ہندوستان
آسام میں 27 ہزار کروڑ روپے کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری لگائی جا رہی ہے: شاہ
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ آسام میں جہاں پہلے صرف تحریک، عسکریت پسندی اور فائرنگ کی بات کی جاتی تھی، آج وہاں 27 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے سیمی کنڈکٹر انڈسٹری قائم کی جا رہی ہے۔
مسٹر شاہ نے آج آسام کے ڈیرگاؤں میں لچیت بورفوکن پولیس اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمانتا بسوا سرما اور مرکزی وزیر سربانند سونووال سمیت کئی معززین موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں لچیت بورفوکن پولیس اکیڈمی ملک بھر کی پولیس اکیڈمیوں میں پہلے نمبر پر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے بہادر لڑاکا اور بیٹے لچیت بورفوکن جی نے آسام کو مغلوں کے خلاف فتح تک پہنچایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عظیم جنگجو لچیت بورفوکن صرف آسام تک محدود تھے لیکن آج ان کی سوانح عمری ملک بھر کی لائبریریوں میں بچوں کے لیے 23 زبانوں میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج لچیت بورفوکن پولیس اکیڈمی کی شکل میں بویا گیا بیج ایک دن برگد کا ایک بہت بڑا درخت بن کر پورے ملک کی پولیسنگ کو سایہ فراہم کرے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اکیڈمی نہ صرف آسام بلکہ پورے شمال مشرق کی پولیسنگ کے لیے کاشی کی طرح ایک تیرتھ بن جائے گی اور یہاں سے امن کی ایک نئی شروعات ہوگی۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ لچیت بورفوکان اکیڈمی کا پہلا مرحلہ 167 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہو چکا ہے اور تینوں مراحل پر کل 1050 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اکیڈمی میں کئی طرح کی جدید ترین سہولیات دستیاب ہیں اور یہ اکیڈمی پورے ہندوستان کی بہترین پولیس اکیڈمی بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آسام پولیس ٹریننگ کے لیے دوسری ریاستوں میں جاتی تھی، لیکن گزشتہ آٹھ برسوں میں ریاست کے نظم و نسق میں ایسی تبدیلی آئی ہے کہ اب گوا اور منی پور کے دو ہزار پولیس اہلکار اس پولیس اکیڈمی میں تربیت لے چکے ہیں۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ آسام اب ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں بہت سے امن معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ 2020 میں آسام-بوڈولینڈ معاہدہ، 2021 میں کاربی اینگلونگ معاہدہ، 2022 میں قبائلی امن معاہدہ، الفا ، آسام میگھالیہ اور 2023 میں آسام-اروناچل معاہدے ہوئے ۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی طرف سے کئے گئے ان امن معاہدوں کی وجہ سے 10 ہزار سے زیادہ نوجوان ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں جہاں کبھی ایجی ٹیشن، عسکریت پسندی اور فائرنگ کی باتیں ہوتی تھیں، آج 27 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین سیمی کنڈکٹر انڈسٹری قائم کرنے کا کام کیا گیا ہے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ حال ہی میں آسام میں منعقدہ کانفرنس میں 5 لاکھ 18 ہزار کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ
ہندوستان
مودی-شاہ انتخابی میچ فکسنگ کے لیے گیانیش کمار کا استعمال کرتے ہیں: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ وہ مسٹر کمار کا استعمال انتخابات کی ‘میچ فکسنگ’ کے لیے کرتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کی دیر شام سوشل میڈیا ایکس پر کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے پہلے مسٹر کمار کو بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں استعمال کیا اور بعد میں انہیں انتخابات میں ‘میچ فکسنگ’ کی ذمہ داری سونپ دی۔
انہوں نے لکھا، “پہلے گیانیش کمار— پھرحاضر سروس آئی اے ایس افسر —کا استعمال بی جے پی کے لیے بھرتی کرنے میں کیا گیا۔ پھر مودی اور شاہ نے انہیں (گیانیش کمار) امپائر بنا دیا اور ہندستان کے انتخابات کی میچ فکسنگ کی ذمہ داری سونپ دی۔”
مسٹر گاندھی کا یہ بیان کیرالہ کانگریس کے ایک بیان کے بعد آیا ہے جس میں پارٹی سوشل میڈیا ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے کہتی ہے، “گیانیش کمار کو لے کر بڑا انکشاف۔ کیرالہ کے سابق چیف سکریٹری جی جی تھامسن نے کہا ہے کہ مسٹر کمار نے ان سے رابطہ کر کے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے کہا تھا اور انہیں وزیر کے عہدے کی پیشکش بھی کی تھی۔”
کیرالہ کانگریس نے سوال کرتے ہوئے کہا، “گیانیش کمار یہ تجویز کس حیثیت سے دے رہے تھے۔ وہ کس کے اختیار سے بول رہے تھے اور 2016 میں بی جے پی کے لیے سیاسی بھرتی میں ایک الیکشن کمشنر مبینہ طور پر کیوں شامل تھے؟”
