جموں و کشمیر
دہشت گردی سے پاک اور بغیر خوف جموں وکشمیر ہمارا عزم ہے: لیفٹیننٹ گورنر
جموں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے آج پولیس اکیڈمی اودھمپور میں پروبیشنری ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پیز) کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے خطاب میں فارغ التحصیل ہو ئے 61 پولیس افسران کو مبارک باددی اور ان سے کہا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری ، لگن اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں۔
انہوں نے کہا،”آج سے قوم آپ کو داخلی سلامتی برقرار رکھنے، دہشت گردی سے نمٹنے، قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے اور لوگوں کے لئے ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کی اہم ذمہ داری سونپ رہی ہے۔ میں آپ کو ہر مشن میں کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر پولیس کے بہادر وں اور دیگر سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے ملک کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس اِنتہائی مشکل حالات میں کام کر رہی ہے ، ملک کی داخلی سلامتی میں اہم رول اَدا کر رہی ہے، ملک کی سا لمیت اور یونین ٹیریٹری کے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”دہشت گردی سے پاک اور بغیر خوف جموں کشمیر ہمارا عزم ہے۔ہم نے آپریشنل سطح پر پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو بہتر بنایا ہے اور پورے دہشت گردوں اور علیٰحدگی پسندوں کے ایکو سسٹم کوختم کرنے کے لئے”پورا حکومتی نقطہ نظر“ کواپنایا ہے۔
انہوں نے نئے ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجوں پر بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس کو غلط معلومات کا مقابلہ کرنے اور سرحد پار سائبر خطرات سے نمٹنے میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے جدید آلات کا اِستعمال کرنے کی ذمہ داری سونپی۔
انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹولز جیسی جدید ٹیکنالوجی نے سیکورٹی کے منظر نامے کو تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور گہری جعل سازی کے چیلنجز اب بھی بڑے خدشات ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے تکنیکی آلات کے بہتر اِستعمال پر زور دیا اور موثر نگرانی اور حقیقی وقت میں چیلنجوں کا جواب دینے کے لئے مسلسل چوکس رہنے پربھی زور دیا ۔
انہوں نے مجرموں کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کا اندازہ لگانے اور اُن کا تجزیہ کرتے ہوئے ایک قدم آگے رہنے کو کہا۔
انہوں نے کہا، ”ہمیں اَپنی حکمت عملی کو پولیسنگ کی رد عمل کی نوعیت سے پولیسنگ کی فعال نوعیت کی طرف منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔“
اُنہوں نے کہا ،” منشیات کی دہشت گردی، سوشل میڈیا کو ہتھیار بنانا، غلط معلومات پھیلانے کی مہمات بھی معاشرے کی داخلی سلامتی اور ہم آہنگی کے لئے بڑے خطرات کے طور پر اُبھری ہیں۔ میں نوجوان پولیس افسران پر زور دیتا ہوں کہ وہ نئے آئیڈیاز، نئے ٹولز کے ساتھ کام کریں اور منشیات کی دہشت گردی ، منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور اِنسداد بنیاد پرستی کے خلاف جنگ کی قیادت کریں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ کامیابیوں میں پراسکیوشن کا ایک اور کالم شامل کیا جائے اور اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر جرم کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
اُنہوں نے کہا ،” تحقیقات اور کامیاب پراسکیوشن موثر پولیسنگ کے اہم ہتھیار ہیں۔ جموں و کشمیر پولیس کی ذمہ داری صرف دہشت گردوں کو بے اثر کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ تفرقہ انگیز عناصر اور دہشت گردی اور علیٰحدگی پسندی کی مدد کرنے والوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر پولیس کے سول ایکشن پروگراموں کی بھی ستائش کی۔
ڈائریکٹر پولیس اکیڈیمی اودھمپور غریب داس نے پروگرام اور تربیتی کورس کے دوران کی گئی مختلف سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے رسمی سلامی لی اور پریڈ کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نئے بھرتی ہونے والوں کو بھی مُبارک باد دی۔
