تازہ ترین
آبی وسائل پرNHPC کاقبضہ منصوبہ بندسازش کی کڑی:میرواعظ
خبراردو:
حریت کانفرنس (ع)کے چیرمین میرواعظ عمرفاروق نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومتی سطح پر ظلم وجبر کی انتہا کی جارہی ہے ۔ نوجوانوں کا چن چن کر قتل عام کیا جارہا ہے ۔CASO اور سرچ آپریشن کے نام پر ان شدید سردی کے ایام میں بہانے جنوبی کشمیر کے متعدد علاقوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں جن میں خواتین، بزرگ اور معصوم بچے شامل ہیں کو گھروں سے باہر نکال کر گھنٹوں ٹھٹھرتی سردی میں یرغمال بنایا گیا اور اس طرح اس منفی درجہ حرارت میں عوام کو اجتماعی سزا سے دوچار کیا گیا اور دوسری طرف انتظامی سطح پر لوگوں کو شدید مشکلات کا شکار بنائے جانے کا عمل جاری ہے ۔
میرواعظ نے سوال کیا کہ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ یہاں کے عوام، تاجر، ملازم، ٹریڈرس، ہزاروں نہیں بلکہ کروڑوں میں ٹیکس اور بجلی فیس ادا کرتے ہیں اور باوجود اس کے کہ ہماری ریاست آبی وسائل میں سب سے آگے ہے ۔ ہمارے اتنے قدرتی آبی وسائل ہیں کہ 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش موجود ہے جو 60 ہزار کروڑ روپے بنتا ہے لیکن اس کا 10 فیصد حصہ بھی explore نہیں کیا جارہا ۔ یہ ہمارے اپنے وسائل ہیں حکومت ہندوستان کا احسان نہیں لیکن اس کے باوجود آہستہ آہستہ ہم کو ان وسائل سے محروم کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ NHPC جیسے غیر ریاستی اداروں کو Power Project دیئے جا رہے ہیں، یہاں کی بجلی بھارت کی مختلف ریاستوں کو سپلائی کی جارہی ہے اور یہاں کے عوام کو اس بنیادی ضرورت سے محروم رکھا جارہا ہے ۔
میرواعظ نے کہا کہ منفی8 ڈگری درجہ حرارت میں بہت سے علاقوں کو پانی، بجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم رکھا جارہا ہے ، گاؤں اور دیہاتوں کی بات ہی نہیں شہروں کا بھی حال اتنا برا ہے کہ لوگ اس بنیادی سہولیات کو ترس رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر سمیت وادی کے متعدد علاقوں میں پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضرورت کا حال برا ہے اور ان علاقوں میں محدود پیمانے پر یہ ضرورتیں فراہم کی جارہی ہیں اوریہ ہماری سمجھ سے باہر ہے کہ یہ کوئی انتظامی مسئلہ ہے یا یہاں کے عوام کو جان بوجھ کر دیدہ دانستہ انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور تحریک نوازی کی سزا دی جارہی ہے۔میرواعظ نے کہا کہ کیا یہ حقیقت نہیں ہے کہ ہمارے وسائل پر قبضہ کیا جارہا ہے ۔ ایک دیدہ دانستہ پالیسی کے تحت کشمیری عوام کو ہر طرح سے تنگ کیا جارہا ہے ۔2019ء شروع ہونے والا ہے لیکن کشمیر میں آج تک بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوسکا۔ اگر یہاں کے عوام باضابطہ ٹیکس ادا کرتے ہیں اور بجلی فیس کے نام پر کروڑوں روپے حکومت کو دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود پانی اور بجلی جو بنیادی ضروریات میں آتا ہے اور جس پر ہر شہری کا حق ہے لیکن اس کے باوجود یہاں کے عوام کو طاقت اور فوج کے بل بوتے پر ہر طرح سے مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔
عوام کو فوج کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی آمرانہ پالیسیوں سے بھارت پوری دنیا میں expose ہو رہا ہے ، یہاں کے لوگوں کو دیدہ دانستہ طور ہر طرح کی سہولیات کیلئے ترسایا جارہا ہے ، لوگ مصائب و مشکلات کے شکار ہیں۔ ایک سیاسی پالیسی اختیار کی گئی ہے تاکہ یہاں کے عوام کو جان بوجھ کر مشکلات سے دوچار کیا جائے۔ میرواعظ نے کہا کہ اگرچہ ہم حق و انصاف پر مبنی ایک جدوجہد میں مصروف ہیں اور اس جدوجہد کو منطقی انجام تک لیجانے کے وعدہ بند ہیں لیکن جہاں تک لوگوں کے روز مرہ کے مسائل اور مشکلات کا تعلق ہے تو ان سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی ۔ یہاں کے لوگوں کو انتظامی سطح پر جس طرح ایک منظم پالیسی کے تحت مفلوک الحال بنانے کا عمل جاری ہے ۔ حکومت مختلف سطحوں پر یہاں کے عوام کو غلام بنائے رکھنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو زندگی کے بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کیخلاف زندگی کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنی چاہئے کیونکہ یہ ہمارا حق ہے اور اس حق کے حصول کیلئے ہم وقتاً فوقتاً اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔
ہندوستان
اروناچل ہندستان کا اٹوٹ حصہ، سرحد کی صورتحال ہی چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد:ہندستان
نئی دہلی ہندستان نے اروناچل پردیش کو اپنا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے دوطرفہ تعلقات سرحد کی صورتحال پر مبنی ہوں گے اور سرحدی صورتحال کا ان تعلقات پر براہِ راست اثر ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی۔ دراصل چین کی جانب سے اروناچل پردیش اور اس کے کچھ مقامات کے نام تبدیل کرنے کے ردعمل میں ہندستان نے حال ہی میں اروناچل پردیش کی 27 اہم جگہوں کو سروے آف انڈیا کے نقشے میں سرکاری طور پر نشان زد کر دیا ہے۔ اس پر چین کی طرف سے منفی ردعمل سامنے آیا ہے۔ چین کے اس ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر جیسوال نے کہا کہ اروناچل پردیش ہندستان کا ناقابلِ تقسیم اور اٹوٹ حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے اور کوئی بھی اس ناقابلِ تردید سچائی کو بدل نہیں سکتا۔
دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر صورتحال کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ ہندستان سرحد سے جڑے معاملات کو انتہائی سنجیدہ مانتا ہے اور سرحد پر امن و استحکام اس کی ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد کی صورتحال کا ہندستان اور چین کے تعلقات پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ ترجمان نے کہا، “ہندستان اور چین کے درمیان سرحدی علاقوں سے جڑے معاملات میں، ہم نے ہمیشہ چین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ان مسائل کو بے حد سنجیدہ مانتے ہیں اور ان علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا سب سے زیادہ اہم ہے۔ ہم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سرحدی معاملات کی صورتحال ہمارے وسیع دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کی عکاسی کرے گی۔ اس بات کو 06 اگست کو حال ہی میں منعقدہ ‘ہند-چین سرحدی معاملات پر مشاورت اور ہم آہنگی کے ورکنگ میکانزم’ کی 36ویں میٹنگ میں بھی دہرایا گیا۔ اس میٹنگ میں دونوں فریقوں نے کھلی اور واضح بات چیت کی اورحقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر صورتحال کا جائزہ لیا۔”
مسٹر جیسوال نے کہا کہ میٹنگ میں ہندستان نے اس بات پر زور دیا کہ دوطرفہ تعلقات کی ہمہ گیر ترقی کے لیے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر غلط فہمی اور غلط اندازوں سے بچنے نیز باقی بچے ہوئے مسائل کو حل کرنے کے لیے ورکنگ میکانزم کی میٹنگوں، مقامی کمانڈر سطح کی میٹنگوں اور دیگر میکانزم سمیت موجودہ سفارتی اور فوجی ذرائع کا استعمال جاری رکھا جائے گا۔
یو این آئی ایف اے
دنیا