اس کے ساتھ ہی کیرالہ کانگریس نے مسٹر تھامسن کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں وہ ملیالم میں مسٹر گیانیش کمار کے بارے میں دعویٰ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سونیا-راہل نے منموہن سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے یومِ پیدائش پر انہیں گلہائے عقیدت نذر کر کے خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محترمہ گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی دانشمندی، عاجزی اور قوم کے لیے غیر متزلزل عزم کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی معاشی تبدیلی میں ان کا تعاون اور ملک کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا ایک دائمی حصہ ہیں۔
مسٹر گاندھی نے ڈاکٹر سنگھ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں معاشی اصلاحات کا معمار قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے دانشمندی، ایمانداری اور عاجزی کے ساتھ ملک کی خدمت کی نیز ان کے پرسکون عزم اور مدبرانہ بصیرت نے چیلنجنگ اوقات میں ملک کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ گیر ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ڈاکٹر سنگھ کا عزم لوگوں کو تحریک دیتا رہے گا۔
یواین آئی ایف اے
ہندوستان
ہندوستان- خلیجی کونسل تجارتی بات چیت آگے بڑھی، تجارت اور توانائی کے تعاون کو مضبوط کرنے پر زور
نئی دہلی، ہندوستان اور خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان وزرا کی سطح کی میٹنگ میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، سکیورٹی اور عوامی رابطوں کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
دونوں فریقوں نے ہندوستان-جی سی سی آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کی بات چیت کو آگے بڑھانے اور 2024-28 کے مشترکہ عمل کے منصوبے پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزارت خارجہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کی قیادت میں جمعہ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے حاشیے پر منعقدہ میٹنگ میں رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے بتایا کہ مالیاتی سال 2025-26 میں ہندوستان اور جی سی سی کے درمیان کل تجارت 178.66 ارب ڈالر رہی۔
میٹنگ میں ہندوستان-جی سی سی مشترکہ عمل کا منصوبہ 2024-28 کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس میں تجارت اور سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، نقل و حمل، توانائی، صحت، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبے شامل ہیں۔
ہندوستان اور جی سی سی نے اس سال فروری میں آزادانہ تجارتی معاہدے کے لیے شرائط و ضوابط اور دائرہ کار طے ہونے کے بعد شروع ہونے والی بات چیت کا خیرمقدم کیا۔ دونوں فریقوں نے کہا کہ معاہدے سے تجارت بڑھانے اور برآمدات میں تنوع لانے میں مدد مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے مغربی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران توانائی اور کھاد کی سپلائی جاری رکھنے کے لیے خلیجی ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ قابلِ تجدید توانائی، بایو فیول اور گرین ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔
میٹنگ میں مغربی ایشیا کی صورت حال، بین الاقوامی آبی گزرگاہوں میں تجارتی جہازوں کی سکیورٹی، کثیر ملکی اداروں میں اصلاحات، استحکام اور دہشت گردی جیسے مسائل پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے اگلی ہندوستان-جی سی سی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میٹنگ جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
یواین آئی ایف اے
-
جموں و کشمیر1 week agoگوریز میں مجوزہ ’تنتر سائلنس‘ ریٹریٹ پر تنازع
-
دنیا1 week agoجنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار ، جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
-
جموں و کشمیر1 week agoاپوزیشن لیڈر سنیل شرما کا جموں و کشمیر اسمبلی تحلیل کرنے کا مطالبہ
-
دنیا1 week agoباب المندب سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے اٹلی جنگی بحری جہاز تعینات کرے گا
-
دنیا1 week agoامریکی ویزا سے انکار کے بعد اقوام متحدہ نے فلسطینی صدر عباس کو ویڈیو خطاب کی اجازت دی
-
دنیا1 week agoایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی، لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
-
دنیا1 week agoامریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیارے فروخت کرنے کی ممکنہ منظوری
-
جموں و کشمیر1 week agoہائی کورٹ نے معزول حضرت بل امام کی عرضی پر نوٹس جاری کیا، 2024 کی عرضداشت پر غور کی ہدایت
-
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عراقچی کا بین الاقوامی قانون کے بلاامتیاز نفاذ پر زور
-
دنیا6 days agoمیں پورے ایران کو ہوا میں اڑا سکتا ہوں:ٹرمپ
-
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں سالگرہ کی تقریب کے دوران 35 سالہ شخص قتل، 2 گرفتار
-
جموں و کشمیر1 week agoنو قائم شدہ جے کے فور سی متاثرین پر مرکوز طریقہ کار اختیار کرے گا
