جموں و کشمیر
جموں وکشمیر کے بزنس رولز میں ترمیم پرمین اسٹریم سیاسی پارٹیاں سیخ پا
سری نگر،جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مرکزی حکومت کو جموں وکشمیر کے بزنس رولز میں ترمیم کرنے پر ہدف تنقید بنایا ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نایب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ ایک ربر سٹیمپ وزیر اعلیٰ سے بہتر کے مستحق ہیں۔
وزارت امور داخلہ کی طرف سے کی جانے والے ترامیم سے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے انتظامی اختیارات کا دائرہ وسیع تر ہوگا۔
عمر عبد اللہ نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ایک اوراشارہ کہ جموں و کشمیر میں انتخابات نزدیک ہیں یہی وجہ ہےکہ انتخابات کے لیےجموں و کشمیر کے ریاستی درجے کا مکمل طور پر بحال ہونا مقدم ہے۔
وزارت داخلہ کی طرف سے کی گئی ترامیم کے مطابق، آل انڈیا سروس آفیسران کے انتظامی سیکریٹریوں اور کیڈر کے عہدوں کے تبادلے سے متعلق ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹری ، جنرل ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی تجاویز کو، لیفٹیننٹ گورنر کو چیف سیکریٹری کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامی سیکریٹریوں اور آل انڈیا سروسز کے آفیسران کے کیڈر کے عہدوں کی پوسٹنگ اور تبادلے سے متعلق معاملات کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹو سیکریٹری ، جنرل ایڈ منسٹریشن ڈپارٹمنٹ، چیف سیکریٹری کے ذریعے ایل جی کو تجویز پیش کرئے گا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی کی صاحبزادی اور میڈیا ایڈوائزر التجا مفتی نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کا یہ اقدام جموں وکشمیر میں ایک منتخت حکومت کو ایک میونسپلٹی میں تبدیل کر دئے گا۔
انہوں نے کہا :’ایک ایسے وقت میں جب جموں وکشمیر میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ، وزارت داخلہ کا نیا حکم اور غیر منتخب ایل جی کو مزید اختیارات دینے کا فرمان اس بات کو ظاہر کر رہا ہے کہ یوٹی میں امسال ہی اسمبلی چناو ہونگے ۔ ‘
انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی سرکار اچھی طرح جانتی ہے کہ اس بار جموں وکشمیر میں غیر بی جے پی حکومت منتخب ہوگی اور اس حکم کا مقصد اگلی حکومت کے اختیارات کو محدود کرنا ہے کیونکہ بھاجپا کشمیریوں پر اپنی آہنی گرفت کھونا نہیں چاہتی ۔
پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر وحید الرحمن پرہ نے مرکزی حکومت کے اس فیصلے کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ جب منتخب حکومت کے اختیارات مستقل طورپر ایک غیر منتخب ایڈمنسٹریٹر کو سونپ دئے جائیں تو اس صورت میں جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کیوں کرائے جائیں ؟
انہوں کہا کہ اس طرح کے فیصلے سے ہمارے جمہوری اداروں کو مستقبل طورپر کمزور کرنا مقصود ہے۔
جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے اسے جمہوریت کا قتل قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر کو لا محدود اختیارات دینا جمہوریت کے قتل کے مترادف ہے ۔ ان کے مطابق اس طرح کے فیصلے سے وزیر اعلیٰ اور ان کے کونسل کو ایل جی کی ہدایات پر من وعن عمل کرنی پڑے گی۔
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے کہاکہ تمام جماعتوں کو عوام کے وسیع تر مفادات کے لئے ایک ہی پلیٹ فارم پر آنا چاہئے۔
انہوں نے ہفتے کے روز سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ ہمیں اپنے سیاسی اختلافات کو یک طرف رکھ کر اس فیصلے کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔
ان کے مطابق سیاسی اختلافات کے باوجود بھی جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو اب متحد ہونا چاہئے تاکہ ایک مضبوط لائحہ عمل سامنے لایا جاسکے۔
یو این آئی – ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں یومِ آزادی سے پہلے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا
سرینگر، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نلن پربھات نے جمعرات کو مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں یومِ آزادی کی تقاریب سے پہلے سیکورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے اور انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کو مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
میٹنگ میں جموں و کشمیر پولیس، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کے سینیئر حکام شامل ہوئے۔ ان میں اسپیشل ڈی جی پی (ہم آہنگی)، اے ڈی جی پی (سی آئی ڈی)، کشمیر اور جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، رینج ڈی آئی جی، اضلاع کے ایس ایس پی اور دیگر حکام شامل تھے۔
مسٹر پربھات نے میٹنگ میں 15 اگست کی تقاریب کے لیے سیکورٹی انتظامات اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ الرٹ رہیں تاکہ یہ قومی تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل ہو سکے۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں سیکورٹی نظام کو مزید مضبوط کرنے کے لیے فورسیز کی موثر تعیناتی، علاقے میں بہتر نگرانی اور مختلف سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔
پولیس ڈائریکٹر جنرل نے اہم مقامات، بالخصوص سرینگر کے بخشے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تقریب کے مقام کے اندر اور آس پاس ٹریفک کنٹرول اور پارکنگ مینجمنٹ کو موثر طریقے سے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ باہمی ہم آہنگی کو بہتر رکھیں تاکہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو کم سے کم پریشانی ہو اور انہیں تمام ضروری سہولیات آسانی سے مل سکیں۔ سیکورٹی تیاریوں، جوانوں کی تعیناتی، انٹیلی جنس معلومات، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل پورے کشمیر میں سکیورٹی مزید سخت