پاسنگ آوٹ ڈی ایس پیز کواَپنے فرائض لگن اور ایمانداری سے سر اَنجام دینے کے لئے حلف دلایا گیا۔
اس موقعہ پرڈی جی پی نلین پربھات، پرنسپل سیکرٹری داخلہ چندراکر بھارتی، پولیس، سیکورٹی فورسز اور سول اِنتظامیہ کے سینئر افسران اور فارغ التحصیل ڈپٹی ایس پیز کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں زبردست ہنگامہ آرائی
سری نگر، جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں منگل کے روز اس وقت زبردست ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی جب قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے ریاست کے درجے کی بحالی پر قرارداد منظور کرنے میں ایوان کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے اسپیکر عبد الرحیم راٹھور کو عہدے سے ہٹانے کا دوبارہ مطالبہ کیا۔ جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کے روز بی جے پی قانون سازوں کے شور شرابے اور واک آؤٹ کے درمیان ریاست کے درجے کی بحالی کی قرارداد منظور کی تھی۔ جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، شرما اور بی جے پی کے دیگر اراکین نے قرارداد کے کچھ حصوں بالخصوص 2000ء کی خودمختاری کی قرارداد سے جڑے حوالوں پر اعتراض کیا۔ بی جے پی کا موقف ہے کہ وہ ریاست کا درجہ بحال کرنے کی حامی ہے لیکن خودمختاری کے حوالوں کی مخالفت کرتی ہے۔
شور شرابے کے دوران شرما نے قرارداد پر کارروائی کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا جس پر اسپیکر کو مداخلت کرنی پڑی۔ مسٹر راٹھور نے کہا کہ قواعد کے مطابق انہیں عہدے سے ہٹانے کی تحریک کو 14 دنوں کے بعد فہرست میں شامل کر کے اس پر غور کیا جائے گا۔ ہنگامہ جاری رہنے پر اسپیکر نے ایوان میں اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے احتجاجی اراکین کو کارروائی میں خلل ڈالنے کے خلاف خبردار کیا۔ مسٹر راٹھور نے حزب اختلاف کو یاد دلاتے ہوئے کہ وہ پہلے ہی طریقہ کار کی وضاحت کر چکے ہیں اور ضروری نوٹس جاری کر چکے ہیں، کہا کہ میں غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دوں گا۔
مسٹر راٹھور نے احتجاجی اراکین سے کہا کہ آپ نے میری ساکھ پر سوالات اٹھائے ہیں، وہ ٹھیک ہے۔ لیکن مجھے سکھانے کی کوشش نہ کریں۔ میں اپنا کردار اور فرض جانتا ہوں۔ نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری نے حزب اختلاف پر پلٹوار کرتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کو جموں و کشمیر کے عوام نے ان کے مفادات سے جڑے مسائل اٹھانے کے لیے اسمبلی میں بھیجا ہے۔
چودھری نے بی جے پی اراکین پر بحث میں حصہ لینے کے بجائے کارروائی میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جب آپ یہاں بحث کے لیے آئے تو آپ نے ایوان کو معطل کیا اور بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا استعمال نعرے بازی کے بجائے عوام سے جڑے مسائل بشمول ترقی، روزگار، تعلیم، کھیل اور انتخابات پر بحث کے لیے ہونا چاہیے۔ اس تلخ کلامی نے اقتدار اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کو مزید تیز کر دیا اور بار بار کی رکاوٹوں نے کارروائی میں خلل ڈالا۔ بی جے پی کے قانون ساز بعد میں ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔ وہ کچھ دیر بعد ایوان میں واپس آ گئے۔
یو این آئی۔ ظ ا۔ م الف
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے جعلی کرنسی کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا، تین افراد گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے چوواڑی علاقے میں جعلی نوٹ چھاپنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرکے جعلی کرنسی کے ایک ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو بتایا کہ شہر میں جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے پولیس نے پیر کو دیر رات چوواڑی علاقے میں کارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
انہوں نے بتایاکہ ’’ملزمان مبینہ طور پر ایک کرائے کے کمرے سے جعلی کرنسی کے نوٹ چھاپنے کا کام کر رہے تھے۔ چھاپے کے دوران 13,500 روپے مالیت کے جعلی نوٹ، اسکیننگ مشین، پرنٹر، کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کیا گیا۔‘‘
