوعات کے گروپ میں 1.35 فیصد اور ایف ایم سی جی میں 0.63 فیصد کی گراوٹ رہی۔
میڈیا گروپ کا انڈیکس 2.74 فیصد، ریئلٹی گروپ کا 1.62 فیصد اور کیمیکل گروپ کا 1.19 فیصد چڑھا۔ بینکنگ، آئی ٹی اور آئل اینڈ گیس گروپ بھی سبز نشان میں رہے۔
سینسیکس میں ایٹرنل کا شیئر سب سے زیادہ سوا دو فیصد ٹوٹا۔ سن فارما اور ٹائٹن میں دو فیصد سے زیادہ کی گراوٹ رہی۔ اڈانی پورٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، بجاج فائنینس، انفوسس اور بھارتی ایئرٹیل کے شیئرز ایک سے دو فیصد تک پھسل گئے۔ ٹرینٹ، بجاج فن سروس، این ٹی پی سی، آئی ٹی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا بھی نقصان میں رہے۔
کوٹک مہندرا بینک کا شیئر پونے تین فیصد اوپر رہا۔ آئی سی آئی سی آئی بینک اور انڈیگو میں بھی دو فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی۔ ایکسس بینک اور الٹرا ٹیک سیمنٹ کے شیئرز ایک سے ڈیڑھ فیصد کی برتری میں رہے۔ ٹیک مہندرا، ہندوستان یونیلیور، بی ای ایل، ٹی سی ایس، ماروتی سوزوکی، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز بھی سبز نشان میں رہے۔
یواین آئی۔الف الف
-
دنیا1 week agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
دنیا1 week agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
ہندوستان1 week agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
دنیا1 week agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
دنیا6 days agoایران کی وارننگ، امریکہ کے دوبارہ حملے کی صورت میں جنگ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے
-
ہندوستان1 week agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا1 week agoیمن کے بندرگاہی شہر موخا پر سعودی فضائی حملوں میں چھ افراد ہلاک
-
ہندوستان6 days agoلداخ میں چھٹے شیڈول کو نافذ کر کے پولیس فائرنگ میں شہید نوجوانوں کو ملے انصاف: کانگریس
-
دنیا6 days agoایرانی صدر مسعود پزشکیان کا امریکہ سے مذاکرات پر آمادگی کا اظہار، طاقت کے دباؤ کو مسترد کردیا
-
ہندوستان1 week agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