سری نگر، یومِ آزادی کی تقریبات کے پیش نظر پورے کشمیر میں سکیورٹی انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ حکام نے 15 اگست کی تقریبات کو پرامن اور بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے وادی کے مختلف علاقوں میں فل ڈریس ریہرسل بھی کی۔
جمعرات کو یہاں بخشی اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ودھی کمار بردی نے کہا کہ قومی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں وادی کے تمام اضلاع میں سکیورٹی ریہرسل کی گئی ہے۔
بردی نے کہاکہ ’’وادی کے تمام اضلاع میں فل ڈریس ریہرسل کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سکیورٹی انتظامات کی بھی مکمل ریہرسل کی گئی ہے، تاکہ 15 اگست کو ہم مرکزی تقریب کو بلارکاوٹ منعقد کر سکیں۔‘‘
گزشتہ ماہ جنوبی کشمیر میں ہونے والے دو دہشت گردانہ حملوں کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ وادی بھر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ان معاملات میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ متعلقہ اضلاع کی جانب سے تمام مضبوط سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی کا نظام مزید سخت کیا گیا ہے۔‘‘
بردی نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں یومِ آزادی کی تقریبات میں شرکت کریں اور 15 اگست کو ایک قومی تقریب قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح کے ساتھ ساتھ انتظامی اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے دارالحکومت میں بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ انہوں نے عوام سے ان تقریبات کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔
دہلی کے لال قلعہ میں 25 نومبر کو ہونے والے دھماکے، جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے، کو مبینہ طور پر القاعدہ برصغیر (اے کیو آئی ایس) کی ایک ذیلی تنظیم سے باضابطہ طور پر جوڑے جانے سے متعلق رپورٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کے پاس ایسی کوئی معلومات نہیں ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو تفصیلات الگ سے شیئر کی جائیں گی۔
آئی جی پی نے کہاکہ ’’ابھی ہماری معلومات میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔‘‘
انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی کشمیری پنڈتوں کو مبینہ دھمکیوں کی رپورٹس پر تبصرہ کرنے سے بھی انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیان کو یومِ آزادی اور اس سے متعلق سکیورٹی انتظامات تک محدود رکھیں گے۔
حکام نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک دھمکی آمیز خط میں چھ کشمیری پنڈتوں کے نام درج ہونے کے بعد سرکاری محکموں میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کو زبانی طور پر مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 اگست تک اپنے دفاتر میں حاضر نہ ہوں۔
وادی میں تقریباً 6,000 مہاجر ملازمین کام کر رہے ہیں۔ کشمیری پنڈتوں اور اقلیتی ملازمین کی رہائش والے کیمپوں اور دیگر مقامات پر بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
لداخ میں زلزلے کے دو مسلسل ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، کشمیر تک لرزش محسوس ہوئی
سری نگر، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں جمعرات کی صبح چار گھنٹے کے اندر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت بالترتیب 5.5 اور 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا صبح 6 بج کر 5 منٹ پر محسوس کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز لیہہ-لداخ کے علاقے میں 36.881 ڈگری شمالی عرض البلد اور 74.402 ڈگری مشرقی طول البلد پر زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
اس کے تقریباً چار گھنٹے بعد، صبح 9 بج کر 54 منٹ پر دوسرا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔
ان دونوں زلزلوں کے جھٹکے کشمیر اور لداخ کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ فی الحال اس واقعے میں کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان یا کسی کے ہلاک و زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا3 days agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
دنیا2 days agoایران نے خود کو ایک ‘ناقابل تسخیر طاقت’ ثابت کیا ہے: عراقچی
-
دنیا3 days agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا2 days agoشام کے سابق صدر بشار الاسد کو سزائے موت سنادی گئی
-
جموں و کشمیر2 days agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا3 days agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
ہندوستان3 days agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
جموں و کشمیر23 hours agoاسپورٹس کوٹا پر مبنی ملازمتیں: جے اینڈ کے بی جے پی نے اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا، احتجاجی کھلاڑیوں کی حمایت کی
-
دنیا3 days agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
دنیا3 days agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
-
دنیا2 days agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
ہندوستان2 days agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