ذرائع نے مزید بتایا کہ گرفتار کیے گئے تمام ملزمان سے یہ معلوم کرنے کے لیے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے کہ انہوں نے کتنے جعلی نوٹ بازار میں چلائے ہیں۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بہار کے رہنے والے وجے ساہنی، مدھیہ پردیش کے رہنے والے راہل اہروار اور جھارکھنڈ کے رہنے والے اندرپال کمار کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ’’ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران گرفتار افراد نے پولیس کو بتایا کہ وہ چند روز قبل اس علاقے میں آئے تھے اور ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا۔‘‘
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
یواین آئی۔ ط ا
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اسمبلی کو پاکستان کے ایجنڈے کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیں گے: سنیل شرما
سری نگر، جموں و کشمیر اسمبلی کی جانب سے ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے چند گھنٹے بعد اپوزیشن لیڈر سنیل شرما نے پیر کو کہا کہ بی جے پی اسمبلی کو ان کے بقول پاکستان کے ایجنڈے کے لیے پلیٹ فارم نہیں بننے دے گی۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کی حمایت کرتی ہے، لیکن اسمبلی سے منظور قرارداد میں دفعہ 370، دفعہ 35 اے اور 1953 سے قبل کی آئینی پوزیشن کے حوالوں کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
جموں و کشمیر اسمبلی نے پیر کو بی جے پی ارکان کے احتجاج کے درمیان ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے قرارداد منظور کی۔
ریاستی حیثیت کی بحالی سے متعلق قرارداد منظور ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شرما نے کہا کہ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کی بحالی کے مطالبے تک محدود رہتی تو بی جے پی اس کا خیرمقدم کرتی۔
انہوں نے کہاکہ ’’بی جے پی محض مخالفت برائے مخالفت نہیں کرتی۔ ہم ریاستی حیثیت کی بحالی کے حق میں ہیں۔ اگر قرارداد صرف ریاستی حیثیت کے نام پر پیش کی جاتی تو ہم اس کا خیرمقدم کرتے۔‘‘
شرما نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک حساس خطہ ہے اور اپوزیشن کے لیے حکومت کی ہر تجویز کی مخالفت کرنا ضروری نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ ’’اس ایوان سے غریب عوام کو بہت سی توقعات ہیں۔ اسمبلی کا یہ پانچواں دن ہے اور کئی ایسے مسائل ہیں جن پر اتفاق رائے ہونا چاہیے۔ یہ ضروری نہیں کہ اپوزیشن ہر معاملے کی مخالفت کرے۔‘‘
تاہم، انہوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت پر ان کے بقول ایسے مسائل دوبارہ اٹھانے کی کوشش کا
الزام لگایا جو پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
-
دنیا1 week agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے ایل جی نے جاں بحق پی ایس آئی کی اہلیہ کو تقرری نامہ دیا
-
دنیا7 days agoروبیو کی آرکٹک اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات، سلامتی اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
-
ہندوستان1 week agoعالمی کشیدگی کے وقت کثیرالجہتی کو مضبوط کرنا ضروری: جے شنکر
-
دنیا7 days agoکم جونگ ان نے شمالی کوریا کے نظریاتی طریقہ کار کو جدید بنانے پر زور دیا
-
ہندوستان7 days agoخواتین کی سکیورٹی یقینی بنائے بغیر بڑے منصوبوں کا کوئی مطلب نہیں : پرینکا
-
جموں و کشمیر1 week agoوقفہ صفر میں جنوبی کشمیر میں شاہراہ پر پابندیوں کا معاملہ اٹھایا گیا
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں سرکاری ملازمتوں کی 40,672 آسامیاں خالی
-
دنیا1 week agoسعودی اپیل کے بعد حوثیوں پر حملوں کے لیے امریکی جنگی طیاروں کی تیاری شروع ہو گئی تھی، لیکن ٹرمپ نے فیصلہ بدل دیا
-
ہندوستان6 days agoہندوستان نے جموں و کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے بیان کو مسترد کر دیا
-
دنیا6 days agoروس-یوکرین امن معاہدے کی شرائط پر بات چیت جاری : ٹرمپ
-
ہندوستان6 days agoانتخابی کمیشن میں مبینہ اختلافات کی رپورٹ پر اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر سے استعفیٰ کا مطالبہ