موساد کے سابق سربراہ کا انکشاف، ماضی میں ایران کی فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا
یروشلم، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے کہا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایران کی فردو یورینیم افزودگی تنصیب کا کئی مرتبہ دورہ کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ دورے کب کیے گئے اور ان کے ہمراہ کون تھا۔
عبرانی زبان کے میڈیا کے مطابق صفد میں منعقدہ گیلیلی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کوہن نے کہا، ’’ہم نے فردو جوہری تنصیب کا کئی بار دورہ کیا تاکہ اس مقام کو سمجھ سکیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’امریکیوں کی جانب سے اس پر بمباری میرے تمام خوابوں کی تکمیل تھی۔‘‘
فردو کے علاوہ ایران کی اصفہان اور نطنز میں موجود جوہری تنصیبات کو بھی جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ اسرائیل۔ایران جنگ کے دوران امریکی حملوں سے شدید نقصان پہنچا تھا۔
بعد ازاں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ان تنصیبات پر موجود تقریباً 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم زمین میں دفن کر دی گئی تھی۔ تاہم اسرائیل نے بعد میں اندازہ لگایا کہ تہران نے اس مواد میں سے کچھ کو ممکنہ طور پر پکیکس ماؤنٹین کے مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
کوہن کے مطابق 60 فیصد تک افزودہ یورینیم اب بھی ’’بم بنانے سے بہت دور‘‘ ہے۔ تاہم یہ دعویٰ جوہری ماہرین کی بعض جائزہ رپورٹس سے مختلف ہے۔ جوہری ماہر ڈیوڈ البرائٹ کا کہنا ہے کہ 60 فیصد افزودہ یورینیم کو مزید افزودہ کرکے چند ہفتوں یا حتیٰ کہ چند دنوں میں ہتھیاروں کے درجے کے مواد میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
کوہن اس سے قبل ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانے والی موساد کی کارروائیوں کے بارے میں بھی کھل کر بات کر چکے ہیں۔ 2021 میں موساد کی سربراہی چھوڑنے کے فوراً بعد ایک غیر معمولی ٹیلی ویژن انٹرویو میں انہوں نے کئی کارروائیوں کی تفصیلات فراہم کی تھیں، جن میں 2018 میں تہران کے ایک گودام سے ایران کے جوہری محفوظ شدہ ریکارڈ چوری کرنے کی کارروائی بھی شامل تھی۔
انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا تھا کہ نطنز میں ایران کی زیر زمین سینٹری فیوج تنصیب کے ایک حصے کی تباہی کے پیچھے بھی موساد کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ کو موساد نے ہی ہلاک کیا تھا اور تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوشش سے باز رہنے کی تنبیہ کی تھی۔
چینل 12 کو دیے گئے اس انٹرویو میں موساد کے سابق سربراہ نے ایران کے جوہری بنیادی ڈھانچے سے اپنی واقفیت کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ دیان کو نطنز میں زیر زمین موجود اس ’’تہہ خانے‘‘ میں لے جائیں گے جہاں، ان کے بقول، ’’سینٹری فیوجز گھومتے تھے۔‘‘
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں میں آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق پینل کو پناہ گزینوں کی تنظیم نے یادداشت پیش کی
جموں، پی او جے کے سے بے گھر افراد کی تنظیم ایس او ایس انٹرنیشنل کے ایک وفد نے منگل کو یہاں جسٹس پرکاش پربھاکر نولیکر (ریٹائرڈ) کی سربراہی میں آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق پینل کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی۔
ایس او ایس انٹرنیشنل کے چیئرمین راجیو چونی کی قیادت میں وفد میں پروفیسر این این شرما (نائب چیئرمین)، ونود کمار دتہ (جنرل سکریٹری)، بھائی رام سنگھ (سکریٹری) اور وید راج بالی (سکریٹری) شامل تھے۔ وفد نے یادداشت پیش کرتے ہوئے 1947 سے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) کی ہندو اور سکھ آبادی کے ساتھ روا رکھے گئے تاریخی ناانصافی کو ریکارڈ پر لایا اور پینل سے ٹھوس اصلاحی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق یادداشت میں نشاندہی کی گئی کہ 1947 کے حملے کے بعد اس وقت کی جموں و کشمیر حکومت نے ابتدائی طور پر تقریباً 31,600 خاندانوں کا اندراج کیا تھا، جبکہ تقریباً 9,500 خاندانوں کو معمولی اور غیر معقول وجوہات کی بنیاد پر من مانے طریقے سے رجسٹریشن سے محروم کر دیا گیا۔
رجسٹرڈ خاندانوں میں سے صرف تقریباً 26,300 خاندانوں کو ریاست کے اندر آباد کیا گیا، جبکہ تقریباً 5,300 رجسٹرڈ خاندانوں کے ساتھ ساتھ 9,500 غیر رجسٹرڈ خاندانوں کو ہندوستان کے دیگر حصوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔ باقاعدہ طور پر رجسٹر کیے گئے خاندانوں کے ریکارڈ اب بھی جموں و کشمیر حکومت کے سرکاری ریکارڈ میں موجود ہیں۔
یادداشت میں کہا گیاکہ ’’یہ خاندان مہاراجہ ہری سنگھ کے 1927 کے اسٹیٹ سبجیکٹ قانون کے تحت ریاست کے اصل باشندے تھے اور انہوں نے بارہا اپنے آبائی وطن واپس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔‘‘
تاہم بحالیِ آبادکاری کی کسی جامع پالیسی یا ادارہ جاتی مدد کی مکمل عدم موجودگی کے باعث ان کے پاس دوسری جگہ اپنی زندگی دوبارہ شروع کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔ بیان کے مطابق اس وقت ریاست سے باہر رہنے والی ان کی آبادی کا تخمینہ پانچ سے چھ لاکھ ہے۔
ایس او ایس انٹرنیشنل نے یہ بھی نشاندہی کی کہ جموں و کشمیر کی اُس وقت کی حکومت کے 2014 کے کابینہ فیصلے میں ہر متاثرہ خاندان کو 25 لاکھ روپے نقد امداد، تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے 8,500 سرکاری ملازمتیں اور پیشہ ورانہ و تکنیکی اداروں میں ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، لیکن جموں و کشمیر یا سابق ریاست سے باہر جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے خاندانوں کے لیے اس پر عمل نہیں کیا گیا۔
جاری۔یواین آئی۔ طـ ا
-
دنیا1 day agoایران کا فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
-
ہندوستان1 day agoطلبہ پر کارروائی کے معاملے پر حکومت کو گھیرتے ہوئے راہل کا مضمون، کھڑگے اور پرینکا نے حمایت کی
-
دنیا1 day agoسعودی عرب میں فیکٹری میں آگ کے سبب 16 بنگلہ دیشی مزدور ہلاک
-
دنیا1 day agoٹرمپ جوہری معاہدے کے بغیر ایران کے ساتھ تنازع ختم کرنے پر تیار: رپورٹ
-
دنیا1 day agoتجربہ کار آئی آر جی سی کمانڈر محسن رضائی ایران کے قومی سلامتی کے سربراہ مقرر
-
جموں و کشمیر4 hours agoیومِ آزادی سے قبل جموں و کشمیر پولیس نے سرحدی سامبا میں طویل فاصلے کی گشت اور فرضی انسدادِ دہشت گردی مشق کی
-
دنیا8 hours agoیمن میں حوثیوں کے المخا اور مارب پر بیلسٹک میزائل حملے
-
دنیا8 hours agoٹرمپ کا ایران سے معاوضے کا مطالبہ، آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا8 hours agoایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری
-
دنیا7 hours agoکولمبیا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہو گئی، صدر کا قومی ایمرجنسی کا اعلان
-
ہندوستان6 hours agoپارلیمنٹ کے احاطے میں اپوزیشن ارکانِ پارلیمنٹ کا احتجاج
-
دنیا23 hours agoکیسپین سمندر معاہدے کا مستقبل ایران کی پارلیمنٹ طے کرے گی: اسماعیل بقائی
